چینی صدر کا واضح الفاط میں پاکستان کیلئے انتہائی اہم پیغام

چین کے صدر شی چن پنگ نے پاکستانی حکومت اور عوام کو اپنی اور اپنے عوام کی طرف سے مبارکباد کا پیغام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی نہ صرف دونوں ملکوں اور عوام کے بنیادی مفادات کے لئے ہے بلکہ یہ خطے اور پوری دنیا کی ترقی اور امن کے لئے بھی ہے۔ یہ پیغام انہوں نے پاکستان کے صدر ممنون حسین کے نام مزار قائد اعظم پر چین کی طرف سے تحفے میں دیئے جانے والے فانوس کی تنصیب کے موقع پر بھیجا ہے اپنے مبارکباد کے پیغام میں چینی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی نسل در نسل چلے گی ،دونوں ممالک کی دوستی خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ہے، آیئے ہاتھوں میں ہاتھ تھام کر پاک چین سدابہار دوستی اور تعاون کو اپنے عوام کے مفاد میں مزید مضبوط بنائیں۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon