’اے آر وائی ‘کو زبرست دھچکا۔۔۔پاکستان سے باہر ذلت کا سامنا،عدالت نے انتہائی سخت حکم دیدیا

حال ہی میں پاکستان کے ایک گروپ جیو گروپ نے اے آر وائی پر برطانیہ کی ایک عدالت میں بدنامی کا الزام عائد کیا۔ پاکستان کے دو ہائی پروفائل ٹی وی چینلز کا یہ کیس برطانیہ کی عدالت میں زیر سماعت تھا جس کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔ جس کے مطابق جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی ہتک عزت کرنے پر اے آر وائی گروپ جیو گروپ کو 25 ملین روپے ادا کرے گا۔ اس کیس کے فیصلے کے بعد عدالت کے جج ڈیوڈ ایڈی نے اے آر وائی کو حکم دیا کہ اے آر وائی اپنے ٹی وی چینلز پر جیو گروپ سے متعلق خبر نشر کرے گا، بصورت دیگر پہلے سے ہی سزا پانے والے نیٹ ورک اے آر وائی کو مزید اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جج کے حکم کے مطابق اے آر وائی کو کہنا ہے کہ 2دسمبر 2016ء کو ہائیکورٹ کے جج نے اے آر وائی کے برطانوی ناشر کو جیو گروپ کو میر شکیل الرحمان، ایڈیٹر ان چیف جنگ/ جیو گروپ کو بغیر کسی بنیاد کے 24 ٹی وی چینلز پر بدنام کرنے پر 25 ملین روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے.

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon