انا للہ وانا الیہ راجعون راکٹ حملہ،7پاکستانی جاں بحق

عدن( نیوز ڈیسک)یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملے میں7پاکستانی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شپ آفیسر نے کود کر جان بچالی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی جہاز ایم وی بویا کارگو شپ مصر سے دبئی جارہا تھا کہ یمن کی سمندری حدود میں جہاز پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے باعث جہاز میں سوار کپتان انیس الرحمان،چیف انجینئر محمد شعیب،الیکٹریشن ابراہیم سمیت7افراد جاں بحق ہوئے جو تمام پاکستانی ہیں جبکہ شپ آفیسر کبیر خامد حسین نے جہاز سے کود کر اپنی جان بچائی اور ایجنٹ کو واقعے کی اطلاع دی،جہاز کے پاکستانی ایجنٹ محمد احمد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ایم وی بویا پر بدھ کی شام راکٹ حملے کی اطلاع ملی جس کے بعد عملے کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی تھی،کپتان انیس الرحمان کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ پاکستانی ایجنٹ سے رابطے میں ہیں،جاں بحق تمام پاکستانیوں کی لاشیں یمن کے ساحل پر موجود ہیں۔دوسری جانب انسانی حقوق تنظیم کے رہنما انصار برنی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی لاشیں واپس لانے کیلئے حکام سے رابطے کر رہے ہیں،جہاز میں سوار باقی 4افراد کے نام معلوم نہ ہوسکے ہیں

پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر چلیں گے، رانا ثناء االلہ کے بیان نے ہلچل مچادی

فیصل آباد ( نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء االلہ نے کہا ہے کہ وہ فیصل آباد کی تعمیر وترقی میں کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو ساتھ لے کر چلیں گے وزیر قانون اپنے گروپ کے میونسپل کارپوریشن کے میئرکے کامیاب امیدوار ملک محمد رزاق کی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جب جب احتجاج کیا ہے میں نے انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی ہے آن لائن کے مطابق فیصل آباد سٹی میئر کیلئے تحریک انصاف کے 20ممبران سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء االلہ خان نے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں اور انہیں ہر صورت اپنے تعائون کا یقین دلاتے ہوئے ان کے حلقوں میں فیڈزاور دیگر مراعارت کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر پی ٹی آٹی کے ممبران نے سٹی میئر کے الیکشن میں صوبائی وزیر قانون کے گروپ کے امیدوار ملک عبدالرزاق کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ الیکشن پر راناثناء اللہ کو اس وقت پر یشانی سامنا کرنا پڑاجب نتیجے کا اعلان ہوا کیونکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء االلہ خان کئی بار اعلان کرچکے تھے ان کے پاس 126ممبران کے دستخط کے ساتھ فہرست موجود ہے مگر 20تحریک انصاف کے ممبران کے ووٹوں ملنے کے بعد 105ووٹ حاصل کرنے کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء االلہ خان کاگروپ سیا سی حلقوں میں سوالیہ بن کر رہے گیا ہے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی گروپ نے اعلان کیا تھا کہ میئرکیلئے ان کے پاس ووٹ موجود ہیں ہم کسی سے مدد کی ضرورت نہیں ہے جس پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے فیصل آباد سٹی میئر کو الیکشن کو اوپن کردیا اس طرح میئر کیلئے چوہدشیرعلی کے گروپ مخصوص نشستوں الیکشن پر ملنے والے ووٹ ہی ملے ہیںصوبائی وزیر قانون رانا ثناء االلہ خان کی تحریک انصاف کے ممبران کی حمایت سے کامیابی پر سیاسی مبصرین نے شدید تنقدکی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیاد ت کو 126ممبران کی دستخط کے ساتھ فہرست فراہم کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے دعویٰ کیا تھا ان کے گروپ کواس زائد ممبران کی حمایت حاصل ہے سیاسی حلقوں کا کہناہے کہ اگر رانا ثناء اللہ گروپ کوتحریک انصاف کے ممبران کا تعائون حاصل نہ ہوتا تو ان کے مقابلے میں شیرعلی گروپ کی کامیاب یقین تھی۔

سنجے دت نے سلما ن خان کیخلاف ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ کھڑا ہو گیا

ممبئیسنجے دت نے سلما ن خان کیخلاف ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ کھڑا ہو گیا
بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست سلمان خان کو ’’مغرور‘‘ قرار دے کر سب کو چونکا دیا ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان گہری دوستی تھی اور سنجے دت کی جیل سے رہائی پر سلومیاں کی جانب سے پارٹی کا بھی اعلان کیا گیا تھا لیکن جیل سے رہائی کے بعد دبنگ خان اور سنجوبابا کے درمیان ناراضی جاری ہے اور سلو میاں ان سے کتراتے ہیں جس کے بار میں سنجے دت ہمیشہ سے انکاری رہے ہیں لیکن اب پہلی بار انہوں نے اپنے اور سلمان کے تعلق پرلب کشائی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان سے ماضی کے قریبی دوست اور منہ بولے بھائی سلمان خان کی شخصیت کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکار نے فوراً سلمان خان کو’’مغرور‘‘ قرار دیا جس نے سب کو چونکا دیا۔دوسری جانب سنجے دت کے پہلی بارسر عام اس رویئے کے بعد دونوں سپر اسٹارز کی ناراضی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد فلم نگری میں بھی چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سنجے دت اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ہم نے ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا مگر ہم نے پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔۔ ثانیہ مرزا نے اچانک جوڑی توڑنے کا اعلان کر دیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ٹینس اسٹاراور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ مارٹینا اور میں نے ریو اولمپکس سے قبل ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا اسی لیے جوڑی ٹوٹنے میں کوئی راز نہیں ہے۔سوئس ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگز سے جوڑی ٹوٹنے سے متعلق سوال پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ سوئس پلیئر سے جوڑی ٹوٹنے میں کوئی راز نہیں ہے اور ہم نے ایک ساتھ کافی کامیابیاں حاصل کیں مگر دونوں ہی محسوس کرنے لگے تھے کہ اب ہم میں وہ جادو باقی نہیں رہا جوکامیابیوں کی وجہ تھا لہذا ریو اولمپکس سے قبل ہم نے فیصلہ کیا کہ گیمز کے بعد ہم الگ ہونے کا اعلان کریں گے تاہم اس سے قبل ہی میڈیا میں یہ بات لیک ہوگئی جس پر طرح طرح کی باتیں بننے لگیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی پلیئر لینڈر پیس کی بہت عزت کرتی ہوں تاہم میگا ایونٹس میں ان کے ساتھ جوڑی بنانا یا نہ بنانا ایک الگ معاملہ ہے۔

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ہسی نے مصباح الحق کے بارے بڑی پیشنگوئی کردی ، کیا کہا ؟جانیے

میلبورن(نیوزڈیسک) سابق آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ہسی نے عندیہ دیا ہے کہ مصباح الحق میلبرن میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گے۔مصباح الحق ان دنوں انتہائی ناقص فارم کا شکار ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے اپنی آخری نصف سنچری اسکور کی تھی۔سابق آسٹریلین کرکٹر مائیکل ہسی کا کا ماننا ہے کہ مصباح میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 26 دسمبر سے ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سب سے عمدہ کھیل پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مصباح میلبرن میں مصباح بہترین کھیل پیش کر سکتے ہیں، پاکستانی ٹیم کے 42 سالہ اس وقت دنیا کے سب سے زائد العمر کھلاڑی اور پوری ٹیم کیلئے ایک قابل تقلید ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ باکسنگ ڈے کے نام سے مشہور ٹیسٹ میچ میں اپنی اور ٹیم کی کارکردگی بہتر کریں گے۔ہسی نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر ان کا میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آخری میچ ہو گا لہٰذا ہمیں امید ہے کہ وہ ایک بڑی اننگز کھیلیں گے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کھیلنا ہمیشہ ہی ایک یادگار امر رہا ہے اور یہ میچ کھیل کر ہر کرکٹر اپنا بچپن کا خواب پورا کرتا ہے جہاں آپ کرسمس کے فوری بعد اگلی صبح ایک اہم میچ کیلئے میدان میں اترتے ہیں جسے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہے۔۔

ن لیگ نے میدان مار لیا، تحریکِ انصاف اور پی پی پی دیکھتی ہی ر ہ گئیں

ملتان(نیوزڈیسک)ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں میونسپل کارپوریشن کے مئیر،ڈپٹی مئیر اور ضلع کونسل کے چئیرمین،وائس چئیرمین کے لئے منعقدہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)نے میدان مارلیا۔غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن ملتان میں مسلم لیگ(ن)کے چوہدری نویدالحق آرائیں 71ووٹ لیکر مئیرملتان منتخب ہوگئے ،جبکہ پی ٹی آئی کے حریف امیدوار عدنان ڈوگر19ووٹ حاصل کرسکے۔ میئر اورڈپٹی میئر کے انتخابات میں ملتان میں ٹرن آؤٹ100فیصدرہا۔91ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ایک ووٹ مستردہوا۔ضلع کونسل ملتان میں مسلم لیگ(ن)کے دیوان عباس بخاری 99ووٹ لیکرضلع کونسل کے چیئرمین منتخب ہوگئے.
جبکہ ان کے حریف پیپلزپارٹی کے ا میدوارغلام دستگیر25،پی ٹی آئی کے عمرفاروق نے14ووٹ لیے۔چیئرمین ضلع کونسل ملتان کے142میں سے139 ووٹ کاسٹ ہوئے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضلع کونسل چئیرمین کیلئے136 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ کل 142 ووٹرز میں ایک ووٹر نااہل اور ایک جاں بحق ہو چکا ہے۔ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارشاہد حمیدچانڈیہ 14ووٹ لیکرمیئر اورشیخ اسرارڈپٹی میئرمنتخب ہوگئے جبکہ ان کے حریف آزاد امیدوار نے عمران شاہ نے 12ووٹ لئے،ضلع کونسل ڈی جی خان میں بھی مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا۔مسلم لیگ(ن)کے سردار عبدالقادر کھوسہ 106 ووٹ لیکرچیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے۔بہاولپور میں مسلم لیگ(ن) کے عقیل ہاشمی میئر،ملک منیر ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے، ضلع کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے شیخ دلشاد64ووٹ لیکرچئیرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے ۔مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) عمرخان گوپانگ 117 ووٹ لیکر ضلع کونسل کے چیئرمین بن گئے۔رحیم یارخان میں مسلم لیگ( ن)کے اظہر لغاری کامیاب ہوئے اور پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کے بیٹے کوشکست دے دی۔لودھراں ،مسلم لیگ(ن)کے راجن سلطان پیرزادہ76ووٹ لیکر چئیرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے ۔خانیوال میں مسلم لیگ(ن)کے رضاجعفر127ووٹ لیکر چئیرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے جبکہ راجن پور میں بھی مسلم لیگ(ن)کے سردارجگن خان کامیاب قرار پائے۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی اپنے امیدواروں کی شاندارکامیابی پرجشن منایا۔میونسپل کارپوریشن ملتان میں چوہدری نوید الحق آرائیں کے کامیابی پرکارکنوں نے رضا ہال کے باہرانہیں کندھوں پراٹھالیا ،اس موقع پرسابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحیدآرائیں اورنو منتخب مئیرچوہدری نوید الحق آرائیں کی قیادت میں بڑی جشن ریلی نکالی گئی ۔اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے جبکہ ڈھول کی تھاپ پررقص کیاگیا۔

’اے آر وائی ‘کو زبرست دھچکا۔۔۔پاکستان سے باہر ذلت کا سامنا،عدالت نے انتہائی سخت حکم دیدیا

حال ہی میں پاکستان کے ایک گروپ جیو گروپ نے اے آر وائی پر برطانیہ کی ایک عدالت میں بدنامی کا الزام عائد کیا۔ پاکستان کے دو ہائی پروفائل ٹی وی چینلز کا یہ کیس برطانیہ کی عدالت میں زیر سماعت تھا جس کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔ جس کے مطابق جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی ہتک عزت کرنے پر اے آر وائی گروپ جیو گروپ کو 25 ملین روپے ادا کرے گا۔ اس کیس کے فیصلے کے بعد عدالت کے جج ڈیوڈ ایڈی نے اے آر وائی کو حکم دیا کہ اے آر وائی اپنے ٹی وی چینلز پر جیو گروپ سے متعلق خبر نشر کرے گا، بصورت دیگر پہلے سے ہی سزا پانے والے نیٹ ورک اے آر وائی کو مزید اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جج کے حکم کے مطابق اے آر وائی کو کہنا ہے کہ 2دسمبر 2016ء کو ہائیکورٹ کے جج نے اے آر وائی کے برطانوی ناشر کو جیو گروپ کو میر شکیل الرحمان، ایڈیٹر ان چیف جنگ/ جیو گروپ کو بغیر کسی بنیاد کے 24 ٹی وی چینلز پر بدنام کرنے پر 25 ملین روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے.

Kategori

Kategori