وزیرداخلہ کا اھم اعلان

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہفتے کی سرکاری تعطیل ختم کرنے پر غور نہیں کر رہی۔

یہ بات وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جمعرات کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جوا ب میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے کی تعطیل ختم کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔


حلب شہر۔۔ 4سال بعد شامی فوج نے یہ کیا اعلان کر دیا؟

شامی فوج نے حلب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔ بشار الاسد کی افواج نے اعلان کیا ہے کہ حلب سے باغیوں کا انخلا مکمل ہو گیا ہے اور شہر پر فوج کا مکمل کنٹرول ہے۔ حلب چار سال سے خانہ جنگی کا شکار تھا اور اس پر باغیوں کا قبضہ تھا۔

بڑی سیاسی پارٹی کے’ لیڈر ‘ کی زردار ی سے ملاقات کیلئے کراچی روانگی

حکومت کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کیلئے مسلم لیگ کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین سرگرم ہوگئے ہیں، وہ آج کراچی روانہ ہوں گے جہاں پیپلزپارٹی رہنما آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل کی منصوبندی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی وطن آمد سے ملک میں سیاسی صورتحال میں گہماگہمی نظر آرہی ہے آصف علی زرداری مختلف سیاسی جماعتوں اور دیگر شعبوں سے تعلقات رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کررہے ہیں اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین جو ایک عرصہ سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے کوشاں ہیں وہ آج کراچی روانہ ہوں گے جہاں وہ مسلم لیگ ق کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے دونوں پارٹیوں کے رہنماﺅں نے اس امر کی تصدیق بھی کی ہے۔

   

پنجاب کے عوام کیلئے زبردست خوشخبری، وزیر اعلی نے شاندار اور سب سے ضروری منصوبے کا اعلان کر دیا

وزیراعلی پنجاب نے ایمبولینس سروس کیلیے موٹر بائیکس خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے صوبے میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر کرنے کیلئے ایک اور منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے ایمبولینس سروس کیلیے موٹر بائیکس خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ موٹر بائیک ایمبولینس سروس 9 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں شروع کی جائے گی۔ اس ایمبولنس سروس کی بدولت مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچایا جا سکے گا۔

نوجوان لڑکی نے شادی کی تصویر سے والدہ کی تصویر کاٹ دی، والدہ کا رد عمل سوشل میڈیا پر مقبول

آپ نے ماؤں کو اکثر ہی غصے میں دیکھا ہو گا جس کے پیچھے ان کے بچوں کی کوئی نہ کوئی حرکت یا شرارت ضرور ہوتی ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی والدہ کے برہم ہونے کے چرچے ہیں جن کی بیٹی نے انہیں ایک تصویر میں سے کاٹ دیا جس پر وہ برہم ہو گئیں اور اپنی بیٹی کو خوب ڈانٹ پلا دی۔ میری لینڈ میں موجود ایک نوجوان لڑکی ابیرہ طارق نے شادی کی ایک تصویرمیں سے اپنی والدہ کی تصویر کو کروپ (Crop) کر دیا جس کے بعد ابیرہ کی والدہ نے اپنی والدہ کی جانب سے موصول ہوئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ابیرہ نے کہا کہ میں نے شادی کی سینکڑوں تصاویر میں سے ایک تصویر سے اپنی والدہ کی تصویر کو کروپ کیا کیونکہ میں اپنی اور اپنے بھائیوں کی تصویر شئیر کرنا چاہتی تھی۔
یہ دیکھ کر میری والدہ نے مجھے پیغام بھیجا کہ بد تمیز تم نے مجھے کروپ کیوں کیا؟ ابیرہ کی والدہ نے لکھا کہ تم سب اس دنیا میں میری وجہ سے ہو، یہ تصویر دوبارہ لگاؤ اور مجھے اس مرتبہ کروپ نہ کرنا ۔

ابیرہ کی والدہ نے انہیں نا شکرے بچوں کا خطاب دیتے ہوئے مزید کہا کہ اتنی مشکل سے بچے پیدا کرو اور انہوں نے تصویر سے ہی کروپ کر دیا۔ والدہ کی کروپ کی ہوئی تصویر اور والدہ کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کو ابیرہ نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا جس کے بعد یہ پوسٹ وائرل ہو گئی۔

گوادرپورٹ میں پاکستانیوں پربڑی پابندی لگادی گئی

گوادر(نیوزڈیسک)بلوچستان حکومت نے صوبے کے اہم ترین پورٹ شہر گوادر میں زمین کی منتقلی (ٹرانسفر) پر آئندہ تین ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔ صوبائی ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ گوادر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ نے بتایا کہ پابندی کا اطلاق ہر قسم کی زمینوں کی منتقلی پر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ گوادر کے ماسٹر پلان کے حوالے سے دوبارہ منصوبہ بندی کیلئے کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نئے منصوبے کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے گوادر میں مجوزہ میگا شہر اور اسمارٹ سٹی کے منصوبوں کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس حوالے سے 6 ماہ قبل گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی اور ایک غیر ملکی فرم نے منصوبے کی ایک یاد داشت پر دستخط کیے تھے۔ اس سے قبل جولائی میں صوبائی حکومت نے گوادر میں صنعتی حصے کی زمینوں پر عائد الاٹمنٹ کی پابندی اٹھائی تھی۔ یہ پابندی الاٹمنٹ کے عمل میں بے قاعدگیاں سامنے آنے پر لگائی گئی تھی

امریکہ پرکون حملہ کرے گا؟وارننگ جاری

واشنگٹن (نیوزڈیسک) کرسمس کے موقع پر امریکا میں دہشتگرد حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایف بی آئی نے وارننگ جاری کردی۔امریکی اخبار کے مطابق ایف بی آئی نے وارننگ میں کہا ہے کہ داعش کے دہشتگرد شاپنگ سینٹرز، ٹرینیں، عوامی مراکز اور حصاص تنصیبات کو نشانہ بناسکتے ہیں، جبکہ ایف بی آئی کی واررنگ کے بعد اوباما انتظامیہ نے ملک بھر میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔واضح رہے کہ برلن ٹرک حملے کے بعد یورپ بھر میں سیکورٹی سخت ہے، جبکہ جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے سیکورٹی پالیسی اور اسلحہ سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے

Kategori

Kategori