جو شخص آئینی اداروں کی عزت نہیں کر سکتا وہ وزیراعظم بننے کا اہل نہیں,مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو شخص آئینی اداروں کی عزت نہیں کر سکتا وہ وزیراعظم بننے کا اہل نہیں،عمران خان اپنے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کا مقابلہ کرنا چھوڑ دیں اور خیالی کی دنیا سے باہر آجائیں،آج آگر نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پر عملدرآمد ہو رہا ہے تو وہ اس خطے کی ترقی ہے ،عمران خان صاحب کو چاہیے کے پی کے میں مایوس کن کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔اتوار کو پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کا صوابی میں جلسے سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا تیسری دفع منتخب وزیراعظم کے ساتھ مقابلہ مضحکہ خیز ہے۔وزیراعظم صرف لوگوں کی خدمت کر کے بنا جاتا ہے اور وزیراعظم نواز شریف صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ اس خطے کے لیڈر ہیں،عمران خان اپنے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کا مقابلہ کرنا چھوڑ دیں اور خیالی دنیا سے باہر آجائیں۔انہوں نے کہا کہ آج آگر نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پر عملڈرآمد ہو رہا ہے تو وہ اس خطے کی ترقی ہے،آج اگر وزیراعظم دہشتگردی اور دہشت گردوں کی کمر توڑ رہے ہیں تو وہ صرف اس خطے کے امن کیلئے ہے۔آج اگر پاکستان کے توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں اور لوڈشیڈنگ میں کمی آرہی ہے تو وہ اس خطے کے لیے ہے۔مریم اورنگز یب نے کہا کہ عمران خان صاحب کو چاہیے کہ کے پی کے میں مایوس کن کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ جو شخص آئینی اداروں کی عزت نہیں کر سکتا وہ وزیراعظم بننے کا اہل نہیں۔

آصف زرداری کے ایک اور قریبی دوست قانون کے شکنجے میں آگئے، گرفتاریاں اورسنگین مقدمہ درج

کراچی(نیوزڈیسک)حساس اداروں کے اہلکاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سابق صدر پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کو رہائش گاہ واقع ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں چھاپا مارا ،جہاں سے 2 سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا اور گھر کی تلاشی لی گئی تلاشی کے دوران گھر سے بھاری تعداد میں خود کار آتشی اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں ملی ہیں،یہ اسلحہ گھر میں موجود خفیہ خانوں میں چھپا یا گیا تھا ،حساس ادارے نے دونوں سیکیورٹی گارڈز کو تفتیش کے لئے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،دریں اثناء حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار دہشتگرد نوید پٹھان کی نشادہی پر ڈرگ روڈ میں واقع ایک بندرگاہ پر چھاپہ مارا مکان سے2 سال سے بند تھا ،جہاں زیر ذمین میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ ایس ایم جیز رائفلز اور گولیاں برآمد کرلی ہے۔

مصباح الحق اور یاسر شاہ سب پر بازی لے گئے ،صفِ اول کے کھلاڑیوں میں نام شامل

لندن(نیوزڈیسک)انگلینڈ کے تاریخی گراؤنڈ لارڈز کی ٹاپ 20پلیئرز فہرست میں قومی کپتان مصباح الحق اوراسپنر یاسرشاہ بھی شامل ہیں۔آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کے بعد لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی انتظامیہ نے اس ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے اپنے گراؤنڈ پر رواں سال بہترین پرفارمنس دینے والے ٹاپ 20 پلیئرز کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستانی کپتان مصباح الحق اور لیگ اسپنر یاسرشاہ کے نام بھی شامل ہیں، لارڈز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کردہ ایک منٹ دورانیے پر محیط ویڈیو کی فہرست میں شامل ہر پلیئرز کی لارڈز میں پرفارمنس کو اجاگر بھی کیاگیا ہے، ٹاپ پوزیشن پر بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی براجمان ہیں جب کہ مصباح الحق 11 ویں اور چیمپئن اسپنر یاسر شاہ 15ویں نمبر پر براجمان ہیں، فہرست میں پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کو 19واں نمبر ملا ہے، حیران کن طور پر کیوی کپتان کین ولیمس اس فہرست میں شامل نہیں ہیں اگرچہ انھیں آئی سی سی نے سال 2016 کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دی ہے۔


نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کاآتے ہی ایسا پہلا ٹویٹ کہ دشمن کو مرچیں لگ گئیں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے نئے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، اپنے پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے سابق ڈی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے نئے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ڈی جی آئی ایس پی آرکے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ میجر جنرل غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پہلے ٹوئٹ میں کہا لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے تعاون کا شکریہ ، عاصم سلیم کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پاکستانی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان زندہ باد۔ جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے میڈیا کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 4سال 7ماہ تک پاک فوج کا ترجمان رہنے پر فخر ہے ، ہم دنیا کی بہترین قوم ہیں ،ہماری مسلح افواج ناقابل تسخیر ہیں ،سب کا بالخصوص میڈیاکے غیر متذلزل حمایت پر شکریہ ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاک فوج کی مہارت کو تسلیم کرتی ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا نمائندہ بننے پر فخر ہے ،عاصم سلیم باجوہ نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔

جو کام مسلمان کھلاڑیوں کو کرنا چاہئے تھا وہ عظیم فٹ بالر نے کر دکھایا۔۔ شامی بچوں کے نام ایسا پیغام۔۔ سب کا دل جیت لیا

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے شامی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ شامی بچے اصل ہیرو ہیں۔ شام کے بچے اپنی اٴْمید نہ کھوئیں، دنیا اٴْن کے ساتھ ہے۔

Kategori

Kategori