غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والے ہوشیار!۔۔۔سخت ترین فیصلہ کر لیا گیا

2017ء)محکمہ ایکسائزاور پولیس نے لاہورمیں غیرنمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مکمل طورپرکریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے پہلے ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتار کر وارننگ جاری کی جا رہی تھی لیکن اب سنئیرممبر سلمان صوفی کے مطابق غیرنمونہ نمبرپلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے مالکان سے کاغذات لے لیے جائیں گے اور نمبر پلیٹس اتار لی جائیں گی اور جب تک حکومت سے جاری کردہ نمبر پلیٹس لگائی نہیں جائیں گی تب تک کاغذات واپس نہیں کیے جائیں گے۔

سلمان صوفی کا کہنا ہے جو لوگ جعلی نمبرپلیٹس بنا رہے ہیں انکا کل سے سامان ضبط کیا جائے گا اوراگرپھربھی وہ اس کام سے نہ بازآئے تو ان کے خلاف نئے قانون کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

عوام ہوشیار خبردار۔۔ کہیں آپ بھی تو لُٹ نہیں گئے؟

پاک فوج نے ڈی ایچ اےکوئٹہ کی جعلی ویب سائٹ بناکرعوام کولوٹنےکانوٹس لےلیا،آئی ایس پی آرکے مطابق ڈی ایچ اے کی جعلی ویب سائٹ بنانے والےنوسربازوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے۔

ڈی ایچ اے جب کوئٹہ پروجیکٹ لانچ کریگاتوآئی ایس پی آر تشہیر کرے گا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ نوسرباز ڈی ایچ اے کی جعلی بکنگ اور رجسٹریشن کررہےہیں۔ کچھ جعلسازجعلی ویب سائٹ کےذریعےرقم بٹورنےمیں مصروف ہیں۔

Kategori

Kategori