انتہائی افسوسناک خبر۔۔سابق وزیراعظم انتقال کر گئے

:سری لنکاکےسابق وزیراعظم رتناسری وکرےمانایکےمختصرعلالت کےبعدانتقال کرگئے۔خبرایجنسی کے مطابق 83سالہ رتناسری دوبارسری لنکا کےوزیراعظم رہے۔

کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے۔تاہم سابق وزیراعظم رتناسری مختصرعلالت کےبعدانتقال کرگئے ہیں۔

وزیراعظم کل کیا کرنے جا رہے ہیں؟ قوم کیلئے خوشخبری

وزیر اعظم کل چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے. تفصیلات کے مطابق چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

تکمیل کے بعد وزیراعظم نواز شریف کل بروز بدھ اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ چشمہ تھری نیو کلیئر پاور پلانٹ سے 340 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہو گی۔ چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اورچائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ منصوبے سے ماحول دوست اور سستی بجلی فراہم ہوگی۔

ورلڈ بنک کا اچانک پاکستان سے رابطہ؟ ساری حقیقت سامنے آگئی

لندن(نیوزڈیسک)عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے پرعالمی بینک کی ذمہ داریوں پر بات چیت کی گئی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا ورلڈ بینک کے صدر نے سندھ طاس معاہدے پراسحاق ڈار کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ورلڈ بینک کو سندھ طاس معاہدے پر قانونی ذمہ داری ادا کرنے کو کہا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے بارہ دسمبر کو بھیجے گئے خط پر اپنے جوابی خط میں سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت بنانے کا عمل روکنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اسحاق ڈار کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ عالمی بینک کے فیصلے سے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے مفادات متاثر ہوں گے ، عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور فوری ثالثی عدالت کے چیئرمین کا تقرر کرے۔

ہتھیلی پر موجود حرفM “کا کیا مطلب ہے؟

کچھ لوگوں کا ماننا ہوتا ہے کہ ہاتھ کی لکیریں بہت کچھ بولتی ہیں، وہ لوگ ہر لکیر کا کوئی نہ کوئی مطلب نکال لیتے ہیں۔لیکن بعض لوگ اس کے بالکل برعکس سوچتے ہیں، وہ لوگ لکیروں پر اعتبار نہیں کرتے اور نہ ہی لکیروں کا کوئی مطلب نکالتے ہیں۔جبکہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہاتھوں کی لکیروں پر بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں۔ان افراد کے مطابق ہر لکیر ان کی زندگی کے حوالے سے بہت کچھ بولتی ہے، یا پھر کچھ لوگوں کا ماننا ہو تا ہے کہ لکیروں کے ذریعے انسان کی شخصیت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔لوگوں کا ماننا ہے کہ دوسری لکیروں کی طرح ہتھیلی پر موجود حرف “ایم” کے پیچھے بھی کئی راز پوشیدہ ہیں، کہا جاتا ہے کہ جن کی ہتھیلی پر حرف “ایم” بنتا ہے وہ افراد دوسروں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ایسے افراد کی شخصیت بھی دوسرے لوگوں سے مختلف ہوتی ہے۔جن افراد کے ہتھیلی پر حرف “ایم” بنتا ہے ان کے ساتھ اگر کوئی بزنس کرنا چاہے تو وہ افراد بہترین پارٹنر ثابت ہوتے ہیں اور دفتر میں بھی ایسے افراداپنے ساتھ کام کرنے والوں کے اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں۔ایسے افراد کسی بھی قسم کا رشتہ قائم کیا جائے تو وہ اس رشتے کو بھرپور نبھاتے ہیں، ان لوگوں کو جھوٹ اور فریب سے سخت نفرت ہوتی ہے اور ایسے افراد کو مذاق بھی ایک حد میں پسند ہوتا ہے۔اگر کسی خواتین کی ہتھیلی پر حرف “ایم” بنتا ہے تو وہ مردوں کی بہ نسبت زیادہ اپنے ارادوں کی زیادہ مضبوط ہوتی ہیں اور اگر میاں بیوی دونوں کے ہتھیلیوں پر حرف “ایم” موجود ہے توان دونوں میں بیوی شوہر پر زیادہ غالب رہتی ہیں۔جن افرادکے ہتھیلی پر حرف “ایم ” موجود ہوتا ہے ، وہ افراد بہت حوصلہ مند ہوتے ہیں۔ ایسے افراد اپنی زندگی میں اہم فیصلے بخوبی کرلیتے ہیں اور زندگی میں آنے والی مواقعوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔اگر آپ کے ہاتھ پر حرف “ایم ” موجود ہے تو یقیناً آپ اپنے آپ کو ایک خوش نصیب انسان تصور کرسکتے ہیں۔

پرویزمشرف نے بھی یوٹرن لے لیا

لاہور (نیوزڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک جانے کے لیے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کبھی مدد کی درخواست نہیں کی۔ انہوں نے یہ بات نجی چینل کے پروگرام میں کہی۔ راحیل شریف نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی میں نے ان سے کوئی درخواست کی جبکہ چند روز قبل نجی چینل سے انکی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ مقامی سیاست میں فوجی اثر و رسوخ کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں تمام ادارے مل کر کام کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کا حوالے دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی واپسی کے حوالے سے ابھی کوئی وقت نہیں دے سکتے اور نہ ہی عدالتی حکم میں ان کی وطن واپسی سے متعلق کوئی حکم موجود ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ 2008 میں جس وقت انہوں نے صدارت کا عہدہ چھوڑا اس وقت بیرونی قرضوں کا حجم 36 ارب ڈالر تھا، جو اب بڑھ کر 75 اڑب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم گزشتہ آٹھ سال سے سالانہ 5 ارب ڈالر خرچ کرتے ہیں، لیکن یہ رقم جاتی کہاں ہے؟ یہ رقم حکمرانوں کی جیبوں میں جاتی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پلی بارگین کا آغاز میرے ہی دور میں ہوا کیونکہ اس وقت قومی خزانے میں 50 کروڑ ڈالر بھی نہیں تھے، لیکن پلی بارگین کا استعمال عقل کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں کسی کو سزا نہیں ملتی، لیکن پلی بارگین سے کم از کم قومی خزانے میں کچھ رقم آجاتی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’نیب کے نئے چیئرمین کو نہ ہی حکومت اور نہ ہی اپوزیشن سے ہونا چاہیے۔

چین نے نئے جنگی شاہکارکاکامیاب تجربہ کرلیا،امریکہ پریشان

بیجنگ ( نیوزڈیسک)چین نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ جنگی طیارے کا تجربہ کرلیا جس کا مقصد جدید ترین لڑاکا طیاروں کی تیاری میں مغرب کی اجارہ داری ختم کرنا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگی طیارے کا یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین اپنی طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے اور حال ہی میں اس نے اپنے اکلوتے بحری بیڑے کو پہلی بار مغربی بحر الکاہل میں فوجی مشقوں کے لیے بھیجا تھا۔چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق جے 31 کے نئے ورژن کو ایف سی 31 گائر فیلکن کا نام دیا گیا ہے اور جمعے کے روز اس نے اپنی پہلی اڑان بھری۔دو انجن والا یہ ‘ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ چین کی جانب سے تکنیکی اعتبار سے دنیا کے جدید ترین جنگی جیٹ امریکی ساختہ ایف 35 کا جواب ہے۔اخبار نے ایوی ایشن ماہر وو پائیشن کے حوالے سے بتایا کہ ‘نیا ایف سی 31 بہتر اسٹیلتھ صلاحیتوں، برقی آلات اور زیادہ گنجائش کا حامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘طیارے کے ایئرفریم، ونگز اور ورٹیکل ٹیلز میں تبدیلی کی گئی ہے جس کی وجہ سے طیارہ مزید ہلکا ہوگیا ہے اور اس کی حرکت پذیری میں اضافہ ہوا ہے۔یہ طیارہ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا( اے وی آئی سی)کی ذیلی کمپنی شین یانگ ایئرکرافٹ کارپوریشن کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق طیارے کی متوقع قیمت 7 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے اور اس کے کم قیمت کی وجہ یورو فائٹر ٹائیفون کی طرح کے فورتھ جنریشن طیاروں سے مارکیٹ شیئر حاصل کرنا ہے۔چائنا ڈیلی کے مطابق ‘اے وی آئی سی کا کہنا ہے کہ ایف سی 31 طیارے ففتھ جنریشن طیاروں کی تیاری میں بعض ممالک کی اجارہ داری کو ختم کردیں گے۔واضح رہے کہ چین تیزی سے ہتھیاروں کی اپنی مقامی انڈسٹری کو فروغ دے رہا ہے اور ڈرونز، اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم سے لے کر مقامی سطح پر جہازوں کے انجن بھی تیار کررہا ہے۔ماضی میں چین پر یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ وہ روسی جنگی طیاروں کے ڈیزائنز چوری کرتا ہے جبکہ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایف سی 31 بھی ایف 35 طیاروں سے مماثلت رکھتا ہے۔تکمیل کے بعد ایف سی 31 چین کا دوسرا ففتھ جنریشن جنگی جیٹ بن جائے گا جبکہ اس سے قبل چین نے جے 20 طیارے کو نومبر میں اپنے فضائی بیڑے میں شامل کیا تھا۔

Kategori

Kategori