بریکنگ نیوز! روسی سفارت خانے پر حملہ

دمشق میں روسی سفارت خانے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شام کے شہر دمشق میں واقع روسی سفارت خانے پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
حملے میں سفارت خانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔

وٹس ایپ صارفین ہوشیار خبردار! اگر آپ کو یہ پیغام موصول ہو تو اسے ہرگز مت کھولیے ورنہ بھاری نقصان برداشت کرنا پڑے گا

مشہور موبائل ایپ ’’وٹس ایپ’’ پر ایک اور وائرس کا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے اسمارٹ فون صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی موبائل ایپ ’’وٹس ایپ’’ پر ایک اور وائرس کا حملہ ہوا ہے۔ اس وائرس کا سامنا خاص کر ایپل کمپنی کے آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والے صارفین کو کرنا پڑ رہا ہے۔
وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو ان کی موبائل میسیجنگ ایپ میں ایک پیغام وصول ہوتا ہے جس میں ”کانٹیکٹ“ نامی فائل جڑی ہوتی ہے۔

اس فائل کو ڈاون لوڈ کرنے والے صارفین کے موبائل یا آئی پیڈ پر فوری وائرس کا حملہ ہو جاتا ہے اور بعض اوقات ان کی میسیجنگ ایپ ہمیشہ کیلئے کام کرنا چھوڑ دیتی ہے یا ان کا موبائل سافٹ وئیر ہی کریش ہو جاتا ہے۔ ماہرین نے وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو اس وائرس سے خبردار رہنے کی تلقین کی ہے۔

ہیلری ہارنے کے بعدجیت گئی ،فیصلہ آگیا

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی صدارتی انتخاب ہارنے کے باوجود ریپبلکن پارٹی کی ہیلری کلنٹن پسندیدہ خواتین کی فہرست میں بازی لے گئیں۔ملالہ یوسفزئی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔10 مقبول ترین مردوں کی فہرست میں صدر اوباما کا پہلا نمبر ہے۔رائے عامہ کے جائزے میں شرکت کرنے والے 12 فی صد افراد نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارت کے لیے سابق امیدوار کا نام لیا، ہلیری کلنٹن 21 بار سب سے معروف درجے پر رہی ہیں، جو کسی خاتون کا اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سراہی جانے والی امریکا کی خاتون اول مشیل اوباما ہیں، جن کی پسندیدگی کی شرح آٹھ فیصد ہے۔گیلپ کے مطابق پسندیدگی کے لحاظ سے خواتین میں ملالہ یوسف زئی کا چھٹا نمبر ہے۔ ساتھ ہی وہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ہیں۔سروے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما سب سے زیادہ پسندیدہ شخص ہیں۔رائے عامہ کی تنظیم نے کہا ہے کہ سروے میں شامل 22 فیصد شرکا نے اوباما کا نام لیا، جب کہ مردوں میں دوسرے نمبر پر منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تھے، جن کے لیے 15 فیصد نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ اوباما نویں بار سر فہرست رہے ہیں۔

خشک سردی سے پریشان عوام کیلئے بالاخر بڑی خوشخبری آ ہی گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈی جی محکمہ موسمیات غلام رسول نے کہا ہے کہ حالیہ خشک سالی کا سلسلہ چند مہینوں تک برقرار رہے گا ‘ جنوری میں بھی اچھی بارشوں کی توقع نہیں ہے ‘ خشک سالی کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلی النینو ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا کہ خشک موسم کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلی النینو ہے۔ النینو ایسا عمل ہے جس کے زیر اثر بحر الکاہل کا پانی اچانک گرم ہو جاتا ہے جس سے دنیا بھر کے موسم متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ النینو والے سالوں کے بعد پاکستان بہت متاثر ہوتا ہے۔ خشک سالی کا سلسلہ چند ماہ برقرار رہے گا۔ جنوری میں بھی اچھی بارشوں کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک یا دو بارشیں ضرور ہوں گی مگر وہ شمالی علاقہ جات تک محدود رہیں گی

تقریب کے دوران اہم رکن اسمبلی کونوجوان نے تھپڑماردیا،یہ نوجوان کون تھااوراس نے یہ کام کیوں کیا؟جان کرآپ حیران رہ جائینگے

ایبٹ آباد(نیوزڈیسک)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹراظہرجدون کوصحت انصاف کارڈکی تقریب کے دوران تھپڑماردیئے گئے۔اس ضمن میں پولیس اورمقامی ذرائع نے صحافیوں کوبتایاکہ جمعرات کی صبح جلال باباآڈیٹوریم میں ہزارہ ڈویژن کےلئے صحت انصاف کارڈکےاجراکی تقریب کاانعقاد کیاگیاتھا۔تقریب کے دوران ایک نامعوم شخص سٹیج پرچڑھ آیااورڈاکٹراظہرجدون پرتھپڑوں کی بارش کردی ۔جس کے جواب میں ڈاکٹراظہرجدون نے بھی اس نوجوان کومارنے کی کوشش کی تاہم دوسرے افراد نے نوجوان کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کی حراست میں نوجوا ن نے بتایاکہ ڈاکٹراظہرجدون نے نواں شہرمیں ایک نمازجنازہ کے دوران لیفٹینٹ جنرل (ر) ایازراناکوتھپڑمروائے تھے ۔اس کاکہناتھاکہ آرمی کی بھی عزت ہوتی ہے اورآرمی کی عزت پرمیں جان بھی قربان کرسکتاہوں ۔

اسلامی ممالک کےفوجی اتحاد میں ایک اوراہم اسلامی ملک شامل

ریاض(نیوزڈیسک)خلیجی ریاست سلطنت آف اومان سعودی عرب کی قیادت میں قائم دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہوگئی ۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سلطنت آف اومان کے وزیر دفاع بدر بن سعید البوسعیدی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں ان کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے قائم کردہ اسلامی اتحاد میں مسقط بھی شمولیت کا اعلان کرتا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان نے سلطنت آف اومان کی جانب سے اسلامی عسکری اتحاد میں شمولیت اور سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلطنت اومان کی شمولیت سے اسلامی عسکری اتحاد مزید موثر اور نتیجہ خیز انداز میں اپنا سفر جاری رکھے گا،خیال رہے کہ سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے دسمبر 2015ء کو عرب اور مسلمان ملکوں کے ایک فوجی اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ مسلمان ملکوں کے فوجی اتحاد کی تشکیل کا مقصد عالم اسلام اور عالمی برادری کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنا اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے جاری کوششوں کو مجتمع کرنا تھا۔اسلامی عسکری اتحاد کا صدر دفتر ریاض میں قائم کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس اتحاد میں 34 عرب اور مسلمان ملکوں نے شمولیت اختیار کی تھی۔ دہشت گردی کے خلاف تشکیل پانے والے اسلامی اتحاد میں برادر مسلمان ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے رابطہ کاری کیفروغ، جدید جنگی وسائل کے استعمال، انسداد دہشت گردی کے لیے فوجی صلاحیتوں میں اضافہ اور عالم اسلام کی سلامتی کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

چین نے امریکہ پربجلی گرادی

بیجنگ( نیوزڈیسک)چینی لڑاکا طیارے ایف سی 31 جرفالکن کے ترمیم شدہ اور جدید ترین ورژن (وی2( کے پروٹوٹائپ نے گزشتہ ہفتے میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔ واضح رہے عالمی دفاعی ماہرین پہلے ہی جے 31 کو امریکی ایف 35 سے بہتر قرار دے چکے ہیں۔

Kategori

Kategori