خشک سردی سے پریشان عوام کیلئے بالاخر بڑی خوشخبری آ ہی گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈی جی محکمہ موسمیات غلام رسول نے کہا ہے کہ حالیہ خشک سالی کا سلسلہ چند مہینوں تک برقرار رہے گا ‘ جنوری میں بھی اچھی بارشوں کی توقع نہیں ہے ‘ خشک سالی کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلی النینو ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا کہ خشک موسم کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلی النینو ہے۔ النینو ایسا عمل ہے جس کے زیر اثر بحر الکاہل کا پانی اچانک گرم ہو جاتا ہے جس سے دنیا بھر کے موسم متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ النینو والے سالوں کے بعد پاکستان بہت متاثر ہوتا ہے۔ خشک سالی کا سلسلہ چند ماہ برقرار رہے گا۔ جنوری میں بھی اچھی بارشوں کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک یا دو بارشیں ضرور ہوں گی مگر وہ شمالی علاقہ جات تک محدود رہیں گی

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon