ایئرہوسٹس نے جدہ کی فلائٹ تبدیل کرا کے چترال کی پرواز پر ڈیوٹی کیوں لگوائی ؟

اسلام آباد)نیوز ڈیسک (بدقسمت طیارے میں تمام سوار افراد جو کہ شہید ہوگئے ۔ان میں سے ایک اسما عادل جدہ کی فلائٹ سےڈیوٹی کٹوا کر مرضیسے چترال گئیں۔واضح رہے کہ سانحہ حویلیاں میں دو ایئرہوسٹسز بھی جان سے چلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق والددہ کی موت سے بے خبر دو معصوم بچے ان کی واپسی کے منتظر ہیں۔ایئرہوسٹس نے جدہ کی فلائٹ تبدیل کرا کے چترال کی پرواز پر ڈیوٹی لگوائی ؟ اسما عادل کے دو معصوم بچے ہیں ۔ بیٹا طلحہ ملک بڑا ، ام ہانی چھوٹی بیٹی ہے ۔ معصوم بچی بار بار والدہ سے بات کرنے کیلئے ٹیلیفون ملاتی رہی۔معصوم بچے اپنی ماں کی واپسی کے منتظر ہیں ۔ وہ نہیں جانتے ہیں کہ وہ اس راہ پر چلی گئی ہیں جہاں جانے والے کبھی واپس نہیں آتےجہاں جانے والے کبھی واپس نہیں آتے)اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیاہے(

پانامہ کیس کی سماعت, وزیراعظم نے اہم فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد )مانیٹرنگ ڈیسک( وزیراعظم نواز شریف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پانامہ لیکس معاملے کی عدالت خود سماعت کرے یا پھر کمیشن بنائے، انہیں سب کچھ قبول ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قانونی ٹیم اور مشیروں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور پانامہ لیکس کیلئے کمیشن بنانے کے معاملے پر ذاتی رائے نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔قانونی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی کوئی ذاتی رائے دینے کے حق میں نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عدالت خود سماعت کرے یا پھر کمیشن بنائے، انہیں قبول ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت کے باہر او عدالت میں پہلے بھی سچ بولا ہے، نہ پہلے کچھ چھپایا ہے اور نہ اب چھپانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں جوڈیشل کمیشن کے تشکیل کے حوالے سے فریقین کو جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے پاناما کیس کی آٹھویں باضابطہ سماعت کی اور فریقین کے دکلائ کو جوڈیشل کمیشن بنانے یا بینچ سے فیصلہ لینے کے حوالےسے اپنے موکلین سے مشاورت کر کے جواب پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کی۔

جنید جمشید کی آخری تقریر! کیا حادثے کا علم تھا؟

اسلام آباد)نیوز ڈیسک( جنید جمشید طیارے میں سفر آخرت پر روانہ ہوچکےہیں ۔ واضح رہے کہ ان کے ایک انتہائی قریبی ساتھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہ جہ جنید جمشید کا آخر ی خطاب آخرت اور موت کے وضوع پر ہی تھا۔جنید جمشید کے قریبی دوست نے کہاکہ جنید جمشید کی زندگی نوجوانوں کیلئےمشعل راہ ہےوہ انتہائی ہمدرد انسان تھے واضح رہے کہ جنید جمشید نے چترال میں دس دن تبلغ دین کاکام کیا اور وہاں سے وانگی سے قبل انہوں نے چترال میں آخر ی خطاب کیاجس میںانہوں نےموت اور آخر ت کے موضوع پر بات کی تھی ۔

طیارہ حادثہ‘امریکا نے بھی بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد)نیوز ڈیسک (امریکا نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واشنگٹن میں نیوزبریفنگکے دوران محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونرنے قیمتی جانی نقصان پر حکومت پاکستان اورعوام سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے تحقیقات میں مدد کی پیشکش بھی کی اورکہا ہے اسلام آباد میں امریکی سفارتکار پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتکار پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔مارک ٹورنے تحقیقات میں مدد کی پیشکش بھی کیاور کہا کہپاکستانی حکام سے رابطے میں ہیںتحقیقات میں مدد کی پیشکش بھی کیاور کہا کہ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں.اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیاہے

ماہرہ خان کی بھارتی فلم ”رئیس “ مناظر’کٹوتی‘ سے بال بال بچ گئیں فلم کا ٹریلرجاری

اداکارہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم ”رئیس “ مناظر’کٹوتی‘ سے بال بال بچ گئیں اور فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے .ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق لالی ووڈ اداکارہ ماہرہ خان کے فینز کا انتظار ختم ہو گیا ، بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ماہرہ خان کی متنازع فلم ”رئیس “ کا ٹریلر پیش کر دیا گیا ہے .

فلم کے ٹریلر نے ان تمام افواہوں کا گلا گھونٹ دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ فلم ”رئیس “ سے ماہرہ خان پر فلمائے گئے سین نکال دیے گئے ہیں یا ان کی جگہ کسی بھارتی اداکارہ کو فلم کیلئے کاسٹ کر لیا گیا ہے .24سیکنڈ کےاس ٹریلر میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .یاد رہے اڑی حملے کی اڑ میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پرکھلی دہشت گردی کرنے والی بھارت فوج کی فائرنگ اور درجنوں پاکستانی شہریوں اور فوجی جوانوں کی شہادت کے بعد اسفلم کو بھی متنازع کردیا گیا تھا تاہم اب آفیشل ٹریلر جاری ہونے کے بعد شائقین کو یقین ہوچلا ہے کہ 25جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو دیکھ کر بھرپور انجوائے کر سکیں گے .

جنید جمشید کی نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی

92نیوز کے مطابق گزشتہ روز طیارہ حادثہ کا شکار بننے والے نامور مذہبی شخصیت جنید جمشید کی نماز جنازہ کل دارالعلوم کورنگی کراچی میں بعد نما ز جمعہ ادا کی جائے گی۔ ان کی میت کو لینے کیلئے مرحوم کے بڑے بھائی اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں ۔جنید جمشید کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے ۔

پی آئی اے کے طیارے کوحادثہ کیسے پیش آیا،تفصیلات آگئیں

اسلام آباد)نیوز ڈیسک( پی آئی اے کے تباہ ہونےوالےطیارےکافلائٹ ڈیٹا جاری کردیا گیاہے۔نجی ٹی وی چینل کےمطابق فلائٹ ڈیٹا میں بتایاگیاہےکہ طیارہ6ہزار950فٹ کی بلندی سےبےقابوہوکرگرا۔فلائٹ ڈیٹا کےمطابق طیارےمیں خرابی4بجکر12منٹ پرشروع ہوئی۔ فلائٹ ڈیٹا میں اس بات کا بھی ذکر ہے کہ طیارہ14ہزار فٹ کیبلندی پر پروازکررہا تھا۔خرابی کےبعدطیارےنےتیزی سےنیچےآناشروع کیا۔فلائٹ ڈیٹا میں یہ چیز واضح ہےکہ طیارہ3منٹ میں7ہزارفٹ بلندی سےنیچےآیا۔اس دوران 7ہزارفٹ پرپائلٹ نےچندلمحوں کیلئےطیارےکوقابومیں کیا۔ فلائٹ ڈیٹا میں اس بات کی نشان دہی کی گئی ہے کہ 4بجکر15منٹ20سیکنڈپرطیارےنےمکمل کنٹرول کھودیا تھ)اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہوناضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیاہے(

شکار کی اجازت کیلئے قطری شہزادے کا وزیراعظم سے رابطہ

گوادر: قطری شہزادہ شیخ علی بن عبداللہ الثانی شکار کے لیے جب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں ہوشاب اور بالاکتار پہنچے تو انہیں شکار کی اجازت کے سلسلے میں کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔قطری شہزادے نے شکار کے لیے اجازت نہ ملنے کے باعث وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو قطری شہزادے کو سیکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کرنے کی فوری ہدایات جاری کیں، جس کے بعد قطری شہزادہ اپنے خاندان اور عملے کے دیگر ارکان کے ہمراہ تربت پہنچے۔کمشنر مکران بشیر احمد بنگلوئی اور ڈپٹی کمشنر کیچ یقوب مری نے قطری شہزادے کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا، جب کہ فرنٹیئر کارپس )ایف سی( اور دیگر اہلکاروں کی سیکیورٹی میں شاہی مہمانوں کو ہوشاب اور بالاکتار منتقل کیا گیا۔قطری شہزادے نے کیمپ پہنچ کر صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ قطری شہزادے کا کہنا تھا کہ اگر حکام نہیں چاہتے کہ وہ شکار کریں تو وہ علاقے سے چلے جائیں گے۔تاہم حکام کی جانب سے انہیں اور ان کے عملے کےدیگر افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد قطری شہزادے نے وہاں رکنے کا فیصلہ کیا۔قطری شہزادے کے ہمراہ 5 قطری، 2 ایرانی، 3 نیپالی،2 عمانی اور کچھ پاکستانی شہری تھے۔

بد قسمت طیارے میں جاں بحق ہونے والی ائیر ہوسٹس عاصمہ نے آخری پیغام میں سسر کا شکریہ ادا کی

ائیر ہوسٹس عاصمہ کے سسر نے کہا کہ وہ بہت اچھی بیٹی تھیں جو تمام گھر والوں کا خیال رکھتی تھیں ۔انہوں نے بتا یا کہ میں نے عاصمہ کو ٹیلی فون کیا لیکن اس سے بات نہیںہو سکی لیکن پندرہ منٹ کے بعد اس نے پیغام بھیجا جس میں لکھا ہوا تھا ”شکریہ ابو “۔عاصمہ کے دو چھوٹے بچے میں جن میں چار سالہ طلحہ اور ایک سالہ امہ ہانی شامل ہیں جس کیدو دن پہلے سالگرہ تھی ۔

خوشخبری ,رئیس فلم کا ٹریل جاری کر دیا گیا

خوشخبری ,رئیس فلم کا ٹریل جاری کر دیا گیا

ممبئی : بھارتی ادکار شاہ رخ خان اور مائرہ خان کی کی فلم ” رئیس “ کا ٹریلر جاری کر دیاگیا۔مائرہ خان کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اس ٹریلر میں مائرہ خان کو بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ٹریلر کے ریلز ہوتے ہی یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ۔ ٹریلر کے جاری ہونے کے بعدمائرہ خان کے فلم میں شامل نہ ہونے کی ساری افواہیں دم توڑ گئی ہیں ۔ مائرہ خان اس ٹریلر میں 24سیکنڈ کے لیئے دکھائی دی۔

فحش ویب سائٹوں کا استعمال، نامردوں کی تعداد میں اضافہ

لندن: مردانہ امراض کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ فحش انٹرنیٹ ویب سائٹوں کا زیادہ استعمال ہر 10 میں سے ایک شخص کو نامرد بنا رہا ہے۔برطانیہ کے ڈاکٹر اینڈریو اسمائلر نے کہا ہے کہ لامحدود فحش مواد تک رسائی صحت مند نوجوانوں کو جنسی مسائل سے دوچار کر رہی ہے۔ روزنامہ 'انڈیپینڈینٹ' سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے مریضوں میں سے اکثریت کی عمریں 13 سے 25 سال کے درمیان ہوں، جو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ 2014 میں ہونے والی ایک تحقیق میں پایا گیا تھا کہ برطانیہ میں ایک تہائی مرد روزانہ ان ویب سائٹوں کو دیکھتے ہیں اور گزشتہ دو سالوں میں اس رحجان میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ اسمارٹ فونز کی بڑھتی ہوئی رسائی اور انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہیں۔ایک اور ڈاکٹر اینجلا گریگری کہتی ہیں کہ مرد جسمانی و نفسیاتی دونوں اعتبار سے اپنا ہیجان کھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم تین مہینے کے لیے فحش ویب سائٹوں اور مواد سے دور رہنا ایسے مردوں کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔ ایسی ویب سائٹیں دیکھنے کے عادی افراد کا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایک فطری عمل کے لحاظ سے وہ عجیب ہی سوچ رکھتے ہیں۔

باکسر عامر خان کی اہلیہ کا سسرالیوں سے جھگڑا‘ نند کے ہاتھوں پٹائی

لندن )سپورٹس ڈیسک( عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد عامر کی اہلیہ فریال مخدوم بھی اپنے سسرال کے خلاف پھٹ پڑیں جن کو اس کی نند نے پھینٹی لگا دی۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق فریال مخدوم نے نند 25سالہ ماریہ کے ہاتھوں پٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ اگر تمہیں اپنے بیٹوں کی بیوی کے ساتھ برا سلوک ہی کرنا ہوتا ہے تو ان کی شادیاں ہی مت کیا کرو، میں ہمیشہ خاموش رہی ہوں لیکن سنجیدگی کے ساتھ یہ پیغام ہر ایک کے لیے ہے۔ جب آپ کسی اور کی بیٹی کو بیاہ کر لاتے ہو تو اس کے ساتھ اپنی بیٹیوں جیسا سلوک کیا کرو۔ عامرخان کی بہن ماریہ کو لکھا کہ تمہارے بھائی کی اچھی بیوی بننے سوا میرا جرم کیا ہے؟ میں صبح 7بجے سے لے کر رات 12بجے تککام کرتی ہوں۔

چترال اور گردونواح میں شدید زلزلہ، شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز

پاکستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق چترال اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

طالبان کو شکست دے سکتے ہیں نہ چند دہشت گرد ایک ارب مسلمانوں کے نمائندے: اوباما

واشنگٹن )نمائندہ خصوصی آن لائن( امریکی صدر اوباما نے تسلیم کیا ہے کہ امریکہ افغانستان میں طالبان کو شکست نہیں دے سکتا لیکن کابل حکومت کی حمایت کر کے وہاں عدم استحکام ختم کر سکتی ہے۔ افغانستان کی صورتحال ابھی عوام عدم استحکام کا شکار ہے ہم افغانستان میں تشدد ختم نہیں کر سکتے۔ اوباما نے اپنی انسداد دہشت گردی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ شدید، مستقل اور کثیرالجہتی رہی ہے تاہم دہشت گردی کے خطرات اب بھی برقرار ہیں، دہشت گردی کیخلاف طویل المدتی پالیسیوں پر عملکی ضرورت ہے، امریکہ نے دولت اسلامیہ کی کمر توڑ دی ہے، چند دہشت گرد ایک ارب مسلمانوں کے نمائندہ نہیں ہو سکتے گوانتاموبے حراستی مرکز میں 60 قیدیوں پر لاکھوں ڈالرز ضائع کر رہے ہیں۔ ریاست فلوریڈا میں ٹمپا کے میک ڈل فضائی اڈے پر قومی سلامتی سے متعلق اپنے آخری اہم خطاب میں مستقبل میں امریکہ کی انسداد دہشت گردی کی پالیسی سے متعلق اوباما نے انسداد دہشت گردی سٹریٹیجی کے طور پر امریکی زمینی افواج بھیجنے کے بجائے امریکی خصوصی افواج،ڈرون حملوں اور مقامی گروہوں پر انحصار کی پالیسی کا دفاع کیا۔ انہوں نے گوانتانامو بے میں تشدد کے استعمال روکنے اور اس جیل کو بند کرنےکے عزم کا اظہار بھی کیا اور اس مرکز کو’’قومی وقار پر دھبہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا وہ ڈالر زیادہ قیمتی ہے جو جنگ کی بجائے ترقی پر خرچ کیا جائے۔

پرانا ’استاد‘ ہی کینگرو کرکٹرز کے لیے خطرہ بن گیا -

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نومبر 2011 سے جون 2013 تک کینگروز کی کوچنگ کرچکے،اب وہ باقاعدہ آسٹریلوی شہری بھی بن چکے ہیں، گرین کیپس کو امید ہے کہ انکی مدد سے وہ میزبان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنےکا تاریخی کارنامہ انجام دینے میں کامیاب رہیں گے۔ اس بارے میں مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ ہی کافی مشکل رہی ہے، آسٹریلیا میں کھیلنے کا چیلنج یو اے ای کے مقابلے میں یکسر مختلف ہے، اس لیے ہم یہاں پر اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلنے کیلیے پُرامید ہیں، مکی آرتھر یہاں کی کنڈیشنز سمیت ہر چیز کے بارے میں جانتے اور ہماری بہت زیادہ مدد کررہے ہیں۔

نئی امریکی انتظامیہ سے توقعات ہیں، کشمیرایشوپرکرداراداکریگی: عبدالباسط

نئی دہلی)این این آئی(بھارت میں پاکستان کے متعین ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہاہے کہ ہماری نئی امریکی انتظامیہ سے توقعات ہیں کہ وہ کشمیرکے ایشوپراپناکرداراداکریگی، پاکستان نے دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوششیں کیں تاہم بھارت تیارنہیں ہے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ 8جولائی سے جموں کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے سوسے زائدکشمیری شہیداورسینکڑوں زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کابھارت کے ساتھ بنیادی ایشو کشمیر ہے، کشمیرکے ایشوپرپاکستان نے دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے کی کوششیں کیں تاہم بھارت تیارنہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئی امریکی انتظامیہ سے بہت توقعات ہیں کیونکہ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تنازعات کوحل کرنے میں کرداراداکرنے کی خواہش کا اظہار کیا، ہم اسے خوش آمدیدکہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ہمیشہ سے ضرورکوشش ہے کہ امریکہ پاکستان، بھارت تنازعات کے حل میں کرداراداکرے ،امریکہ کے جنوبی ایشیا میں مفادات ہیں ،دوسری جانب بھارت نے ہمیشہ سے ثالثی کی مخالفت کی ہے اورنہ بھارت پاکستان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیارہے ،گزشتہ سال بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے پاکستان کے دورے کے موقع پر دوطرفہ مذاکرات کرنے کا عہد کیا گیا تھا لیکن وہ وعدہ پورانہ ہو سکا۔

جنید جمشید نے 3 شادیاں کیں، تیسری بیگم ہمراہ تھیں -

جنید جمشید نے 3 شادیاں کی تھیں ان کی بڑی بیگم عائشہ جنیدسے ان کے 3بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

جنوبی پنجاب میں خون کے امراض میں مبتلا بچوں کیلیے انھوں نے ناقابل فراموش خدمت سر انجام دی ہیں۔ ملتان میں انھوں نے متعدد بار تعلیمی اداروں میں ہونیوالی تقریبات میں شرکت کی اور نوجوانوں کو خون کے عطیات دینے کی اپیل کی تھی، خود بھی خون کا عطیہ دیا تھا۔ جنوبی پنجاب میں لائے جانیوالے پہلے تھیلیسیمیا موبائل اسپتال کیلیے انھوں نے ذاتی طور پر فنڈز بھی دیئے تھے اور اگلے سال جنوبی پنجاب کے بچوں کیلیے ناروے اور بیلجیئم میں تقریبات کرنی تھی۔ملتان کی صنعتکار فیملی فیصل مختار کی بہن فادیہ جنید جمشید کی منہ بولی بہن تھیں اور ان کیساتھ سماجی خدمات سرانجام دیتی تھیں۔ جنید جمشید نے13 مرتبہ حج کی سعادت حاصل کی اور اگر ہم دنیا کا سفر کرنیوالے پاکستانیوں کی بات کریں تو ان کا شمار ان سرفہرست پاکستانیوں میںہوتا تھا جنھوں نے سب سے زیادہ ملکوں میں جاکر مذہبی پروگراموں میں شرکت کی۔جنید جمشید نے 3 شادیاں کی تھیں ان کی بڑی بیگم عائشہ جنیدسے ان کے 3بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ہی انھوں نے اپنے بڑے بیٹے تیمور جنید کی شادی دھوم دھام سے کی تھی۔ ان کی دوسری بیگم کا تعلق اسلام آباد اور حادثے میں جاںبحق ہونے والی نیہاجنید کا تعلق لاہور سے تھا۔ دونوں بیگمات سے ان کی کوئی اولادنہیں ہے۔جنید جمشید نے بطور پاپ سنگر بطورمذہبی اسکالر اوربطور نعت خواں پاکستانی عوام کے دلوں پر راج کیا۔انھیں بے حد پسند کیا جاتا تھا وہ دوستوں کو بتاتے تھے کہ میں نے بطور پاپ سنگربھرا مجمع چھوڑ دیا تھا لیکن اللہ نے مجھ پر پھر مہربانی کی،میں جب مذہبی لیکچر کیلیے کہیں بھی جاتا ہوں تو اسی طرح مجمع اکٹھا ہوجاتا ہے اور توجہ سے اللہ کا ذکر سنتا ہے۔

پی آئی اے کے طیاروں کے فضائی حادثات کی تاریخ پرایک نظر

پی آئی اے کے طیاروں کے فضائی حادثات کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو اب تک قومی فضائی کمپنی کے 11 مسافر طیارے حادثات کا شکار ہوئے جن میں 677 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

جنید جمشید ائیر پورٹ روانگی سے قبل کہاں گئے ؟ ساتھ کون تھا اور کیا مصروفیات رہیں ؟ تصاویر اور تفصیلات سامنے آ گئیں

چترال)ڈیلی پاکستان آن لائن( طیارے حادثے میں شہید ہونے والے معروف مذہبی سکالر اورنعت خواں جنید جمشید نے اپنی شہادت سے قبل ایف سی ہیڈ کوارٹر چترال کا دورہ کیا ،اس موقع پر ماضی کے معروف پاکستانی کرکٹ سٹار اور تبلیغی جماعت کے رہنما سعید انور بھی چترال میں ان کے ساتھ موجود تھے ۔جنید جمشید کی سعید انور کے ہمراہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر لی گئیں تصاویر سامنے آ گئیں ۔

’میرے بھائی نے مجھے بتایا تھا کہ۔۔۔“پائلٹ کی بہن نے ایسا انکشاف کردیا کہ سن کر آپ کے پاؤں تلے سے زمین نکل جائے گی

اسلام آباد( پی آئی کے طیارے پی کے 661 کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں معروف مذہبی رہنما جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم اب ایک پائلٹ کی بہن نے ایسا انکشاف کردیا ہے کہ جان کر ہی انسانکا سر چکرا کر رہ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی کے 661 کی تباہی کے نتیجے میں اس میں عملے اور مسافروں سمیت تمام افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔ طیارہ حادثے کے بعد بہت سے لوگوں کی جانب سے اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ اڑنے کے قابل ہی نہیں تھاجبکہ تائیوان میں اسطیارے پر پابندی بھی عائد کی جاچکی ہے۔ ایسےافسردگی کے ماحول میں اب ایک پائلٹ کی بہن بھی منظر عام پر آگئی ہے اور اس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے وہ اڑنے کےقابل ہی نہیں تھا۔

پاکستان میں کتنے فیصد خواتین سگریٹ پیتی ہیں، انکشاف نے ہلچل مچادی

اسلام آباد) نیوز ڈیسک( وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں 31.8% مرد ،5.8% خواتین تمباکو کااستعمال کرتی ہیں،تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے 2,000 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔پاکستان میں 31.8% مر د اور 5.8% خواتین تمباکو کااستعمال کرتی ہیں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہرہفتے 2,000افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جن میں سے 12.2%مرد اور 4.5% خو اتین شامل ہیں ۔ڈی جی ہیلتھ وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کی وجہ سےپھیپھڑوں میں ٹار جمع ہوجاتاہے جو کہ کےنسر اور دیگر موذی امراض کا باعث بنتا ہے اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی وبا کو کنٹرول کیا جائے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں اور اُن کے مہلک اثرات کو اُجا گر کے اجائے۔انھوں نے تمباکو نوشی کے خلاف معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 31.8% مرد اور 5.8% خواتین تمباکو کااستعمال کرتی ہیں ۔ڈی جی ہیلتھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر ہفتے 2,000افر ادموت کا شکار ہوجاتے ہیں جن مےںسے 12.2%مرد اور4.5% خو اتین شامل ہیں ۔اس موقع پر ڈائر یکٹر ٹوبیکو کنڑول سیل نے بتایا کہ ہماری وزارت ایف سی ٹی سی اورعالمی ادارہ صحت کی تمباکو نوشی کے خلاف پالیسوں سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور ہر ممکن ان پالیسوں پر عمل دارآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔اسی لئے تشہیری مہم کاآغاز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تمباکو نوشی کو ترک کرنے کا رجحان پیدا ہو گا)اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائع سے حاصل کیاگیاہے

شہادت سے قبل جنید جمشید کی جانب سے لی گئی آخری تصویر سامنے آگئی

شہادت سے قبل جنید جمشید کی جانب سے لی گئی آخری تصویر سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کیپرواز پی کے 661 کو حویلیاں کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

طیارہ گرنے سے قبل پائلٹ نے کیا آخر ی پیغام دیا ؟

طیارہ گرنے سے قبل پائلٹ نے کیا آخر ی پیغام دیا ؟

اسلام آباد)نیوز ڈیسک (پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی ۔ واضح رہے کہ طیارہ گرنے سے کچھ دیر قبل پائلٹ نے آخر ی پیغام دیا جس میںپائلٹ نے واضح کہہ دیا تھا کہ طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہوگئی ہے۔پی ٹی آئی ترجمان نے طیارہ گرنے کی تصدیق کردی واضح رہے کہ پی آئی اے طیارے میں سوار تمام افراد جاںبحق ہوگئے۔واضح رہےکہ پی آئی اے طیار ےمیں جنید جمشید اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سوار تھے ۔ طیارے کا اسلام آباد پہنچنے سے کچھ دیر قبل کنٹرول ٹاور کے ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا اور وہریڈار سے غائب ہوگیا۔چترال تا اسلام آباد پرواز کرنے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے میں 47افراد سوار تھے،پی آئی اے طیارہ فلائٹ نمبرپی کے 116ایبٹ آباد کے قریب ساڑھے 4بجے لاپتہ ہوا ہے،جس کی تلاش اب گرائونڈ پر کی جارہی ہے۔دوسری جانب حویلیاں آرڈیننس فیکٹری کے قریب پہاڑی علاقےمیں مقامی افراد نے ایک طیارہ گرتے ہوئے دیکھا ہے جس کے بارے میں یہی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ پی آئی اے کی بدقسمت فلائٹ پی کے 116ہی ہے ۔طیارہ گرنے کے مقام سے دھواں اٹھ رہا ہے جو دور دور تک دیکھا جارہا ہے)اس خبر یا مواد سے ادارے کا متفقہونا ضروری نہیں !تمام خبریں اور مواد مروجہ ذرائعسے حاصل کیاگیاہے

Kategori

Kategori