سمندر حدود میں گشت، چین نے 2جدید کشتیاں پاکستان کے حوالے کر دیں

پاکستان نے چین سے سمندری حدود میں گشت کیلئے دو جدید کشتیاں حاصل کرلیں. چین کے شہر گوانگ ژو میں سمندری حدود میں گشت کیلئے دو جدید کشتیاں پاکستان کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی.تقریب میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن شاہ اور چینی حکام شریک ہوئے. نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب میں سیکرٹری دفاع ضمیرالحسن شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں کشتیاں کنٹریکٹ سے چار ماہ قبل ہی تیار ہوگئی تھیں کشتیوں کے حصول سے پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کی صلاحیت مزید بڑھے گی.اس موقع پر ڈی جی پی ایم ایس اے ایڈمرل جمیل اختر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تناظر میں موثر میری ٹائم سکیورٹی نہایت اہم ہے. میری ٹائم سکیورٹی کی بہتری سے دشمن قوتوں اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے میں مدد ملے گی،پاکستان کو مزید 2کشتیاں جنوری 2017میں ملیں گی.دوسری جانب وزات دفاع کا کہنا ہے کہ پاک چین اشتراک سے چھ میں سے دو کشتیاں کراچی شپ یارڈ میں تیار کی جا رہی ہیں.

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon