حادثے کا شکار بد قسمت طیارے کا بلیک باکس آج مل گیا ،گزشتہ روز اس حوالے سے غلط خبریں چلائی گئی تھیں :ریسکیو ورکر

تفصیل کے مطابق ریسکیو ورکر ز نے بتا یا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ملبے سے آج بلیک باکس نکا لا گیا ہے ،کل بلیک باکس سے متعلق ملنے کی باتیں افواہیں تھیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل فلائیٹ ریکارڈ اور کاک پٹ وائس ریکارڈ طیارے کے پچھلے حصے میں محفوظ تھا۔ریسکیو ورکر کا کہنا تھا کہ بلیک باکس سے متعلق کل نشاندہی ہو گئی تھی ،احتیاطی طور پر آج نکا لا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بلیک باکس چیئر مین سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ منیر اکرم کے حوالے کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ طیارے کا بلیک باکس حاصل کر لیا گیا ۔ادھر گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران چیئر مین پی آئی اے اعظم سہگل نے بتا یا تھا کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے فرانس کی کمپنی کو بھیجا جائے گا ۔

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالی عاصمہ کے گھر سے بڑی خبر وفات کی افواہیں جھوٹی نکلیں ۔۔ حقیقت کیا ہے ؟

اطلاعات تھیں کہ جہاز میں موجود عاصمہ نامی ایئر ہوسٹس بھی جاں بحق ہو گئی اور اس کے کچھ دیر بعد میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ عاصمہ کے شوہر اپنی بیوی کی وفات کی خبر سن کر صدمے سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ہیںتاہم گردش کرنے والی یہ افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں اور تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ حیات ہیں اور اس وقت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں اپنی اہلیہ کا جسد خاکی وصول کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں.ایک نجی ٹی وی چینل پر خود انہوںنے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق بھی کی. واضح رہے کہ عاصمہ کے شوہر کی وفات اور یہاں تک کہ دونوں میاں بیوی کی نماز جنازہ کی خبریں بھی چلائی جاتی رہیں. یہ اطلاعات پاکستان کے معروف نجی ٹی وی چینلز نےنشر کی تھی جو کہ محض ریٹنگ کیلئے اڑا ئی گئی ایک افواہ ثابت ہوئی

جنید جمشید کاجنازہ کونسی بڑی شخصیت پڑھائیں گی؟ نام سامنےآگیا

اسلام آباد)نیوز ڈیسک( واضح رہے کہ چترا ل سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کابدقسمت طیارہ ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیاجس میں عملے کے 5افراد سمیت 45افراد سوار تھےواضح رہے کہ اس طیارے میں جنید جمشید بھی سوار تھے ۔ رپورٹ کے مطابق جنید جمشید کی نماز جنازہ بروز جمعہ ادا کی جائیگی یہاں یہ بات قابلذکر ہےکہ جنید جمشید کی نماز جنازہ مفتی عثمانی پڑھائینگے۔جنید جمشید کی نماز جنازہ دارالعلوم کورنگی کراچی میں ادا کی جائیگی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میت لینے کیلئے مرحوم کے بڑے بھائی اسلام آباد پہنچ گئےہیں ۔)اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیا.

جنید جمشید کی زندگی کا وہ پہلو جوانہوں نے سب سے چھپائے رکھا، خواتین کیلئے نہایت شاندار کام کرگئے

لاہور)نیوز ڈیسک( ”دل دل پاکستان“ سے کروڑوں پاکستانیوں کا لہو گرمانے والے جنید جمشید گزشتہروز بدقسمت فضائی حادثے میں راہی  ملک ِ عدم ہوگئے۔ جنید جمشید کا نام آتے ہی ذہن میں ان کی شخصیت دو حوالوں سے ابھرتی ہے۔ اول، ملک کے معروف پاپ سنگر کے حوالے سے اور دوئم اسلام کے ایک مبلغ اور نعت خواں کے حوالے سے۔ ان کی شخصیت کا ایک تیسرا حوالہ بھی ہے جس سے بہت سے لوگ ناآشنا ہے، اور وہ ہے سوشل ورک، بالخصوص خواتین کے حقوق اور زچہ و بچہ کی صحت کے لیے فکرمندی اور بھرپور اقدامات۔ انہوں نے ”مسلم چیئرٹی“ نامی تنظیم کے ساتھ مل کر ملک بھر میں زچہ و بچہ کی صحت کے لیے 5ہسپتال قائم کیے۔انگریزی اخبار ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ ”2003ءمیں میں نے کہیں پڑھا کہ ایک خاتون کو زچگی کے لیے جھنگ سے تانگے پر فیصل آباد لیجایا جا رہا تھا، جو راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ نہ تو جھنگ میں زچگی کے لیے کوئی ہسپتال تھا اور نہ اس خاتون کو بہتر ٹرانسپورٹ میسر آ سکی، جس کے باعث اس کی جان چلی گئی۔ یہ واقعہ پڑھکر مجھے شدید جھٹکا لگا۔ میں نے اس خاتون کا شہرکی عورتوں کے ساتھ موازنہ کیا۔ میری بیوینے چار بچوں کو جنم دیا، ہر بار اسے بہترین سہولیات میسر آئیں، کیونکہ وہ شہر میں رہتی تھی۔ میں نے سوچا کہ آخر ہماری دیہات کی خواتین ہی کو یہ تکلیف کیوں برداشت کرنا پڑتی ہے۔“

Kategori

Kategori