وزیراعظم نواز شریف نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کو معاشی ،تجارتی شعبوں میں تعاون میں اضافہ کیلئے کوششیں کرنے ،باہمی تجارت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک مشترکہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں،دو طرفہ تعلقات کو باہمی مفید تعاون کی بنیاد پر نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں،تجارت، سرمایہ کاری، اشیاء کی آزادانہ نقل و حمل اور سروسز میں سہولت کیلئے تجارتی پالیسیوں میں مناسب اصلاحات لانا ہونگی،پاکستان سی پیک میں ازبکستان کی شمولیت اور گوادر کی بندرگاہ سے فوائد کا منتظر ہے۔وزیراعظم نے یہ بات جمعہ کو ازبکستان کے نائب وزیراعظم اوگبک روزی کولوف کیساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ ازبک وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ازبکستان کی شاندار سالانہ معاشی ترقی اور توانائی کے بھرپور وسائل اور پاکستان کی وسیع صنعتی اور زرعی بنیاد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون میں اضافہ کیلئے ایک مثالی ماحول فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے شوکت مرزی یویوف کو جمہوریہ ازبکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ازبکستان کے ساتھ قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔

بشارالاسد کے مظالم سے تنگ آ کر شامی والدین اپنے بچوں کیساتھ کیا کچھ کرنے پر مجبور ہوگئے؟ جان کر آپ کی روح کانپ اٹھے گی

میڈیا رپورٹ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شامی ماں کو اپنی سات اور نو سالہ بیٹیوں کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ آج آپ نے کیا کرنا ہے جس پر اس کی بیٹیاں اسے جواب دیتی ہیں کہ وہ دمشق پر میں اپنے خودکش مشن کو پورا کرنے والی ہیں ۔ ویڈیو میں ایک شخص کو اس والدہ سے پوچھتے دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اس مشن پر کیوں بھیج رہی ہیں تو والدہ نے جواب دیا کہ جہاد کے لئے ان کے پاس کوئی جوان اولاد نہیں ہے اس لئے ایساکر رہی ہیں کیونکہ جہاد مسلمانوں پر فرض ہے اس موقع پر لڑکیوں کے والد کو بھی یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ ہم لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ ایک عظیم مقصد کو پورا کرنے جا رہی ہو ۔

بریکنگ نیوز۔۔۔فرنٹ مین گرفتار ہوگیا

سابق صدر آصف علی زرداری آج خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پاکستان واپس لوٹ رہے ہیں۔ سابق صدر کی وطن واپسی سے قبل رینجرز کی جانب سے شہر قائد میں کارروائیاں کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران سابق صدر کے قریبی دوست کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق صدر آصف زرداری کے ایک اور قریبی دوست کے فرنٹ مین کے گھر پر چھاپہ مارا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ اویس مظفر کے فرنٹ مین کے گھر پر مارا گیا ۔ چھاپہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کلفٹن کے علاقہ میں مارا گیا۔

Kategori

Kategori