صبح سویرے بریکنگ نیوز۔۔طیارہ گر کر تباہ۔۔ متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

کولمبیا میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ائیرسکرو کا کارگو طیارہ جس میں 6 افراد سوار تھے پورٹوکارینو سے بگوٹا کی طرف جانا تھا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹیک آف کے بعد طیارہ سنبھل نہ پایا اور قریب ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار 6 میں سے 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کا ایسا علاقہ جہاں رہنے والے صحت مند ہیں انہیں کوئی بیماری نہیں لگی راز کھل گیا ، زبردست معلومات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ پاکستان میں لوگوں کی صحت کچھ خاص اچھی نہیں ہے لیکن آپ کے لئے یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ ہمارے ملک میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں کے لوگوں کی صحت قابل رشک ہے۔
یہ شہر کسی میدانی علاقے میں واقع نہیں ہے بلکہ بلند و بالا پہاڑوں میں گھرا ہوا ہنزہ ہے جہاں کے لوگوں کی صحت اس قدر اچھی ہے کہ ان کی عمریں 100سال سے بھی زیادہ ہوتی ہیں جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ یہ لوگ فطرت کے قریب ترین رہتے ہیں اور ان کی خوارک بھی خالص ہے۔ایک مغربی لکھاری رینی ٹیلر نے اپنی کتاب Hunza Health Secrets for Long Life and Happinessمیں لکھا ہے کہ ہنزہ میں لوگ بآسانی 100سال سے بھی زائد عمر تک جی لیتے ہیں اور ان کی دماغی اور جسمانی صحت بھی ٹھیک رہتی ہے،مرد تو90سال کی عمر میں بچے کے باپ بھی بن جاتے ہیں۔
ان کی طویل عمروں کے بارے میں کئی کہانیاں بتائی جاتی ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس علاقے کے لوگ تمام دنیا سے الگ تھلگ رہا کرتے تھے اور پھر جب چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی شاہراہیں وجود میں آئیں تو ان لوگوں کا تعلق باہر کی دنیا سے بنا۔ایک مغربی ماہر ڈاکٹر میک کارسن کی تحقیق کے مطابق ان لوگوں کی خوارک ایسی ہے جس کی وجہ سے یہ بہت زیادہ توانا،صحت مند اور طویل عمر ہیں۔کچھ لوگوں کے نزدیک ان لوگوں کی صحت کا راز بہت زیادہ خوبانی کا استعمال ہے جس کی وجہ سے یہ کینسر جیسی موذی بیماریوں سے محفوظ ہیں۔اس خطے میں50سے زائد خوبانی کی قسمیں موجود ہیں جبکہ دیگر پھلوں میں سیب، ناشپاتی،چیریز اور آڑو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔سال میں دو سے چار ماہ تک یہ لوگ صرف خشک خوبانی کا جوس پیتے ہیں،ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ اس طریقے سے خوبانی کے استعمال کی وجہ سے صحت اچھی رہتی ہے اور یہی راز ہنزہ کے لوگوں کی صحت کا بھی ہے۔یہ لوگ چکن کھانے سے پرہیز کرتے ہیں اور زیادہ تر پھل،سبزیاں،بھیڑ کا دودھ اوردالیں پسند کرتے ہیں،گوشت اہم تہوار پر کھایا جاتا ہے۔یہ لوگ گھی اور چکنائی سے بھی دور بھاگتے ہیں اور اس بات پر قوی یقین رکھتے ہیں کہ انسان کو قدرت کے قریب ترین رہنا چاہیے۔یہ لوگ صبح سے شام تک محنت کرتے ہیں اور انجوائے کرنے کے لئے کوئی فلم دیکھنے کی بجائے کھیلوں میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں۔ہنزہ کے لوگ ذہنی مسائل سے بھی دورہیں اور کبھی بھی اس طرح کے مسائل سے دوچار نہیں ہوتے۔یہاں جرائم کی شرح بھی بہت کم ہے جس کی وجہ سے جیل اور عدالت کی ضرورت پیش نہیں آتی۔گذشتہ سوسال میں کسی بھی طرح کا بڑا جرم نہیں ہواجس کی وجہ سے یہ لوگ دنیاکے خوش رہنے والے افراد میں سرفہرست ہیں۔یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگاکہ یہ لوگ بچوں کی طرح زندگی گزارتے ہیں اور اپنے آپ میںمگن رہتے ہوئے خوشحال ہیں۔

سائبرکرائم کی دنیامیں سب سے بڑی ڈکیتی ،ڈاکوکروڑوں ڈالرلے اڑے

ماسکو (نیوزڈیسک)ہیکرز نے روس کے مرکزی بینک کے اکاؤنٹ کو ہیک کرکے 2 ارب روبیلز (3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز) چوری کرلیے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روسی مرکزی بینک کے ایک عہدے دار آرٹیوم سائیچیوف نے بتایا کہ ہیکرز نے تقریباً 5 ارب روبیلز چرانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ہیکرز نے کلائنٹ کی جعلی معلومات کے ذریعے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی اور رقم چوری کرنے میں کامیاب رہے۔مرکزی بینک نے اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی جاری کی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں سائر حملوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور دنیا بھر میں مالیاتی نگراں اداروں نے بینکوں کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ وہ بڑھتے ہوئی سائبر حملوں کے پیش نظر اپنی سیکیورٹی کو بہتر بنائیں۔دوسری جانب روس کی جانب سے یہ بیان بھی جاری کیا گیا ہے کہ اس نے غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی ایک سازش کا سراغ لگایا ہے جس کے تحت بیرونی طاقتیں روس کے بینکنگ سسٹم پر مسلسل سائبر حملے کرکے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں۔اس سے قبل رواں برس فروری میں بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے امریکا میں موجود شاخ سے بھی ہیکرز نے 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر چرا لیے تھے۔چوری کا مذکورہ واقع 5 فروری کو پیش آیا تھا اور اس رقم کے کھوجانے کے ایک ماہ بعد اس حوالے سے ہونے والے انکشاف کے باعث گورنر اسٹیٹ بینک سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔ٹیکنالوجی کے ماہر ان ہیکرز نے بینک کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے متعدد فراڈ اکاؤنٹس میں پیسے فلپائن اور سری لنکا ٹرانسفر کرانا شروع کردیئے تھے۔یہ ہیکرز کامیابی سے 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فلپائن کے 4 اکاؤنٹس میں منتقل کرچکے تھے مگر بنگلہ دیش کے لیے یہ کوشش زیادہ بدترین صرف اس لیے ثابت نہیں ہوسکی کیونکہ ایک ہیکر نے اسپیلنگ میں غلطی کردی۔20 ملین ڈالرز کی 5 ویں ٹرانزیکشن سری لنکا کی کسی این جی او Shalika Foundation کے نام سے کی جانی تھی مگر ہیکرز نے غلطی سے فاؤنڈیشن کو fandation لکھ دیا جس کے نتیجے میں ڈچز بینک نے بنگلہ دیش سینٹرل بینک سے وضاحت طلب کی جس پر ٹرانزیکشن کو روک دیا گیا ۔

دنیا کا ایسا گائوں جہاں کوئی عورت بیوہ نہیں ، ناقابل یقین وجہ سامنے آگئی

نئی دلی (نیوز ڈیسک) دنیا کے مختلف معاشروں میں مختلف قسم کے رسوم و رواج پائے جاتے ہیں لیکن ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں ایسے ایسے عجوبے پائے جاتے ہیں کہ جن کی مثال کہیں اور ملنا مشکل ہے۔ ایک ایسا ہی عجوبہ ریاست مدھیا پردیش میں بسنے والا گونڈ قبیلہ ہے کہ جہاں کسی بھی خاتون کو بیوہ نہیں رہنے دیا جاتا، چاہے اس کی شادی اس کے اپنے ہی پوتے سے کیوں نہ کرنا پڑے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس قبیلے کی روایت ہے کہ کوئی بھی خاتون بیوہ نہیں رہ سکتی۔ اسی روایت کے تحت مرنے والے شخص کی بیوہ کی شادی اس کے خاندان میں دستیاب کسی بھی مرد سے کردی جاتی ہے۔ اگر مرنے والے کا بھائی یا کزن وغیرہ دستیاب ہو تو اس سے شادی ہوجاتی ہے ورنہ خاندان کے کسی بچے سے شادی کر دی جاتی ہے۔ اگر خاندان میں کوئی بچہ بھی دستیاب نہ ہو تو اس صورت میں کسی دیگر خاندان کی خاتون بیوہ کو چاندی کی چوڑیوں کا تحفہ دیتی ہے اور اسے اپنے گھر لیجاتی ہے، اور یوں ایک کا خاوند دوسری کا بھی خاوند بن جاتا ہے۔
گونڈ قبیلے کے گاؤں بیہانگہ سے تعلق رکھنے والے شخص پتی رام نے بتایا کہ جب اس کے دادا کا انتقال ہوا تو وہ محض چھ برس کا تھا۔ اس کی بیوہ دادی سے شادی کے لئے کوئی بھی مرد موجود نہ تھا، لہٰذا اس کے دادا کی موت کے 9 دن بعد فیصلہ کیا گیا کہ بیوہ دادی چامری بائی کی شادی اس کے چھ سالہ پوتے سے ہوگی۔ پتی رام کا کہنا ہے کہ اس رسم کو ”ناتی پاتو“ کا نام دیا جاتا ہے، جس کے تحت اس کی شادی دادی کے ساتھ ہوگئی۔ پتی رام نے بتایا کہ جب وہ جوان ہوا تو اس نے ایک اور عورت سے شادی کرلی، مگر جب تک اس کی دادی زندہ رہی وہ عورت دوسری بیوی کے طور پر ہی زندگی گزارتی رہی۔
اس قبیلے کے لوگ پڑھ لکھ جائیں یا بڑے شہروں میں منتقل ہوجائیں تب بھی اپنی روایت پر عمل جاری رکھتے ہیں۔ قبائلی رہنما گلزار سنگھ مرکم کا کہنا تھا کہ ان کے گاؤں کے دو نوجوان بھوپال شہر میں انجینئر کے عہدے پر فائز ہیں، لیکن انہوں نے بھی قبائلی روایت کے مطابق ”دیور پاتو“ شادی کررکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ روایت صرف علامتی نہیں ہے بلکہ اس کا معاشرے میں حقیقی مقام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی کمسن بچے کی شادی اس کی دادی کے ساتھ ہوجائے تو بچے کو خاتون کا حقیقی خاوند سمجھا جاتا ہے اور اسے خاندان کے سربراہ کا درجہ بھی مل جاتا ہے۔

شہباز شریف کو نیا ’خطاب‘ مل گیا۔۔۔اس بار تو چین نے کچھ اور ہی نام دیدیا

چینی سفارتکار نے ایک تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو "شہباز اسپیڈ" کا خطاب دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی سینٹرل کمیٹی کے نائب وزیر ژنگ ژہوانگژونگ نے پنجاب میں ہوتے ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیز رفتاری پر شہباز شریف کو "شہباز اسپیڈ" کا خطاب دے دیا۔

نہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پیر کے روز وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

اژنگ نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیز رفتاری اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے نظریے کی تعریف کی۔ ژنگ نے کہا کہ میں اور میرے ساتھ آیا تمام وفد پنجاب میں ترقی کی بے مثال رفتار سے کافی متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چین ترقیاتی کاموں کو نہایت کم وقت میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار غیر معمولی ہے۔

برلن حملے کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا گیا۔۔۔حملہ آور کون ہے اور کب جرمنی آیا؟ اہم انکشافات کر دیے گئے

جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برلن میں کرسمس کی خریداری کیلئے لگی مارکیٹ میں ٹرک ہجوم پر چڑھانے والا ڈرائیور افغان یا پاکستانی شہریت کا پناہ گزین ہے۔جرمنی کی خبر رساں ایجنسی ’’ڈی پی اے ‘‘ کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں گزشتہ روز کرسمس کی خریداری کے لیے لگی ایک مارکیٹ میں ٹرک کے ٹکرانے سے 12 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے پولیس اس کی تحقیقات دہشت گردی کے حوالے سے کر رہی ہے۔

ڈی پی اے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرک ڈرائیور افغان یا پاکستانی شہریت کا پناہ گزین ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈرائیور فروری میں جرمنی آیا تھا۔ میڈیا کے مطابق یہ شخص چھوٹے جرائم کے حوالے سے پہلے بھی پکڑا جا چکا ہے لیکن پولیس اس شخص کو دہشت گردی کے حوالے سے نہیں جانتی تھی۔

ہونڈا نے ’ایکارڈ‘ کا جدید ترین اور زبردست ماڈل پاکستان میں متعارف کروا دیا

پاکستان میں ہونڈا ایکارڈ کا 2016ء ماڈل متعارف کروا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال ہونڈا کے یے ایک زبردست سال رہا۔ اپنی تمام بڑی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کمپنی اپنی چالیسیوں سالگرہ بھی منا رہی ہے۔

ہونڈا ایکارڈ جسے 2005ء میں پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا ، اب کمپنی نےہونڈا ایکارڈ کا جدید ترین ماڈل پاکستان میں بھی متعارف کروادیا ہے ۔ نیا متعارف کروایا گیا ماڈل ایکارڈ فیملی کی نویں جنریشن ہے۔ جو دنیا بھر کی پریمئیر گاڑیوں میں ایک جدید ترین اور زبردست ماڈل ہے۔ اس گاڑی کی بُکنگ کے لیے ہونڈا کمپنی نے 17 دسمبر 2016ء سے اجازت دے دی ہے۔ جبکہ گاڑی کی قیمت 11.25 ملین روپے ہے ۔ جس میں اس گاڑی کی دو سال کے لیے وارنٹی بھی شامل ہے۔ ایکارڈ کا یہ ماڈل پانچ رنگوں میں دستیاب ہو گا۔

پاک بحریہ کا داغا گیا میزائل نشانے پر لگ گیا

پاک بحریہ کی جنگی کامیابیوں نے سمندری حدود کادفاع ناقابل تسخیربنادیاہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے ہراول جنگی یونٹ‌ نے بحیرہ عرب میں‌لائیومیزائل فائرنگ کامظاہرہ کیا،پاک بحریہ کے داغے گئے میزائل نے ہدف کو100فیصددرستی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
میزائل پاک بحریہ کے فریگیٹ جہازاصلت سے داغے گئے۔اس موقعہ پرپاک بحریہ کے ایڈمرل ذکااللہ نے پاک بحریہ کی جنگی اور آپریشنل تیاریوں‌ پراطمینان کااظہار کیا۔ایڈمرل ذکااللہ نے کہا کہ میزائل فائرنگ دفاعی صلاحیتوں کامنہ بولتاثبوت ہے

عامر خان کی فلم ’دنگل‘ پاکستان میں ریلیز ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

بھارتی نجی ویب سائیٹ کے مطابق عامر خان کی فلم "دنگل" پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی ، ویب سائیٹ نے یہ دعوی فلم کی تشیہر اور نمائش کے حقوق رکھنے والی کمپنی کی جانب سے کیا ہے۔

دھماکہ خیز خبر! ایک اور روسی سفارت کار کو قتل کر دیا گیا

گذشتہ رات ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا ۔ اس واقعہ کے چند گھنٹوں بعد ہی ماسکو میں روسی سفارتکار کے گھر سے اس کی لاش برآمد ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتکار کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

56 سالہ سفارتکار پیٹر کی لاش ماسکو میں ان کی رہائش گاہ سے برآمد کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مقتول لاطینی امریکہ کے وزارت خارجہ میں سینئیر افسر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روسی سفارتکار کی ہلاکت کے وقت ان کی اہلیہ بھی جائے وقوعہ پر موجود تھیں

مشہور زمانہ اڈیالہ جیل میں کیا کیا گل کھلائے جا رہے ہیں؟ انکشاف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بھی چکرا کر رکھ دیا

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی نگرانی میں 12گھنٹے تک قیدیوں اور حوالاتیوں کی تلاشی لی گئی۔ وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا رپورٹس پر تلاشی کے احکامات جاری کئے تھے۔ میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ جیل کے اندر با اثر قیدی اور حوالاتی انٹرنیشنل موبائل سمز اور انٹرنیٹ کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے جیل حکام کو دو ٹوک حکم دیا گیا کہ کوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو لیکن اگر وہ انٹرنیٹ ، انٹرنیشنل یا نیشنل موبائل سمز استعمال کر رہا ہے تو اس سے یہ چیزیں برآمد کر کے الگ سے مقدمات درج کئے جائیں کیونکہ جیل کے اندر اگر عام قیدیوں اور حوالاتیوں کو جو سہولت میسر نہیں اس سے با اثر لوگ بھی استفادہ نہیں کر سکتے۔

Kategori

Kategori