پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر چلیں گے، رانا ثناء االلہ کے بیان نے ہلچل مچادی

فیصل آباد ( نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء االلہ نے کہا ہے کہ وہ فیصل آباد کی تعمیر وترقی میں کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو ساتھ لے کر چلیں گے وزیر قانون اپنے گروپ کے میونسپل کارپوریشن کے میئرکے کامیاب امیدوار ملک محمد رزاق کی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جب جب احتجاج کیا ہے میں نے انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی ہے آن لائن کے مطابق فیصل آباد سٹی میئر کیلئے تحریک انصاف کے 20ممبران سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء االلہ خان نے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں اور انہیں ہر صورت اپنے تعائون کا یقین دلاتے ہوئے ان کے حلقوں میں فیڈزاور دیگر مراعارت کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر پی ٹی آٹی کے ممبران نے سٹی میئر کے الیکشن میں صوبائی وزیر قانون کے گروپ کے امیدوار ملک عبدالرزاق کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ الیکشن پر راناثناء اللہ کو اس وقت پر یشانی سامنا کرنا پڑاجب نتیجے کا اعلان ہوا کیونکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء االلہ خان کئی بار اعلان کرچکے تھے ان کے پاس 126ممبران کے دستخط کے ساتھ فہرست موجود ہے مگر 20تحریک انصاف کے ممبران کے ووٹوں ملنے کے بعد 105ووٹ حاصل کرنے کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء االلہ خان کاگروپ سیا سی حلقوں میں سوالیہ بن کر رہے گیا ہے بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی گروپ نے اعلان کیا تھا کہ میئرکیلئے ان کے پاس ووٹ موجود ہیں ہم کسی سے مدد کی ضرورت نہیں ہے جس پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے فیصل آباد سٹی میئر کو الیکشن کو اوپن کردیا اس طرح میئر کیلئے چوہدشیرعلی کے گروپ مخصوص نشستوں الیکشن پر ملنے والے ووٹ ہی ملے ہیںصوبائی وزیر قانون رانا ثناء االلہ خان کی تحریک انصاف کے ممبران کی حمایت سے کامیابی پر سیاسی مبصرین نے شدید تنقدکی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیاد ت کو 126ممبران کی دستخط کے ساتھ فہرست فراہم کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے دعویٰ کیا تھا ان کے گروپ کواس زائد ممبران کی حمایت حاصل ہے سیاسی حلقوں کا کہناہے کہ اگر رانا ثناء اللہ گروپ کوتحریک انصاف کے ممبران کا تعائون حاصل نہ ہوتا تو ان کے مقابلے میں شیرعلی گروپ کی کامیاب یقین تھی۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon