ترکی میں روسی سفیر کو مارنے والے حملہ آور نے کون سا نعرہ لگایا؟ اسلامی ملک کے کس شہر کا نام لیا؟ بڑا انکشاف

انقرہ میں روسی سفیر پر حملہ کرنے والا شخص ہلاک کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی سفیر ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی سفیر انقرہ میں منعقدہ فن پاروں کی نمائش میں شرکت کر رہے تھے۔

روسی سفیر جیسے ہی تقریب سے خطاب کرنے کیلئے اسٹیج پر آئے تو ایک مسلح شخص نے اللہ اکبر اور الیپو کا بدلہ کا نعرہ بلند کرکے فائرنگ کھول دی۔ اس موقع پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور پولیس افسر کا روپ دھار کر اسٹیج تک پہنچا تھا۔

آج کی سب سے اہم خبر۔۔بڑے اسلامی ملک میں حملہ۔۔روسی سفیر نشانہ بن گئے

روسی سفیر ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ عرب نیوز کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترک میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں روسی سفیر اندریے کارلوف کو گولی مار دی گئی۔
روسی سفیر انقرہ میں منعقدہ فن پاروں کی نمائش میں شرکت کر رہے تھے۔ روسی سفیر جیسے ہی تقریب سے خطاب کرنے کیلئے اسٹیج پر آئے تو ایک مسلح شخص نے فائرنگ کھول دی۔ فائرنگ کے باعث روسی سفیر اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ روسی سفیر اور زخمیوں کو فوری ہسپتال لے جایا گیا تاہم روسی سفیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار بیٹھے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

اگرکوئی لڑکی مردہ حالت میں پائی جائے تواس کودیکھ کرکیسے پتہ چلے گا کہ وہ مسلم ھے یا غیر مسلم؟

آج کل سوشل میڈیاپریہ سوال گردش کر رہاہے کہ اگرکوئی لڑکیمردہ حالت میں پائی جائے تواس کودیکھ کرکیسے پتہ چلے گاکہ وہ مسلمان ہے یاغیرمسلم ،اس حوالے سے سوشل میڈیاکرکافی بحث ہوچکی ہے لیکن یہ سوال ابھی تک جواب طلب ہے. اس سوال کے کئی جواب سامنے آئے ہیں کچھ لوگوں کے مطابق اگرلاش کسی مسلم بستی سے ملی ہے تواس کومسلمان ہی سمجھاجائے اوراگرکوئی علامت اس کے غیرمسلم ہونے کی نہ ہوتواس کاکفن اسلام کے مطابق ہوگااس کے علاوہ اگرکوئی غیرمسلم ہونے کی علامت پائی جائے جیساکہ ماتھے پرتلک جوکہ ہندوہونے کی علامت ہے تواسے غیرمسلم ہی تصویرکیاجائے گا،اس کے علاوہ کچھ لوگوں کی رائے میں اگرلڑکی شناخت نہ ہوتواس کوغسل دیدیاجائے اورجس پانی میں غسلدیاجائے اسی پانی کوگھوڑے کے سامنے رکھ دیاجائے اگرگھوڑے نے پانی پی لیاتووہ مسلمان ہے اگرنہیں پیاتوغیرمسلم ہے.اس ساری بحث کے بعدیہ بات پختہ اوریقینی نہیںہے جس سے سوفیصدپتہ لگایاجاسکے کہ لڑکی مسلم ہے یاغیرمسلم...

ملتان کے شہریوں کا طویل انتظار ختم

ملتان میٹرو بس پراجیکٹ بھی مکمل، وزیراعظم میاں نوازشریف 26دسمبرکوافتتاح کریں گے،ملکی ،غیرملکی ماہرین نے ملتان میٹروبس پراجیکٹ کو لاہور اور اسلام آباد سے زیادہ خوبصورت قراریا،عوامی سہولت کے اس منصوبے سے روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے،ذرائع،میٹروبس سروس کے افتتاح اور اسے شہریوں کیلئے کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں،ترجمان میٹروبس پراجیکٹ اصغرخان کی آئی این پی سے گفتگو ،،،26دسمبر کو ملتان میٹروبس منصوبے کا افتتاح اوروزیراعظم کا دورہ ،ضلعی انتظامیہ کی ہنگامی تیاریاں ،میٹروٹریک اور سڑکوں کی صفائی،عملے کی چھٹیاں منسوخ

انا لله وانا الیہ راجعون۔۔مولانا طارق جمیل کو گہرا صدمہ

معروف مزہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے سسر انتقال کر گئے ۔ قومی اخبار روزنامہ اوصاف کے مطابق تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل کے سسر رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔

ن کی نماز جنازہ بعد از نماز ظہر اسماعیل مسجد فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ خود مولانا طارق جمیل کی جانب سے ادا کروائی گئی۔

کنٹرول ٹاور سے ہونے والی آخری گفتگو میں دل دہلا دینے والا انکشاف

حویلیاں‌ می بدقسمت تباہ ہونیوالے اے ٹی آرطیارے کے پائلٹ نےمدد کیلیے پہلی’’مے ڈے کال‘‘جہازکاایک انجن بند ہونے پردی۔نجی ٹی وی کوموصول ہونیوالی پائلٹ کی کنٹرول ٹاور سے آخری گفتگو کے مطابق پائلٹ نےمدد کیلیے پہلی ’’مے ڈےکال‘‘جہاز کا ایک انجن بند ہونے پر دی جبکہ پی کے 661 کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاورز کو دو بار مددکیلیے(مےڈے کال)دی۔

کال کے مطابق پہلے کنٹرول ٹاور پائلٹ کو طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ کا فاصلہ بتایا جاتا ہے۔
کنٹرول ٹاور کے کہنے پر پائلٹ طیارے کی پوزیشن بتاتا ہے۔کنٹرول ٹاور سے بار بار پی کے 661ون پکارا گیا۔جس پرپائلٹ نے بتایا کہ طیارہ اس وقت 70ہزارفٹ بلندی پرہے۔ایک انجن ختم ہوچکا ہےجبکہ 47افراد آن بورڈ ہیں۔ کنٹرول ٹاورنے مے ڈے کال کاجواب دیاکہ رن وے تھری زیرو لینڈنگ کے لیے ریڈی ہے۔کنٹرول ٹاور کی جانب سے مزیدپوچھا گیا کہ پی کے 661 کیا لینڈنگ کے لیے وزیبلٹی کلیئر ہے؟ پی کے 661 نیگیٹو راڈار کانٹیکٹ ، ٹرانسپونڈر آن کریں۔ واضح رہے طیارہ حادثہ میں 47افرادجاں بحق ہوگئے۔طیارہ حادثہ میں‌جاں‌بحق افرادمیں معروف نعت خواں جنیدجمشید بھی شامل ہیں۔

کنٹرول ٹاور سے ہونے والی آخری گفتگو میں دل دہلا دینے والا انکشاف

حویلیاں‌ می بدقسمت تباہ ہونیوالے اے ٹی آرطیارے کے پائلٹ نےمدد کیلیے پہلی’’مے ڈے کال‘‘جہازکاایک انجن بند ہونے پردی۔نجی ٹی وی کوموصول ہونیوالی پائلٹ کی کنٹرول ٹاور سے آخری گفتگو کے مطابق پائلٹ نےمدد کیلیے پہلی ’’مے ڈےکال‘‘جہاز کا ایک انجن بند ہونے پر دی جبکہ پی کے 661 کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاورز کو دو بار مددکیلیے(مےڈے کال)دی۔

کال کے مطابق پہلے کنٹرول ٹاور پائلٹ کو طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ کا فاصلہ بتایا جاتا ہے۔
کنٹرول ٹاور کے کہنے پر پائلٹ طیارے کی پوزیشن بتاتا ہے۔کنٹرول ٹاور سے بار بار پی کے 661ون پکارا گیا۔جس پرپائلٹ نے بتایا کہ طیارہ اس وقت 70ہزارفٹ بلندی پرہے۔ایک انجن ختم ہوچکا ہےجبکہ 47افراد آن بورڈ ہیں۔ کنٹرول ٹاورنے مے ڈے کال کاجواب دیاکہ رن وے تھری زیرو لینڈنگ کے لیے ریڈی ہے۔کنٹرول ٹاور کی جانب سے مزیدپوچھا گیا کہ پی کے 661 کیا لینڈنگ کے لیے وزیبلٹی کلیئر ہے؟ پی کے 661 نیگیٹو راڈار کانٹیکٹ ، ٹرانسپونڈر آن کریں۔ واضح رہے طیارہ حادثہ میں 47افرادجاں بحق ہوگئے۔طیارہ حادثہ میں‌جاں‌بحق افرادمیں معروف نعت خواں جنیدجمشید بھی شامل ہیں۔

’پانچ ہزار کے نوٹ واپس لے لئے جائیں گے‘کب تک کا وقت دے دیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

سینیٹ میں 5ہزارکے نوٹ واپس لینے کی قراردادمنظورکرلی گئی ہے،جبکہ حکومت کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی،سینیٹ میں قراردادسینیٹرسیف اللہ خان نے پیش کی۔ قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ 5ہزارکے نوٹ واپس لینے سے انسدادکرپشن میں مددملے گی۔

قرارداد کا مقصد بینک اکاؤنٹس کے رجحان کوفروغ دیناہے۔قراردادمیں مزیدکہا گیاکہ حکومت5ہزارکےنوٹ واپس لینےسےپہلے3سال میں مناسب اقدام کرے۔5ہزاروالےنوٹ واپس لینےسےکرپشن کوکم کرنےمیں مددملےگی۔جبکہ حکومتی رکن وزیرقانون زاہد حامد کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیاکہ 5ہزارکانوٹ واپس لینےسےمالی بحران پیداہوگا۔

طیارے میں اچانک فنی خرابی ، اہم شخصیت کیساتھ کیا ہو گیا؟ بری خبر آگئی

برلن(نیوزڈیسک) جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن کو اپنے طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے نائجیریا میں اپنے قیام میں اضافہ کرنا پڑ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن کو اپنے طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے نائجیریا میں اپنے قیام میں اضافہ کرنا پڑ ا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جرمن وزیر دفاع کے طیارے میں بورڈ الیکٹرانکس میں کچھ مسائل پیدا ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ اب پیر کو نائجیریا سے مالی کے لیے روانہ ہوں گی۔ فان ڈیئر لائن اتوار کی دوپہر افریقی ملکوں کے تین روزہ دورے پر نائجیریا پہنچی تھیں۔ ابوجہ میں انہوں نے نائجیریا کے اپنے ہم منصب منصور دان علی سے ملاقات کی۔ فان ڈیئر لائن مالی میں سیاسی رہنماں سے بات چیت کے علاوہ وہاں تعینات جرمن فوجیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

سزایافتہ کرکٹرکےسلمان بٹ کوبڑی سپورٹ مل گئی

لندن(نیوزڈیسک)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس فکسنگ سزا یافتہ سلمان بٹ کے حق میں بول پڑے،وقار یونس نے کہا ہے کہ محمد عامر کے بعد تجربہ کار اوپنر کی بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہونی چاہیے ۔وقار یونس نے سلمان بٹ کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ دو ہزار دس کے فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے سلمان بٹ کو بھی ایک موقعہ ملنا چاہیے۔ رواں سال جنوری میں ڈومیسٹک کرکٹ سے دوبارہ کھیل کا آغاز کرنے والے سلمان بٹ نے پورے سیزن کرکٹ شائقین اور ماہرین کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا۔ انہوں نے واپڈا کی کپتانی کرتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کی دونوں اننگز میں سنچریز اسکور کیں اور ٹیم کو پہلی بار چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کب ہوگا،وزیراعظم نے حتمی تاریخ دیدی

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی 2018تک بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور 2022تک 30ہزار میگاواٹ بجلی کی دستیابی پرتوجہ مرکوز ہے،توانائی منصوبہ بندی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ وافر بجلی کی فراہمی ہے،ماضی کی حکومتوں نے گذشتہ15برس میں توانائی کے مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی،توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا،ملک میں جاری توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تاخیر اور غفلت برداشت نہیں کریں گے۔پیر کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت ملک کے مختلف علاقوں میں جاری توانائی منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار،وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات اور اصلاحات احسن اقبال،وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دوسرے سرکاری حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے مکمل بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ2018تک 10ہزار 996میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی،بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافے سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنایاجارہا ہے،وزارت پانی وبجلی ٹرانسمیشن سسٹم میں بہتری کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن سسٹم کی صلاحیت میں اضافے کا کام2017کے آخر تک مکمل ہوجائے گا ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملک کی معاشی صلاحیت سے استفادہ کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ضروری ہے مگر بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے گذشتہ15برس میں توانائی کے مسئلے پر توجہ نہیں دی۔وزیراعظم نوازشریف نے واضح کیا کہ توانائی منصوبہ بندی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ وافر بجلی کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا جبکہ 2022تک 30ہزار میگاواٹ بجلی کی دستیابی پر موجودہ حکومت کی توجہ مرکوز ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ میں توانائی کے شعبے میں کبھی اتنی بھاری سرمایہ کاری نہیں ہوئی،سرمایہ کاری سے نہ صرف موجودہ بلکہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ وافر مقدار میں بجلی کی فراہمی سے نمایاں اقتصادی ترقی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں جاری توانائی منصوبوں پر پیش رفت کی خود نگرانی کر رہا ہوں تاکہ توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجائے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ توانائی کی منصوبہ بندی ہمارے اقتصادی ویژن کا بنیادی نقطہ ہے،اس حوالے سے توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی تاخیر اور غفلت برداشت نہیں کریں گے

دنیاکے اہم ترین ادارے نے بھارتی فوج کامکروہ چہرہ بے نقاب کردیا،حیران کن انکشافات

ممبئی (نیوزڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ،7سال کے دوران بھارت میں زیر حراست 600 افرادکو تشدد کے ذریعے ہلاک کیاگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بھارت کا ایک اور بھیانک چہرہ بے نقاب کر دیا ۔ ہیومن رائٹس گروپ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں2009 سے 15 کے دوران پولیس کے تشدد سے 600 قیدی ہلاک ہوگئے ۔ بھارتی پولیس گرفتاریوں کے مروجہ طریقہ کار پر عمل نہیں کرتی اور ان ہلاکتوں کی وجہ خودکشی یا بیماری قرار دے دیتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پولیس تھرڈ ڈگری کا استعمال کرتے ہوئے ملزموں کو مار پیٹ سے جرم منواتی ہے ۔ اتر پردیش سے ایک ریٹائر بھارتی پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم مارپیٹ کے بغیر کچھ بولتے نہیں ۔ دو ہزار پندرہ میں 97 افراد پولیس تشدد سے ہلاک ہوئے ، ان میں سے 67 گرفتاری کے صرف 24 گھنٹے بعد اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیے جانے سے پہلے بھارتی پولیس کی درندگی کا شکار ہو کر موت کی وادی میں چلے گئے ۔ اپریل 2012میں 37 سالہ شیامو سنگھ کو پولیس نے تشدد کر کے مار ڈالا اور بعد میں رپورٹ پیش کی کہ اس نے خود کشی کی تھی ۔ انکوائری رپورٹ میں بھی شیامو سنگھ کیس میں ملوث7پولیس اہلکاروں کو کلئیر قرار دے دیا گیا تھا ۔

ترکی میں انجیل کے 1500 سال پرانے نسخہ میں کیا خوشخبری نکلی ،جان کرآپ سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ترکی میں موجود انجیل کے 1500 سال پرانے نسخہ کے مطابق حضرت عیسیٰؑ نے حضور اکرم کی آمد کی خوشخبری دی گئی تھی۔ اس رپورٹ پر دنیابھر میں ہلچل مچ گئی ہے اور دنیابھر کے لاکھوں مسیحی ترک کے عجائب گھر میں کھال پر سونے کے پانی سے لکھی گئی انجیل برناباس کے قدیمی نسخے کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں ہاتھ سے لکھے گئے سونے کے پانی کے 14 ملین حروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1500 سال پرانے نسخے میں پیغمبر اسلام کے بارے میں واضح ذکر موجود ہونے پر دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں مسیحی اپنے مذہبی پیشوائوں سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ اگر انجیل مقدس میں یہ واضح علامات موجود ہیں تو انہیں کیوں چھپایا جا رہا ہے۔ برطانوی جریدے ڈیلی میل میں انجیل برنا باس کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد جس میں لکھا گیا تھا کہ حضرت محمد اللہ کے آخری پیغمبر ہوں گے یہ آپ کی آمد کی خوشخبری حضرت عیسیٰؑ نے سنائی تھی آمد کی واضح نشانیاں بیان کی تھیں۔ اخبارات کے مطابق مطابق انجیل میں جگہ جگہ پر حضرت محمد کے دین کو دین حق کہا گیا ہے اس سلسلے میں ترک جریدے ”حرمت“ ڈیلی کے مطابق انجیل برنا باس کھال پر سونے کے پانی سے لکھی گئی ہے یہ ترکی کے شہر استنبول کے انتھونو گرافی میوزیم میں محفوظ ہے یہ رپورٹ ترک جریدے میں شائع ہوئی تو کلیسائے روم اور ویٹی کن سٹی کے روحانی پیشواں پوپ بینڈیکٹ نے درخواست کی کہ انہیں نادر نسخہ کو دیکھنے کا موقع دیا جائے بعد میں اس نسخے کی کاپیاں جریدے ٹوڈے نے شائع کیں۔ رپورٹس کے مطابق کلیسائے روم اور پاپائے اعظم کی کابینہ نے بائبل کے اس قدیم نسخے کو دیکھا اور حیرت میں ڈوب گئے پورے ویٹی کن سٹی پر سناٹا چھا گیا تھا اس کے بعد سے ویٹی کن سٹی تذبذب میں مبتلا ہے اس قدیم نسخہ کی حقیقت پوری عیسائی عوام کے سامنے مختلف اخبارات کے ذریعے پہنچ رہی ہے۔ پوپ اور ان کی کابینہ کے پاس اس کی تصدیق کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے مسیحی دنیا اپنے مذہبی پیشوائوں سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ اس حقیقت کو اب تک ان سے کیوں چھپایا گیا تھا اگر انجیل کے مطابق حضرت محمد آخری نبی ہیں تو پھر اسے قبول کیوں نہیں کیا گیا ان رپورٹس کے مطابق آج لاکھوں عیسائی اپنے قدیم نسخے کی بنیاد پر حضرت محمد کی تعلیمات کو پڑھ رہے ہیں جو ان کیلئے سوالیہ نشان بھی ہے۔ واضح رہے ڈیلی میل نے اس حوالے سے خبر گزشتہ سال شائع کی تھی۔

آسٹریلوی کپتان کاایسابیان جس نے پاکستانیوں کےد ل جیت لیے

برسبین(نیوزڈیسک) آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے برسبین ٹیسٹ کو کیریئر کا دبائو سے بھرپور ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد شفیق نے ثابت کردیا کہ وہ بہترین بیٹسمین ہے، میچ کے دوران ناخن چباتا رہ گیا یہ سب کچھ کیا ہورہا ہے مگر آخر کار ہم جیت گئے ۔ٹیسٹ میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اظہر علی وکٹ پر نہ رکتے تو میچ اتنا آگے جاتا ہی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران ناخن چباتا رہ گیا کہ یہ سب کچھ کیاہورہا ہے جیتا ہوا میچ ایک دم کیسے پلٹ رہا ہے مگر پھر بھی جیت گئے اگلے میچ میں بھی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آئینگے ۔

پی آئی اے کاایک اورطیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا،ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی (نیوزڈیسک )پی آئی اے کی لاہور سے کولمبو جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،مسافروں میں شدید تناو اور بے چینی پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پروازپی کے 898لاہور سے کولمبو کے لیے روانہ ہوئی تو دوران پرواز جہاز کے ہائیڈرولک پائپ پھٹ گئے جس کے باعث پرواز کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کر ائی گئی۔جہاز کو کراچی ائیر پورٹ اتارتے وقت ایمر جنسی کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔پی آئی اے کے مسافر طیارے پی کے 898میں 180مسافر سوار تھے۔ جہاز صبح 4بجے کراچی ائیر پورٹ پر اترا اورمرمت کے بعد 6بجکر 39منٹ پر کولمبو کے لیے روانہ ہو گیا۔اس دوران پرواز میں موجود مسافروں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑا اورجہاز کی ہنگامی لینڈنگ کا سن کر مسافروں میں شدید بے چینی پھیل گئی۔

طیارہ حادثے میں اپنے خاندان کے چھ افراد کھونے والی لڑکی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کے حادثے میں اپنا پورا خاندان کھونے والی حسینہ بی بی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثہ میں حسینہ بی بی نے والدین اور بہن بھائیوں سمیت 6 افراد کو کھو دیا تھا ۔ حسینہ اپنے خاندان کی واحد باحیات فرد ہے جوطیارہ حادثے میں اپنا پورا خاندان کھونے کے بعد صدمے سے دوچار ہے ۔

طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا گیا تو حسینہ کی کفالت کرنے کے لیے کئی لوگ سامنے آئے ، حسینہ کے خاندان میں سے کئی لوگوں نے پیسے کی ہوس میں حسینہ کو اپنے خاندان کا حصہ قرار دیا ، لیکن پی آئی اے انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے حسینہ کو ملنے والی رقم غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لیے خود حسینہ بی بی سے پوچھا کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتی ہے؟ حسینہ بی بی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو جواب دیا کہ میں اپنے والد کے کزن کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں

داعش کااہم اسلامی ملک کے فوجی اڈے پرحملہ 49اہلکارجاں بحق

عدن (نیوزڈیسک) یمن کے شہر عدن میں ضلع العریش میں داعش کے سوالبہ فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 49 اہلکار ہلاک اور 84 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے عسکری حکام کے مطابق فوجی اپنی تنخواہیں لینے کیلئے ضلع کوہر ماکسر میں فوجی بیس پر جمع تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اہلکاروں کے درمیان آکر دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔ بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ داعش کے ترجمان نے دعویٰ کیا حملے میں 70 اہلکار مار ڈالے۔ بمبار کا نام ابو ہاشم الردفانی ہے۔

بھار ت کاجنگی جنون ،پاکستان نے خاموشی سے بڑاکام دکھاگیا

نیویارک (نیوزڈیسک) بھارت ہتھیاروں کی خریداری میں جنوبی ایشیائی ممالک پر سبقت لے گیا۔ بھارت نے 15 سال میں سب سے زیادہ 31 ہزار 876 ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے جبکہ پاکستان نے 15 سالوں میں ہتھیاروں کی خریداری پر 10 ہزار 389 ارب ڈالر خرچ کئے۔ پاکستان کے فوج پر اخراجات کی شرح جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔ نیپال تعلیم کے شعبے میں جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ خرچ کرتا ہے۔ پاکستان تعلیم کے شعبے میں بھارت سے قدرے بہتر ہے۔ تعلیم کے شعبے میں مالدیپ‘ بنگلہ دیش اور نیپال پاکستان سے بہتر ہیں۔ رینکنگ کا تعین ورلڈ بنک‘ سٹاک ہوم پیس انسٹیٹیوٹ کے ڈیٹا کے موازنے سے کیا گیا ہے

بیٹی کی شادی کے موقع پر لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کی بجائے تاجر نے 90گھر بنا کر غریبوں میں تقسیم کر دیئے

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں ایک صاحب ثروت کاروباری شخصیت نے بیٹی کی شادی کے لیے مختص ہزاروں ڈالر اپنے علاقے کے غریب اور بے گھر افراد کے لیے مکانات کی تعمیر پر خرچ کر دیے۔ اجے منوت نامی بھارتی تاجر نے بیٹی کی شادی پر تقریبا 93 ہزار امریکی ڈالروں کے مساوی رقم خرچ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تاہم منوت نے مذکورہ رقم کو شادی کے اخراجات پر اڑانے کے بجائے اس سے 90 گھر تعمیر کروا دیے۔اجے منوت بھارت کے شہر اورنگ آباد میں کپڑے اور گندم کے ہول سیل تاجر ہیں۔منوت نے تقریبا دو ایکڑ رقبے پر 90 گھروں کو تعمیر کروایا اور ہر گھر کا رقبہ 240 اسکوائر فٹ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منوت نے گھروں کے مستحق ہونے کے واسطے 3 شرطیں رکھی ہیں۔ اس سلسلے میں لازم ہے کہ گھر حاصل کرنے والا غریب ہو ، شہر کے پس ماندہ علاقوں میں رہتا ہو اور کسی قسم کے نشے کا عادی نہ ہو۔صاحب ثروت بھارتی کی بیٹی شِریا نے اپنے والد کے فیصلے کی بھرپور تائید کی۔ اس نے واضح کیا کہ وہ اور اس کا شوہر عنقریب شادی کی رسوم کے اختتام پر مستحق افراد میں گھروں کی چابیاں تقسیم کریں گے۔شِریا کے مطابق اس کے باپ نے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کے ذریعے اسے شادی کا بہترین تحفہ دیا ہے۔

Kategori

Kategori