پنجاب میں دھند سے معمولات زندگی متاثر ، حادثات میں 7 جاں بحق

بورے والا میں موٹر سائیکل کی گدھا گاڑی سے ٹکر ، رتہ جھال میں موٹر سائیکل اور بس میں تصادم ، ساہیوال میں ٹرک نے موٹر سائیکل سوارکو کچل دیالاہور )دنیا نیوز ( پنجاب میں دھند زندگیاں نگلنے لگی ، مختلف حادثات میں سات افراد زندگی سے ہاتھدھو بیٹھے ۔ پنجاب میں دھند قاتل بن گئی ، جانیں لینا شروع کردیں ، دھند کے باعث پنجاب کی مختلف شاہراہوں پر حادثات بڑھ گئے ۔ بورےوالا میں موٹر سائیکل کی گدھا گاڑی سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد دم توڑ گئے ، گوجرانوالہ کے علاقے رتہ جهال کے قریب موٹر سائیکل بس سے ٹکرا گئی ۔ تلونڈی موسیٰ خاں کے رہائشی دو نوجوان شوکت اور عمیر جاں بحق ہوگئے ۔ ساہیوال میں نائی والا روڈ پر دھند کی وجہ سے ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوارزندگی کی بازی ہار گئے ۔

بغیر پردے کے سعودی عرب میں تصویر کھنچوانے والی یہ لڑکی تو آپ کو یاد ہو گی ،اب یہ کدھر ہے اور حکومت اس کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے ،سن کر آپ ہی کانپ اٹھیں گے

یاض )مانیٹرنگ ڈیسک (سعودی عرب کے دارالحکومت میں حجاب کے بغیر عوامی مقام پر پھرنے والی لڑکی کو گرفتار کر کے کوڑے مارنے کی سزا سنا دی گئی ۔ مالک الشہری نامی اس خاتون نے رواں ماہ کے آغاز میں ایک تصویر سوشل میڈ یا پر اپنے اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھی جس میں وہ دارالحکومت ریاض کے عوامی مقام پر بغیر حجاب کے کھڑ ی ہوئی تھی ۔اس تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد پورے سعودی عرب میں اس کے خلاف ایک مہم چلی ،سعودی شہریوں نے سوشل میڈ یا پر لڑکی کو اس اقدام پر بر ا بھلا کہا اور اسے سزائے موت دینے کا بھی مطالبہ کیا

وہ درخت جس پر عورت کی شکل کا پھل لگتا ہے، یہ کہاں ہے اور ایسا کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی

13دسمبر2016( آپ نے درختوں پر طرح طرح کے پھل اُگتے تو ضرور دیکھے ہوں گے لیکن کبھی کسی درخت پر عورتیں اگتی نہیں دیکھی ہوں گی. اگر آپ یہ عجیب و غریب نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں واقع ایک قدیم بدھ مندر کا دورہ کر سکتے ہیں.اخبار ڈیلی میل کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں تھائی لینڈ کے قدیم بدھ مندر میںموجود مقدس درخت نریفون کو دکھایا گیا ہے. درخت پر جابجا سبز رنگ کے پھل لٹکتے نظر آتےہیں جو ہو بہو عورت کی شکل کے ہیں. یہ عورت نما پھل ٹہنیوں پرلٹکے ہیں اور کچھ تو شگوفوں کی صورت میں پھوٹ رہے ہیں. کچھ مکمل نظر آتے ہیں تو کچھ کا دھڑ پتوں میں سے برآمد ہوتا نظر آتا ہے.تھائی لینڈ کی ایک لوک داستان کے مطابق دیوتا اندرا نے اپنی بیوی کے تحفظ کے لئے ہیما فان جنگل میں یہ درخت لگائے جنہیں نریفون کہا جاتا ہے. بنکاک کے نواح میں واقع سنگ بوری بدھ مندر میں بھی ایک ایسا ہی درخت موجود ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو اسی درخت کی ہے.اگرچہ تھائی لینڈ میں یہ داستانیں عام پائی جاتیہیں کہ اس مقدس درخت کا پھل نوجوان لڑکیوں کی شکل کا ہوتا ہے، لیکن انٹرنیٹ صارفین اس باتکو بعید از قیاس قرار دیتے ہوئے شک ظاہر کر رہےہیں کہ یہ کوئی شعبدہ بازی ہے.

پاکستانی نژاد اداکارہ نادیہ علی کا آئندہ سےحجاب پہن کر فحش فلموں میں کام کرنے کا اعلان

13دسمبر2016( پاکستانی نژاد اداکارہ نادیہ علی نے آئندہ سے حجاب پہن کرفحش فلموں میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے. تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی نژادفحش فلموں کی اداکارہ نادیہ علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام کو اپنے مذہبی عقیدے اور تہذیب سے متصادم نہیں سمجھتی ہیں.میں ایک باعمل مسلمان ہوں جو صبح اٹھ کر نماز پڑھتی ہے جبکہ رات کو ڈانس کلب میں کام کرکے اپنا گزر بسر کرتی ہے . اسی لئے نادیہ علی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سے حجاب پہن کر فحش فلموں میں کام کریں گی. نادیہ علی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس اقدام کا مقصد مشرق وسطیٰ کی خواتین کو پیغام دینا ہے کہ ان کے مذہب اور کلچر چاہئے جو بھی ہو وہ مکمل آزادی کا حق رکھتی ہیں.

کور کمانڈرز نے میاں نواز شریف سے استعفیٰ مانگاتو کیا ہوا؟ حامد میر نے بتا دی

معروف صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ کسی بھی موقع پر کور کمانڈرز کی بڑی اکثریت کسی بھی موقع پر نہیں چاہتی تھی کہ وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ لیا جائے. نجی ٹی وی کو انٹرویو میں حامد میر نے کہا ہے کہ ایک موقع آیا تھا جب ایک صاحب جو اب ریٹائرڈ ہو چکے ہیں انہوں نے ملک کے بہت بڑے پراپرٹی ٹائیکون کے ذریعے وزیراعظم نواز شریف کو پیغام پہنچایا تھا کہ آپ دو تین مہینوں کیلئے بیرون ملک چلے جائیں .لیکن وزیراعظم نے انکار کر دیا تھا. کہا یہی گیا تھا کہ یہ پیغام کور کمانڈرز کا تھا. حامد میر نے مزید کاہ کہ وزیراعظم نے جب یہ بات آرمی چیف راحیل شریف کو بتائی تو انہوں نے اس کی صاف تردید کر دی اور اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہا گر فوج ایسا چاہتی تو 2014 میں صورتحال ایسی تھی کہ فوج جو چاہتی وہ کر سکتی ہے. اس موقع پر حامدمیر نے کہا کہ اس سارے معاملے میں جو2یا 3افراد شآمل تھے وہ سب ریٹائرڈ ہو چکے ہیں .

”اگر آپ کو یہ ٹیکسٹ میسج موصول ہوتوکسی بھی صورت جواب مت دیں ورنہ۔۔۔“

نیویارک)نیوزڈیسک( خیال کیا جاتا ہے کہ فراڈیے صرف پاکستان میں معصوم لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں اورانہیں جعلی میسج بھیج کر ان سے رقم بٹورتے ہیں لیکن حال ہی میں امریکہ اور برطانیہ میں موبائل فون صارفین کو مشہور زمانہ کمپنی Amazonکانام استعمال کرتے ہوئے دھوکے بازوں نے میسج بھیجے۔برطانوی اخبار انڈیپنڈینٹ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کئی موبائل صارفین کو بظاہر ایمازون کی طرف سے میسج موصول ہوئے جس میں ان سے یا تو ایمیل مانگا گیا یا پھر انہیں میسج میں موجود لنک پر کلک کرکے یہ گفٹ واﺅچر وصول کرنے کاکہاگیا۔امریکہ میں ملنے والے ٹیکسٹ میسج میں لکھاہے:”آپ ایمازون کی جانب سے ایک ہزار ڈالر کا گفٹ واﺅچر جیت چکے ہیں اور ا س کا نمبر YN89-07L-FG3C۔ برائے مہربانی اپنے ای میل کی تصدیق کریں تاکہ اسے واﺅچر میں شامل کیا جائے۔

سائنسدانوں نے لہسن پاﺅں پر لگا کر شاپر چڑھادیا اور پھر۔۔۔ ایسا تجربہ جس کے نتائج دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

نیویارک)مانیٹرنگ ڈیسک( ہم سمجھتے ہیں کہ لہسن کی بُو بہت تیز ہوتی ہے اور کھانے کے بعد تادیر منہ سے آتی رہتی ہے، لیکن دراصل اس کی بُو ہماری سوچ سے کہیں زیادہ تیز ہوتی ہے، اتنی تیز کہ ہم اسے اپنے پیروں کے ذریعے بھی محسوس کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ ہماری جلد میں داخل ہو کر پورے نظام دوران خون میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہمارے منہ اور ناک تک سے آنے لگتی ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے گزشتہ دنوں پیروںکے ذریعےلہسن کی بُو محسوس کرنے کا حیران کن تجربہ کیاہے۔ انہوں نے کچھ دیر اپنے پیروں پر لہسن رگڑا اور پھر پلاسٹک بیگ اپنے پیروں پر چڑھا لیے تاکہ لہسن کی بُو کچھ دیر تک پیروں میں رہے۔ سائنسدان یہ دیکھ دنگ رہ گئے کہ ایک گھنٹے بعد پیروں پر رگڑے گئے لہسن کی بُو ان کے منہ اور ناک سے آنے لگی تھی اور وہ اسےسونگھ سکتے تھے۔ یہ تجربہ امریکن کیمیکل سوسائٹی کے سائنسدانوں ایڈم ڈیلیوسکی اور ڈیرسی جینٹل مین نے کیا ہے۔ لہسن کی اس حیران کن خاصیت کے بارے میں ایڈم اور ڈیرسی کا کہنا تھا کہ ”اس میں ایک کیمیکل پایا جاتا ہے جس کا نام ایلیسین )Allicin( ہے۔ یہ کیمیکل انسان کی جلد کے ذریعے اس کے خون میں داخل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور پھر خون کے ذریعے اس کے منہ اور ناک تک پہنچ جاتا ہے۔ لہسن کی بُو چونکہ اسی کیمیکل کی مرہون منت ہوتی ہے چنانچہ اس کے منہاور ناک تک پہنچنے پر انسان اسے محسوس کرنے اور سونگھنے کے قابل ہو تا ہے۔

قابض بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کوسیرت کانفرنس کے انعقاد سے روک دی

سیرت کانفرنس حریت رہنما سید علی گیلانی کی رہائشگاہ پر منعقد کی جانا تھی۔ اس موقع پر ان کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔لاہور )دنیا نیوز( مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سورماؤں نے اپنا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے حریت رہنماؤں کو سیرت کانفرنس کے انعقاد سے روک دیا۔مقبضہ کشمیر میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی سلب کر لیے گئے۔ دوسرے مذہبی تہواروں کی طرح بھارتی قابض فورسز نے مقوضہ کشمیر میں عید میلاد النبی ﷺ منانے کی بھی اجازت نہ دی۔حریت رہنماؤں یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق کو سیرت کانفرنس میں شرکت سے روک دیا۔ سیرت کانفرنس حریت رہنما سید علی گیلانی کی رہائشگاہ پر منعقد کی جانا تھی۔ اس موقع پر ان کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی‫‫.

دنیا کا وہ حکمران جس کی تصویر دنیا کے 33 ممالک کے کرنسی نوٹوں کی زینت بن چکی ہے، کیا آپ نام بتاسکتے ہیں

دنیا کا وہ حکمران جس کی تصویر دنیا کے 33 ممالک کے کرنسی نوٹوں کی زینت بن چکی ہے، کیا آپ نام بتاسکتے ہیں

لندن)نیوزڈیسک(آپ نے دنیا کے کرنسی نوٹوں پر مختلف لوگوں کی تصاویر دیکھی ہوں گی اور ہر ملک کے حکمران کی تصویر اسی ملک کے نوٹ پر ہوتی ہے لیکن ایک شخصیت ایسی بھی ہے جس کی تصویر دنیا کی 33ممالک کی کرنسیوں پر موجودہے۔مشرق میں آسٹریلیا سے لے کرمغرب میں ٹرینی ڈاڈ اور ٹوبیگو تک کے ان ممالک میں ملکہ الزبتھ دوئم کی تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے۔کینیڈا وہ پہلا ملک تھا جس نے ملکہ برطانیہ )اس وقت 9سالہ شہزادی( کی تصویر کا استعمال پہلی بار 1935ءمیں اپنے 20ڈالر کے نوٹ پر کیا۔ اس کے بعد سے اب تک برطانیہ اور اس کی نوآبادیاتی ممالک میں ملکہ برطانیہ کی تصویر والے نوٹ شائع ہورہے ہیں۔کچھ ممالک ایسے ہیں جو ملکہ کی سالوں پرانی تصاویر شائع کررہے ہیں جن میں وہ خوبصورت اور نوجوان نظر آتی ہیں لیکن کچھ ملک ملکہ کی تازہ تصویر کو ترجیح دیتے ہیں۔1980ءمیںجب وسطی امریکی کے ملک بلیز)برطانیہ کی سابقہنوآبادی(نے اپنے نئے نوٹ شائع کئے تو اس نے ملکہ کی 20سال پرانی تصویر کو نوٹ پر پرنٹ کیا۔

سعودی شہری نے پاکستانی باشندے کی دیت ادا کر کے اسے سزائے موت سے بچالیا۔

سعودی عرب کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے سعودی باشندے کو ہلاک کرنے پر پاکستانی ڈرائیور کو سزائے موت کا حکم سنایا، گاڑی کی ٹکر سے مرنے والے سعودی شہری کے ورثا نے راضی نامے اور دیت کی مد میں دو لاکھ ستر ہزار ریال مانگے، سر قلم کیے جانے سے دو روز قبل سعودی عرب کے معروف شاعر فائز نے غریب پاکستانی ڈرائیور کی دیت ادا کرکے اس سزائے موت سے بچا لیا، مخیر سعودی شہری نے پانچ ہزار ریال پاکستانی شہری کو بھی ادا کیے۔

آئی ایس آئی کے نئے سربراہ انٹیلی جنس اورانسداد دہشتگردی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،مضبوط اعصاب کے مالک ہیں: رپورٹ

لاہور)ویب ڈیسک(نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار انٹیلی جنس اور انسداد دہشتگردی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،وہ مضبوط اعصاب کے مالک ہیں، دباﺅ اور مشکل صورتحال سے نمٹنا با خوبی جانتے ہیں۔اس کی ایک جھلک اس وقت دیکھنے کو ملی جب کراچی آپریشن کے دوران کئیاتار چڑھاﺅ آئے لیکن وہ اپنے مقصد پر کاربند رہے اور مشکلات کو آپریشن کی راہ میں حائل نہ ہونے دیا۔انہوں نے 1983 میں آرمرڈ کور میں کمیشن حاصلکیا۔روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے وہ کمانڈاینڈ سٹاف کالج کوئٹہ ،نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آبادسے گریجوایٹ ہیں،انہوں نے امریکہ سے وار کورس بھی کررکھاہے۔وہ 26ویں میکنائزڈ ڈویڑن کی بہاولپور میں کمانڈ بھی کرچکے ہیں۔اکتوبر 2014میں کورکمانڈر کراچی کا چارج لینے سے قبل وہ آئی ایس آئی کے انسداد دہشتگردی ونگ کے سربراہ تھے۔انہیں انسداد دہشتگردی اور انٹیلی جنس میں خاصی مہارت کی بنا پر ہی سابق ار می چیف جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈر کراچی تعینات کیا تھا۔ قبائلی علاقوں میں بریگیڈ کی قیادت کاتجربہ رکھتے ہیں،وہ ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی رہے۔

سعودی شہری نے پاکستانی باشندے کی دیت ادا کر کے اسے سزائے موت سے بچالیا۔

سعودی عرب کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے سعودی باشندے کو ہلاک کرنے پر پاکستانی ڈرائیور کو سزائے موت کا حکم سنایا، گاڑی کی ٹکر سے مرنے والے سعودی شہری کے ورثا نے راضی نامے اور دیت کی مد میں دو لاکھ ستر ہزار ریال مانگے، سر قلم کیے جانے سے دو روز قبل سعودی عرب کے معروف شاعر فائز نے غریب پاکستانی ڈرائیور کی دیت ادا کرکے اس سزائے موت سے بچا لیا، مخیر سعودی شہری نے پانچ ہزار ریال پاکستانی شہری کو بھی ادا کیے۔

سب سے حیران کن خبر آگئی، مردانہ کمزوریکا سب سے ٹھوس علاج سعودی عرب میں دریافت کرلیا گی

نیویارک)مانیٹرنگ ڈیسک( مردانہ قوت میں اضافے کی گولی ویاگرا بے شمار سائیڈ ایفیکٹس کے باوجود گزشتہ 20سال سے دنیا بھر میں عام استعمال کی جا رہی ہے ۔ اب تک ہزاروں لوگ اس کے باعث اپنے گردوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اب سائنسدان اس کا ایک ایسا متبادل تیار کرنے جا رہے ہیں جونہ صرف ان مضراثرات سے پاک ہو گا بلکہ ویاگرا سے کئی گنا زیادہ طاقتور بھی ہو گا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ویاگرا کے برعکس یہ دوا کھانے کی نہیں بلکہ یہ جلد کے ذریعے جسم میں داخل کی جائے گی اور چند منٹ میں ہی اپنا اثر دکھانا شروع کر دے گی جو 10گھنٹے تک جسم میں موجود رہے گا، اس کے برعکس ویاگرا کا اثر کھانے کے 30منٹ بعد شروع ہوتا ہے اور نسبتاً جلد ختم ہو جاتا ہے، جبکہ ہرتین میں سے ایک مرد پر ویاگرا کا کوئی اثر ہی نہیں ہوتا۔اس نئی دوا کا نام ویاگرا پلاسٹر)Viagra Plaster(ہے۔ خریدار کو ایک ننھی سی پٹی دی جائے گی جسے وہ اپنے بازو یا پیٹ پر لگائے گا۔ اس پٹی کے ذریعے دوا اس کے جسم میں داخل ہوگی۔ اس طرح دوا ہضم ہونے سے پیدا ہونے والے سردرد، دردشقیقہ، بدہضمی اور پٹھوں کے درد جیسے مسائل سے بھی چھٹکارہ ملے گا جو ویاگرا کو کھانے سے پیش آتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویاگرا کا یہ متبادل سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی اور مصر کی قاہرہ یونیورسٹی کے ماہرین مشترکہ طور پر تیار کر رہے ہیں، جنہوں نے اس کے ابتدائی تجربات چوہوں پر کیے،جو کامیاب رہے۔

ذوالفقارعلی بھٹواپنی محبوبہ مدھو بالا کوپاکستان کی خاتون اوّل بنانا چاہتے تھے،حیرت انگیز انکشاف

لاہور)سپیشل ایڈیٹر(پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹوکی شخصیت میں جنس مخالف کا دل موہ لینے کا سحر موجودتھا ۔انہوں نے عالم شباب میں بھارت کی نامور اداکارہ مدھوبالا کو اپنی شخصیت کاگرویدہ بنایا۔ دلیپ کمار سے عشق میں ناکامی کے بعد اداکارہ کوذوالفقار علی بھٹونے محبت کا سہارادیا۔ جب مدھو بالا کی فلم مغل اعظم فلمائی جارہی تھی تو ذوالفقار علی بھٹو ’’ موہے پنگھٹ پہ نندلعل چھیڑ ۔۔۔‘‘ گانے کی پکچرائزیشن میں مدھو بالا کے خاص مہمان کی حیثیت میں سیٹ پرگھنٹوں موجود ہوتے تھے۔۔اس کلاسیکل گانے کی موسیقی نوشاد نے دی تھی جو راگ پیلومیں ترتیب دیا گیا تھا۔بھٹو نے اس شانداراور کرب انگیز موسیقی سے متاثر ہوکر نوشاد کی تعریف کی ۔وہ گانے کوسنتے ہوئے اسکی موسیقیت سے مسحور ہوجاتے تھے۔ گانے کی ریکارڈنگ کے دوران بھٹو مدھو بالا کی دلفریب اداکاری کو انتہائی انہماک سے دیکھاکرتے  اور ریکارڈنگ کے بعد وہ اداکارہ کے ساتھ ڈنر پر جاتے اورکئی کئی گھنٹے ان کے ساتھ گزارتے۔مدھو بالا پر تحقیق کرنے والی خاتون رائٹر خدیجہاکبر نے مدھو بالا کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب ’’ ,I Want To Live‘‘میں انکی ڈائریوں کی مدد سے انکشاف کیا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو مدھو بالا سے انتہائی متاثر تھے ۔ایک دوسری معروف رائٹر سوشیلا کماری نے بھی مدھو بالا کی دردناک زندگی پر ’’دردکا سفر‘‘ کے نام سے تحقیقی کتاب میں ذوالفقار علی بھٹو کے مدھو بالا سے مبینہ عشق کے فسانے تحریر کئے ہیں ۔اس دور میں بھٹو وکالت کرکے بطور بیرسٹر پریکٹس کررہے تھے۔وہ عارضی طور پر 1954/58 ممبئی کے ساحلی علاقہ ورلی میں بھی قیام کرتے تھے انکی یہاں کافی جائیدادتھی ۔بھٹو اپنی کزن شیریں بیگم اور نصرت بھٹو سے شادیاں کرچکے تھے اور مدھو بالا سے بھی عشق فرماتے تھے۔روایت بیان کی جاتی ہے کہ ممبئی میں قیام کے دوران بھٹونے مدھو بالا سے تیسری شادی کا فیصلہ کیا۔اگر وہ ان سے شادی کرلیتے تو انہیں پاکستان کی خاتون اوّل بنالیتے۔ اس وقت بے نظیر بھٹو کی عمر ڈیڑھ سال تھی جب بھٹو نے مدھو بالا سے شادی کا فیصلہ کیا۔عشق کی چکّی نے انہیں کئی سال تک لاڑکانہ کراچی اور ممبئی کے درمیان پیس کر رکھ دیا تھا لیکن میدان سیاست میں اترنے کے بعد انہوں نے مدھو بالا سے راستے جدا کرلئے۔ 1958 میں اسکندر مرزا کی حکومت میں وہ سب سے کم عمر کیبنٹ ممبربنے تو مدھو بالا کشور کمار کی طرفمتوجہ ہوگئیں اور 1960 میں ان سے شادی کرلی۔

سب سے حیران کن خبر آگئی، مردانہ کمزوریکا سب سے ٹھوس علاج سعودی عرب میں دریافت کرلیا گی

نیویارک)مانیٹرنگ ڈیسک( مردانہ قوت میں اضافے کی گولی ویاگرا بے شمار سائیڈ ایفیکٹس کے باوجود گزشتہ 20سال سے دنیا بھر میں عام استعمال کی جا رہی ہے ۔ اب تک ہزاروں لوگ اس کے باعث اپنے گردوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اب سائنسدان اس کا ایک ایسا متبادل تیار کرنے جا رہے ہیں جونہ صرف ان مضراثرات سے پاک ہو گا بلکہ ویاگرا سے کئی گنا زیادہ طاقتور بھی ہو گا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ویاگرا کے برعکس یہ دوا کھانے کی نہیں بلکہ یہ جلد کے ذریعے جسم میں داخل کی جائے گی اور چند منٹ میں ہی اپنا اثر دکھانا شروع کر دے گی جو 10گھنٹے تک جسم میں موجود رہے گا، اس کے برعکس ویاگرا کا اثر کھانے کے 30منٹ بعد شروع ہوتا ہے اور نسبتاً جلد ختم ہو جاتا ہے، جبکہ ہرتین میں سے ایک مرد پر ویاگرا کا کوئی اثر ہی نہیں ہوتا۔اس نئی دوا کا نام ویاگرا پلاسٹر)Viagra Plaster(ہے۔ خریدار کو ایک ننھی سی پٹی دی جائے گی جسے وہ اپنے بازو یا پیٹ پر لگائے گا۔ اس پٹی کے ذریعے دوا اس کے جسم میں داخل ہوگی۔ اس طرح دوا ہضم ہونے سے پیدا ہونے والے سردرد، دردشقیقہ، بدہضمی اور پٹھوں کے درد جیسے مسائل سے بھی چھٹکارہ ملے گا جو ویاگرا کو کھانے سے پیش آتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویاگرا کا یہ متبادل سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی اور مصر کی قاہرہ یونیورسٹی کے ماہرین مشترکہ طور پر تیار کر رہے ہیں، جنہوں نے اس کے ابتدائی تجربات چوہوں پر کیے،جو کامیاب رہے۔

Kategori

Kategori