ن لیگ نے میدان مار لیا، تحریکِ انصاف اور پی پی پی دیکھتی ہی ر ہ گئیں

ملتان(نیوزڈیسک)ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں میونسپل کارپوریشن کے مئیر،ڈپٹی مئیر اور ضلع کونسل کے چئیرمین،وائس چئیرمین کے لئے منعقدہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)نے میدان مارلیا۔غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کارپوریشن ملتان میں مسلم لیگ(ن)کے چوہدری نویدالحق آرائیں 71ووٹ لیکر مئیرملتان منتخب ہوگئے ،جبکہ پی ٹی آئی کے حریف امیدوار عدنان ڈوگر19ووٹ حاصل کرسکے۔ میئر اورڈپٹی میئر کے انتخابات میں ملتان میں ٹرن آؤٹ100فیصدرہا۔91ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ایک ووٹ مستردہوا۔ضلع کونسل ملتان میں مسلم لیگ(ن)کے دیوان عباس بخاری 99ووٹ لیکرضلع کونسل کے چیئرمین منتخب ہوگئے.
جبکہ ان کے حریف پیپلزپارٹی کے ا میدوارغلام دستگیر25،پی ٹی آئی کے عمرفاروق نے14ووٹ لیے۔چیئرمین ضلع کونسل ملتان کے142میں سے139 ووٹ کاسٹ ہوئے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضلع کونسل چئیرمین کیلئے136 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ کل 142 ووٹرز میں ایک ووٹر نااہل اور ایک جاں بحق ہو چکا ہے۔ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوارشاہد حمیدچانڈیہ 14ووٹ لیکرمیئر اورشیخ اسرارڈپٹی میئرمنتخب ہوگئے جبکہ ان کے حریف آزاد امیدوار نے عمران شاہ نے 12ووٹ لئے،ضلع کونسل ڈی جی خان میں بھی مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا۔مسلم لیگ(ن)کے سردار عبدالقادر کھوسہ 106 ووٹ لیکرچیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے۔بہاولپور میں مسلم لیگ(ن) کے عقیل ہاشمی میئر،ملک منیر ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے، ضلع کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے شیخ دلشاد64ووٹ لیکرچئیرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے ۔مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) عمرخان گوپانگ 117 ووٹ لیکر ضلع کونسل کے چیئرمین بن گئے۔رحیم یارخان میں مسلم لیگ( ن)کے اظہر لغاری کامیاب ہوئے اور پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کے بیٹے کوشکست دے دی۔لودھراں ،مسلم لیگ(ن)کے راجن سلطان پیرزادہ76ووٹ لیکر چئیرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے ۔خانیوال میں مسلم لیگ(ن)کے رضاجعفر127ووٹ لیکر چئیرمین ضلع کونسل منتخب ہوگئے جبکہ راجن پور میں بھی مسلم لیگ(ن)کے سردارجگن خان کامیاب قرار پائے۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی اپنے امیدواروں کی شاندارکامیابی پرجشن منایا۔میونسپل کارپوریشن ملتان میں چوہدری نوید الحق آرائیں کے کامیابی پرکارکنوں نے رضا ہال کے باہرانہیں کندھوں پراٹھالیا ،اس موقع پرسابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحیدآرائیں اورنو منتخب مئیرچوہدری نوید الحق آرائیں کی قیادت میں بڑی جشن ریلی نکالی گئی ۔اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے جبکہ ڈھول کی تھاپ پررقص کیاگیا۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon