کنٹرول ٹاور سے ہونے والی آخری گفتگو میں دل دہلا دینے والا انکشاف

حویلیاں‌ می بدقسمت تباہ ہونیوالے اے ٹی آرطیارے کے پائلٹ نےمدد کیلیے پہلی’’مے ڈے کال‘‘جہازکاایک انجن بند ہونے پردی۔نجی ٹی وی کوموصول ہونیوالی پائلٹ کی کنٹرول ٹاور سے آخری گفتگو کے مطابق پائلٹ نےمدد کیلیے پہلی ’’مے ڈےکال‘‘جہاز کا ایک انجن بند ہونے پر دی جبکہ پی کے 661 کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاورز کو دو بار مددکیلیے(مےڈے کال)دی۔

کال کے مطابق پہلے کنٹرول ٹاور پائلٹ کو طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ کا فاصلہ بتایا جاتا ہے۔
کنٹرول ٹاور کے کہنے پر پائلٹ طیارے کی پوزیشن بتاتا ہے۔کنٹرول ٹاور سے بار بار پی کے 661ون پکارا گیا۔جس پرپائلٹ نے بتایا کہ طیارہ اس وقت 70ہزارفٹ بلندی پرہے۔ایک انجن ختم ہوچکا ہےجبکہ 47افراد آن بورڈ ہیں۔ کنٹرول ٹاورنے مے ڈے کال کاجواب دیاکہ رن وے تھری زیرو لینڈنگ کے لیے ریڈی ہے۔کنٹرول ٹاور کی جانب سے مزیدپوچھا گیا کہ پی کے 661 کیا لینڈنگ کے لیے وزیبلٹی کلیئر ہے؟ پی کے 661 نیگیٹو راڈار کانٹیکٹ ، ٹرانسپونڈر آن کریں۔ واضح رہے طیارہ حادثہ میں 47افرادجاں بحق ہوگئے۔طیارہ حادثہ میں‌جاں‌بحق افرادمیں معروف نعت خواں جنیدجمشید بھی شامل ہیں۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon