سکول پرنسپل کے کمپیوٹر کی پولیس نے تلاشی لی تو ڈھیروں طالبات کی شرمناک ویڈیوز مل گئیں، سکول کے اندر ہی چھپ کر یہ کام کیسے کردیا؟ ایسا انکشاف کہ جان کر تمام والدین گھبراجائیں

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی نے جہاں انسان کی زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں کچھ بدبختوں نے اس کا ایسا شرمناک استعمال شروع کردیا ہے کہ شیطان بھی پناہ مانگے۔ جاپان میں ایک ایسے ہی اخلاق باختہ شخص نے اپنے سکول میں زیر تعلیم طالبات کی ویڈیوز بنانے کے لئے سکول کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگا ڈالا، جو دیکھنے میں فائر الارام جیسا نظر آتا تھا۔ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق 33سالہ شخص تاکیشی مارویاما سکول کا مالک ہے اور وہ لڑکیوں کے واشروم میں کیمرہ لگاکر ایک عرصے سے ان کی ویڈیوز ریکارڈ کررہا تھا۔ اوکایاما پولیس کے مطابق تاکیشی کو ایک دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جب پولیس اس کے لیپ ٹاپ کی تلاشی لے رہی تھی تو اس پر نوعمر طالبات کی سینکڑوں قابل اعتراض ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ جب اس معاملے کی تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ تاکیشی نے اپنے سکول کے واشروم میں خفیہ کیمرہ لگارکھا تھا۔ یہ واشروم سارا دن سکول کی طالبات کے زیر استعمال رہتا تھا اور سکول میں ہر کوئی یہی سمجھتا تھا کہ اس کی دیوار پر آگ کے خطرے سے خبردار کرنے والا الارم نصب ہے، جو حقیقت میں خفیہ کیمرہ تھا۔ 
یہ خبر سامنے آنے کے بعد طالبات کے والدین سخت مشتعل ہیں اور شہر میں شدیدغم و غصے کی کیفیت ہے۔ لو گ بدمعاش سکول مالک کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاکیشی کے جرائم کے ثبوت اور شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

40 برس کی عمر کے بعد زیادہ ٹیسٹ رنز، مصباح تیسرے نمبر پر موجود

مصباح الحق 40 برس کی عمر کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انھوں نے 40 ویں سالگرہ کے بعد سے اب تک پانچ روزہ کرکٹ میں1657 رنز اسکور کیے۔اس فہرست میں 1922 میں 40 سالگرہ منانے والے جیک ہوبز 2440 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، پاتسے ہینڈرین نے 1901 رنز بنائے، انھوں نے اپنی 40 ویں سالگرہ 1929 میں منائی تھی۔مصباح کو بہرحال 40 برس کا ہونے کے بعد ون ڈے میں سب سے زیادہ 595 رنز بنانے کا اعزاز حاصلہیں، ان کے بعد یو اے ای کے خرم خان 489 رنز کے ساتھ موجود ہیں،ویسٹ انڈین کلائیو لائیڈ نے 368 رنز بنائے تھے۔

چنیوٹ: سنگدل باپ نے5 کمسن بچوں کو گلا دبا کر مار ڈالا، خود پھندا لے لیا

چنیوٹ فیصل آباد )نمائندہ خصوصی( حساس ادارے کے ملازم نے بیوی کو طلاق دینے کے تین روز بعد 5کمسن بچوں کو گلا دبا کر قتل کرکے خود کشی کر لی۔ المناک سانحہ پر علاقہ میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔ پولیس نے تمام 6افراد کی نعشیں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ کے تھانہ محمد والا کے علاقہ دیال والا کا موضع حاجی عثمان کا رہائشی محمد حسین حساس ادارے میں ملازم تھا۔ ایک ماہ قبل اسکی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔ وہ 2دسمبر کو چھٹی پر گھر آیا تو آتے ہی اپنی اہلیہ نازیہ سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اگلے روز اس نے بیوی کو طلاق ے دی جس کے بعد وہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔ گزشتہ رات کے آخری پہر اس نے کمرے میں سوئے ہوئے اپنے بچوں ساڑھے 3سالہ نعمان ‘ 5سالہ سبحان ‘ 6سالہ شہزاد ‘ 8سالہ وقاص اور دس سا لہ بیٹی اقراءکو یکے بعددیگرے لوہے کی تار سے گلا دبا کر قتل کرکے خود بھی کمرہ میں چھت کے پنکھے کے ساتھ پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع صبح ہمسایوں کے جاگنے سے ہوئی تو پولیس کو بلایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی سینکڑوں لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالہ کردیں اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ نازیہ نے اس واقعہ کا ذمہ دار اپنے سسرالیوں کو بنایا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محمد حسین کے جیب سے ایک لاکھ بیس ہزار کے قرضہ جات کی رسیدیںبھی برآمد ہوئیں۔

برازیل: شادی کیلئے ڈرامائی انٹری دلہن کی جان لے گئی

برازیل میں شادی کے موقع پر ڈرامائی انٹری دلہن کی جان لے گئی۔ نرس روز میری نے اپنے دولہا اور 300مہمانوں کو سر پرائز دینے کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر شادی کی جگہ پہنچنے کا پلان بنایا تھا۔بد قسمتی سے ہیلی کاپٹر راستے میں ہی کریش ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دلہن، اس کا بھائی، ویڈنگ فوٹو گرافر اور ہیلی کاپٹر کا پائلٹ سب حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

کرپشن کی بنیاد پر نواز‘ شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار

(لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختمکر دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری فیصل نصیر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ درخواست کو کسی مناسب بنچ کے روبرو ابتدائی سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔

برازیل: شادی کیلئے ڈرامائی انٹری دلہن کی جان لے گئی

برازیل میں شادی کے موقع پر ڈرامائی انٹری دلہن کی جان لے گئی۔ نرس روز میری نے اپنے دولہا اور 300مہمانوں کو سر پرائز دینے کے لیے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر شادی کی جگہ پہنچنے کا پلان بنایا تھا۔بد قسمتی سے ہیلی کاپٹر راستے میں ہی کریش ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دلہن، اس کا بھائی، ویڈنگ فوٹو گرافر اور ہیلی کاپٹر کا پائلٹ سب حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

باداموں کا روزانہ استعمال کئی بیماریوں سے بچاتا ہے : ماہرین

(لندن )ایک جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ 20 گرام بادام کھانے والے افراد متعدد بیماریوں کے خطرات سے محفوظ رہتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق بادام کے استعمال سےدل کے دورے میں 30 فیصد، کینسر کے خطرات میں 15 فیصد اور قبل از وقت موت کے امکانات میں 22 فیصد کمی ہو جاتی ہے۔

‏عمر کا وہ حصہ جس میں سگریٹ نوشی چھوڑی جائے تب بھی فائدہ مند ثابت‎

‏عمر کا وہ حصہ جس میں سگریٹ نوشی چھوڑی جائے تب بھی فائدہ مند ثابت‎


60 سال کی عمر میں بھی سگریٹ نوشی چھوڑ دینا مددگار ثابت ہوسکتا ہے،طبی ماہرین

امریکا کے قومی ادارہ صحت کے سائنسدانوں کی طرف سے 60سے 70سال کی عمر کے ایک لاکھ 60 ہزار افراد پر پانچ سال تک کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق60 سال کی عمر میں بھی سگریٹ نوشی چھوڑ دینا مددگار ثابت ہوتا ہے اس سے آپ کی زندگی کے چند سال مزید بڑھ جاتے ہیں ،اس عمر میں سگریٹ نوشی سے سگریٹ نہ پینے والے افراد کی نسبت جلد موت آجانے کے امکانات تین گنا زیادہ ہو جاتے ہیں اس لئے ادھیڑ عمری میں بھی سگریٹ نوشی چھوڑ دینا فائدہ مند ہے۔سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بعض طبی اور صنفی عوامل کی وجہ سے سگریٹ نوشی سے شرح اموات عورتوں کے مقابلے مردوں میں زیادہ ہیں۔مذکورہ تحقیق امریکی رسالے’’جرنل آف پریونٹیو میڈیسن‘‘ میں شائع ہوئی ہے۔

‎‏بھارتی صدر کا طیارہ حادثہ ۔۔لیکن

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی جے للیتا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ائیرفورس کے طیارے میں چنائی جا رہے تھے کہ ان کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ جس کے باعث طیارہ ہچکولے کھانے لگا تاہم پائلٹ نے طیارے کو دہلی ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا ہے اور بھارتی صدر محفوظ ہیں۔

سپریم کورٹ نے راجہ شوکت عزیز بھٹی کی رکن پنجاب اسمبلی کی معطل رکنیت بحال کردی

 سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 4 گوجر خان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کی معطل رکنیت بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی اپیل خارج کردی۔ منگل کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میںدو رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کے حوالے سے دائر اپیل کی سماعت کی۔ اس موقع پر راجہ شوکت عزیز بھٹی کے وکیل وحید انجم ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ بی اے کی جعلی ڈگری کے معاملے پر الیکشن کمیشن نی2013ء میں ان کے موکل کیخلاف مقدمہ دج کراتے ہوئے ان کی رکنیت معطل کردی تھی اور ان کو بطور ایم پی اے کام سے روک دیا تھا جس کیخلاف راجہ شوکت عزیز بھٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

شناختی کارڈرکھنےوالوں کےلیےاہم خبر

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کا کہنا ہے کہ نادرا شناختی کارڈہولڈرز کی تعداد دس کروڑ سے زائد جبکہ رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 9 کروڑ سے زائد ہے۔انہوں نے رجسٹرووٹرز میں صنفی فرق الیکشن کمیشن کیلئے اہم چیلنج قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں نیوزبریفنگ کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے بتایا کہ بغیرووٹ اندراج شناختی کارڈز کے حامل افرادکی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہے۔نادراشناختی کارڈ ہولڈرزکی تعداد10 کروڑ 28 لاکھ جبکہ کل رجسٹرووٹرز کی تعداد9 کروڑ70لاکھ سے زائد ہے۔مرد ووٹرزکی تعداد5 کروڑ 45لاکھ اورخواتین ووٹرزکی تعداد 4کروڑ 42 لاکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد ووٹرز کے مقابلے میں خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ایک کروڑ21 لاکھ کم ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 90 ہزارخصوصی افراد کو انتخابی عمل کا حصہ بنائیں گے۔ رجسٹرڈ ووٹرز میں صنفی فرق الیکشن کمیشن کے لیے اہم چیلنج ہے۔ فاٹا میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 21 لاکھ ہوگئی ہے۔ جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 13 لاکھ اورخواتین ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ کےقریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدھ کوقومی سطح پرنیشنل ووٹرز ڈے منایا جائے گا۔ 

ریجنٹ پلازہ میں آگ؛ممکنہ ذمہ داروں کاتعین ہوگی

ریجنٹ پلازہ میں آگ؛ممکنہ ذمہ داروں کاتعین ہوگی

کراچی : ریجنٹ پلازہ میں آگ لگنے کی ابتدائی رپورٹ فائربریگیڈ نے تیار کرلی۔ رپورٹ میں اموات کی ذمہ داری ہوٹل انتظامیہ پرڈالی گئی ہے۔ رپورٹ کے جاری ہوتے ہی ہوٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

ریجنٹ پلازہ کراچی میں ہونے والی آتش زدگی پر فائربریگیڈ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔رپورٹ کے مطابق بارہ ہلاکتوں کی ذمہ دار کوئی اور نہیں خود ہوٹل انتظامیہ ہے۔

فائربریگیڈ ہوٹل انتظامیہ کو خبردار کرچکی تھی کہ آپ کے سیفٹی انتطامات ناکافی ہیں مگر انہوں نے کان نہ دھرے۔سیکیورٹی گارڈز پر آگ بجھانے کا نظام چھوڑدیا گیا اور جب آگ لگی تو وہ بھاگ گئے۔رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ ہوٹل کےتمام ایگزٹ وے بند تھے۔کراچی پولیس مقدمہ درج کرنے کے لیے اہم انکشافات پر مبنی رپورٹ کے ملنےکا انتظار کررہی ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء الله کی ملاقات

وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء الله نے منگل کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔

ﺍٓﺳﭩﺮﯾﻠﯿﺎ ﻧﮯ ﻣﯿﭻ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺮﯾﺰ ﺟﯿﺖ ﻟﯽ ﻧﯿﻮﺯﯼ ﻟﯿﻨﮉ ﮐﯽ ﭘﻮﺭﯼ ﭨﯿﻢ 379 ﺭﻧﺰ ﮐﮯ ﮨﺪﻑ ﮐﮯ ﺗﻌﺎﻗﺐ ﻣﯿﮟ 47.2 ﺍﻭﻭﺭﺯ ﻣﯿﮟ 262 ﺭﻧﺰ ﺑﻨﺎ ﺳﮑﯽ

ﮐﻨﺒﯿﺮﺍ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﻠﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﺯﮦ ﻣﯿﭻ ﻣﯿﮟ ﺍٓﺳﭩﺮﯾﻠﯿﺎ ﻧﮯ ﻧﯿﻮﺯﯼ ﻟﯿﻨﮉ ﮐﻮ 166 ﺭﻧﺰ ﺳﮯ ﺷﮑﺴﺖ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺗﯿﻦ ﻣﯿﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﯿﺮﯾﺰ ﺩﻭ ﺻﻔﺮ ﺳﮯ ﺟﯿﺖ ﻟﯽ ﮨﮯ۔ﻧﯿﻮﺯﯼ ﻟﯿﻨﮉ ﮐﯽ ﭘﻮﺭﯼ ﭨﯿﻢ 379 ﺭﻧﺰ ﮐﮯ ﮨﺪﻑ ﮐﮯ ﺗﻌﺎﻗﺐ ﻣﯿﮟ 47.2 ﺍﻭﻭﺭﺯ ﻣﯿﮟ 262 ﺭﻧﺰ ﺑﻨﺎ ﺳﮑﯽ۔ﻣﮩﻤﺎﻥ ﭨﯿﻢ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻭﯾﻠﯿﻤﺴﻦ ﻧﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﭼﻮﮐﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﭼﮭﮑﻮﮞ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ 81 ﺟﺐ ﮐﮧ ﻣﺎﺭﭨﻦ ﮔﭙﭩﻞ ﻧﮯ ﺳﺎﺕ ﭼﻮﮐﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﭼﮑﮯ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ 45 ﺭﻧﺰ ﺑﻨﺎﺋﮯ۔ﻣﯿﺰﺑﺎﻥ ﭨﯿﻢ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﭘﯿﭧ ﮐﻤﻨﻨﺰ ﻧﮯ ﭼﺎﺭ، ﻣﭽﻞ ﺳﭩﺎﺭﮎ، ﮨﯿﺰﻝ ﻭﮈ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﻟﮑﺮ ﻧﮯ ﺩﻭ، ﺩﻭ ﮐﮭﻼﮌﯾﻮﮞ ﮐﻮ ﺍٓﺅﭦ ﮐﯿﺎ۔
‏( ﺧﺒﺮ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﮯ ‏)
ﺍٓﺳﭩﺮﯾﻠﯿﺎ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺍﻭﭘﻨﺮ ﮈﯾﻮﮈ ﻭﺍﺭﻧﺮ ﻧﮯ ﺳﻨﭽﺮﯼ ﺳﮑﻮﺭ ﮐﯿﺎﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍٓﺳﭩﺮﯾﻠﯿﺎ ﻧﮯ ﻣﻘﺮﺭﮦ 50 ﺍﻭﻭﺭﺯ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﭻ ﻭﮐﭩﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﭘﺮ 378 ﺭﻧﺰ ﺑﻨﺎﺋﮯ۔ﺍٓﺳﭩﺮﯾﻠﯿﺎ ﮐﯽ ﺍﻧﻨﮕﺰ ﮐﯽ ﺧﺎﺹ ﺑﺎﺕ ﮈﯾﻮﮈ ﻭﺍﺭﻧﺰ ﺍﻭﺭ ﺳﭩﯿﻮﻥ ﺳﻤﺘﮫ ﮐﯽ ﻋﻤﺪﮦ ﺑﯿﭩﻨﮓ ﺗﮭﯽ۔ﮈﯾﻮﮈ ﻭﺍﺭﻧﺮ ﻧﮯ 14 ﭼﻮﮐﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﮑﮯ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ 119 ﺍﻭﺭ ﺳﭩﯿﻮﻥ ﺳﻤﺘﮫ ﻧﮯ ﭼﮫ ﭼﻮﮐﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﮑﮯ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ 72 ﺭﻧﺰ ﺑﻨﺎﺋﮯ۔ﻧﯿﻮﺯﯼ ﻟﯿﻨﮉ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﭨﻢ ﺳﺎﺅﺩﯼ ﻧﮯ ﺩﻭ ﺟﺐ ﮐﮧ ﺑﻮﻟﭧ، ﺳﯿﻨﭩﻨﺮ ﺍﻭﺭ ﮔﺮﺍﻧﮉﮨﻮﻡ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﻼﮌﯼ ﮐﻮ ﺍٓﺅﭦ ﮐﯿﺎ۔ﺳﮉﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﯿﻠﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﺯﮦ ﻣﯿﭻ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺰﺑﺎﻥ ﭨﯿﻢ ﻧﮯ ﻣﮩﻤﺎﻥ ﭨﯿﻢ ﮐﻮ 68 ﺭﻧﺰ ﺳﮯ ﺷﮑﺴﺖ ﺩﮮ ﺗﮭﯽ۔

گوگل کی ٹرسٹڈ کانٹیکٹس ایپ سے اپنے رئیل ٹائم میں اپنے پیاروں کے مقام سے آگاہ ہوں

وگل نے ایک نئی ایپ اور سروس شروع کی ہے۔ ٹرسٹڈ کانٹیکٹس(Trusted Contacts) ایپلی کیشن سے آپ اپنے پیاروں کے مقام سے رئیل ٹائم میں آگاہ رہ سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن ہنگامی صورتحال میں بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہےتاہم اسے عام حالات میں بھی اپنے پیاروں کی طرف سے مطمئن رہنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارفین سیٹ اپ پراسس سے گزر کر اپنے 50 رابطہ نمبروں کے ساتھ اپنی لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں یا اُن کی ریکوئسٹ آنے پر اپنی لوکیشن بتا سکتے ہیں۔

ﭘﺎﻧﺎﻣﮧ ﮐﯿﺲ : ﻭﺯﯾﺮِﺍﻋﻈﻢ ﺳﮯ ﺗﯿﻦ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻃﻠﺐ

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﻋﺪﺍﻟﺖِ ﻋﻈﻤﯽ ﻧﮯ ﭘﺎﻧﺎﻣﮧ ﻟﯿﮑﺲ ﮐﮯ ﻣﻘﺪﻣﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﺳﮯ ﺗﯿﻦ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﭘﺮ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺳﻤﺎﻋﺖ ﺳﺎﺕ ﺩﺳﻤﺒﺮ ﺗﮏ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﻠﺘﻮﯼ ﮐﺮ ﺩﯼ ﮨﮯ۔
ﯾﮧ ﺗﯿﻦ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﮯ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﻌﯿﻢ ﺑﺨﺎﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﺷﯿﺦ ﺭﺷﯿﺪ ﻧﮯ ﺩﺭﺧﻮﺍﺳﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﻻﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﺗﮭﮯ۔
٭ ﭘﺎﻧﺎﻣﺎ ﻟﯿﮑﺲ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﻋﯽ ﺳﺴﺖ؟
٭ ﭘﺎﻧﺎﻣﺎ ﻟﯿﮑﺲ : ﺳﭙﺮﯾﻢ ﮐﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﻻﺭﺟﺮ ﺑﯿﻨﭻ ﮐﯽ ﺗﺸﮑﯿﻞ
ﭼﯿﻒ ﺟﺴﭩﺲ ﺍﻧﻮﺭ ﻇﮩﯿﺮ ﺟﻤﺎﻟﯽ ﮐﯽ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻋﻈﻤﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺭﮐﻨﯽ ﺑﯿﻨﭻ ﻧﮯ ﻣﻨﮕﻞ ﮐﻮ ﺟﺐ ﺍﺱ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﮐﯽ ﺳﻤﺎﻋﺖ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺑﯿﻨﭻ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﺎﮞ ﻣﺤﻤﺪ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﭘﺮ ﺗﯿﻦ ﺍﻟﺰﺍﻣﺎﺕ ﮨﯿﮟ۔ ﭘﮩﻼ ﯾﮧ ﻭﮦ ﺑﻠﻮﺍﺳﻄﮧ ﯾﺎ ﺑﻼﻭﺍﺳﻄﮧ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻟﻨﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﺧﺮﯾﺪﮮ ﮔﺌﮯ ﻓﻠﯿﭩﺲ ﺳﮯ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ۔ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﯾﮧ ﮐﮧ ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﻧﮯﻟﻨﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﻓﻠﯿﭩﺲ ﺧﺮﯾﺪﮮ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺴﺮﺍ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺗﻘﺮﯾﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺳﭻ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﻟﮩٰﺬﺍ ﻭﮦ ﺁﺋﯿﻦ ﮐﯽ ﺁﺭﭨﯿﮑﻞ 62/63 ﮐﯽ ﺯﺩ ﻣﯿﮟ ﺁﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ۔
ﺳﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯﺁﻏﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﭘﯽ ﭨﯽ ﺁﺋﯽ ﮐﮯ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﻌﯿﻢ ﺑﺨﺎﺭﯼ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻻﺋﻞ ﺳﻤﯿﭩﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍِﺱ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺯﻭﺭ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﻣﺮﯾﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﺳﻤﯿﺖ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺑﭽﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﯽ ﺯﯾﺮِ ﮐﻔﺎﻟﺖ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﺭﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍُﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﭨﯿﮑﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ ﮐﯽ ﺑﻨﺎ ﭘﺮ ﺍُﻧﮭﯿﮟ ﻇﺎﮨﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ۔
ﻧﻌﯿﻢ ﺑﺨﺎﺭﯼ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﮐﯽ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﺮ ﻣﻘﺪﻣﮯ ﮐﯽ ﺳﻤﺎﻋﺖ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﺍﺳﺘﺪﻋﺎ ﮐﯽ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺟﺴﭩﺲ ﻋﻈﻤﺖ ﺳﻌﯿﺪ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﮨﻢ ﭘﺮ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮟ ﺍﺳﮯ ﮨﻢ ﺧﻮﺩ ﺭﯾﮕﻮﻟﯿﭧ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﮯ ﻭﮐﯿﻞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮦ ﺷﯿﺦ ﺭﺷﯿﺪ ﺍﺣﻤﺪ ﻧﮯ ﺩﻻﺋﻞ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ 2011-12 ﮐﮯ ﭨﯿﮑﺲ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﻮﺍﺭﮮ ﮐﺎ ﺣﻮﺍﻟﮧ ﺩﯾﺎ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍُﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﯿﻦ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﻮ ﺯﯾﺮ ﮐﻔﺎﻟﺖ ﻇﺎﮨﺮ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﺍﮨﻠﯿﮧ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﯾﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ ﺟﺒﮑﮧ 2015 ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﺻﺮﻑ ﺩﻭ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ۔
ﺟﺴﭩﺲ ﺁﺻﻒ ﺳﻌﯿﺪ ﮐﮭﻮﺳﮧ ﻧﮯﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﯾﮧ ﮐﮩﻨﺎ ﭼﺎﮦ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﻣﺮﯾﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﻮ ﺯﯾﺮِ ﮐﻔﺎﻟﺖ ﻇﺎﮨﺮ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍُﻥ ﮐﮯ ﺍﺛﺎﺛﮯ ﺑﮭﯽ ﻇﺎﮨﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺗﮭﮯ؟ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺷﯿﺦ ﺭﺷﯿﺪ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﮨﮯ۔
ﺷﯿﺦ ﺭﺷﯿﺪ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻻﺋﻞ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ 1980' ﺳﮯ ﺟﻮ ﺑﺎﺭﮦ ﻣﻠﯿﻦ ﺩﺭﮨﻢ ﭼﻠﮯ ﻭﮦ ﺍﯾﺴﮯ ﺑﺮﮐﺘﯽ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﭼﻠﮯ ﺁﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﭘﺘﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺲ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺗﻨﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﮨﻮ ﮔﺌﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺩﺑﺌﯽ ﺳﮯ ﻃﻠﻮﻉ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻗﻄﺮ ﻣﯿﮟ ﺍُﺑﮭﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻗﻄﺮ ﺳﮯ ﻃﻠﻮﺡ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﻟﻨﺪﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﮯ ﺭُﮐﮯ ' ۔
ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺗﯿﻦ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﭘﺮ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﻃﻠﺐ ﮐﯿﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﮯ ﻭﮐﯿﻞ ﺳﻠﻤﺎﻥ ﺍﺳﻠﻢ ﺑﭧ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻻﺋﻞ ﺩﯾﻨﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﮯ ﺗﻮ ﺍُﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﻋﺪﺍﻟﺖِ ﻋﻈﻤﯽ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻣﺮﯾﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ 2011-12 ﻣﯿﮟ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﺋﮯ ﮔﺌﮯ ﻭﯾﻠﺘﮫ ﭨﯿﮑﺲ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﻮﺍﺭﮮ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﯽ ﺯﯾﺮِ ﮐﻔﺎﻟﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﻭﮦ 1992 ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺯﯾﺮِ ﮐﻔﺎﻟﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔
ﺳﻠﻤﺎﻥ ﺍﺳﻠﻢ ﺑﭧ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺳﻨﮧ 2013 ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻦ ﺍﮮ 120 ﮐﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﯽ ﮔﻮﺷﻮﺍﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﻧﺎﻡ ﺯﯾﺮ ﮐﻔﺎﻟﺖ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺩﯾﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﯿﮟ۔ ﻭﯾﻠﺘﮫ ﭨﯿﮑﺲ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﻮﺍﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻟﻢ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﺮﯾﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻭﮨﺎﮞ ﻟﮑﮭﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﯿﮑﭩﺮﺍﻧﮏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﻓﺎﺭﻡ ﻣﻨﻈﻮﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ۔
ﺳﻠﻤﺎﻥ ﺍﺳﻠﻢ ﺑﭧ ﻧﮯ 2015 ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺍﯾﺲ ﺁﺭ ﺍﻭ ﮐﻮ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍُﺱ ﻧﺌﮯ ﺧﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍُﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻧﺌﮯ ﺍﯾﺲ ﺁﺭ ﺍﻭ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻧﮧ ﻣﺮﯾﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﻮ ﺯﯾﺮِ ﮐﻔﺎﻟﺖ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺍُﻥ ﮐﮯ ﺍﺛﺎﺛﻮﮞ ﮐﻮ۔
ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﮯ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﮯ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ 2011 ﻣﯿﮟ ﺟﻮ 142 ﮐﻨﺎﻝ ﺯﻣﯿﻦ ﺧﺮﯾﺪﯼ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ ﺍُﺱ ﮐﯽ ﺭﺟﺴﭩﺮﯼ ﺗﻮ ﻣﺮﯾﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﺗﮭﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﭘﯿﺴﮯ ﻣﯿﺎﮞ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﺩﯾﮯ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﮐﮧ ﻣﺮﯾﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﻧﮯ ﺍﮔﻠﮯ ﺳﺎﻝ ﺍُﻧﮭﯿﮟ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮ ﺩﯾﺌﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍِﺱ ﻟﯿﮯ ﺍُﺱ ﺳﺎﻝ ﺍُﻥ ﭘﯿﺴﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﺍﺧﺮﺍﺟﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻇﺎﮨﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﻠﮯ ﺳﺎﻝ ﺟﺐ ﻭﮦ ﻭﺍﭘﺲ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻮ ﺍﺛﺎﺛﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﮐﮭﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔
ﺍِﺱ ﭘﺮ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ' ﮐﺘﻨﯽ ﺑﮍﯼ ﺭﻗﻢ ﺗﮭﯽ ﺟﻮ ﺑﯿﭩﯽ ﺳﮯ ﭘﯿﺴﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﻣﺎﻧﮓ ﻟﯿﮯ ' ۔ ﺍِﺱ ﭘﺮ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﻭﮐﯿﻞ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ' ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﺗﺤﻔﮧ ﺩﯾﮟ ﺗﻮ ﻣﺴﺌﻠﮧ، ﻧﮧ ﺩﯾﮟ ﺗﻮ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺟﮩﺎﮞ ﺗﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮐﮩﺎﮞ؟ '
ﺍِﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻧﮯ ﺳﻠﻤﺎﻥ ﺍﺳﻠﻢ ﺑﭧ ﮐﻮ ﺑﻘﯿﮧ ﺩﻭ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺩﻻﺋﻞ ﮐﻞ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﻤﺎﻋﺖ ﺳﺎﺕ ﺩﺳﻤﺒﺮ ﺗﮏ ﻣﻠﺘﻮﯼ ﮐﺮ ﺩﯼ۔
ﺳﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﮐﮯ ﻭﮐﯿﻞ ﻧﮯ ﺍﻳﮏ ﺑﺎﺭ ﭘﮭﺮ ﺗﺤﻘﯿﻘﺎﺗﯽ ﮐﻤﯿﺸﻦ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﺍﺳﺘﺪﻋﺎ ﮐﯽ، ﺟﺲ ﭘﺮ ﭼﻴﻒ ﺟﺴﭩﺲ ﻧﮯ ﺭﯾﻤﺎﺭﮐﺲ ﺩﯾﮯ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﮐﮧ ﺍِﺱ ﮐﯽ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﮯ ﺗﻘﺎﺿﮯ ﭘﻮﺭﮮ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺿﺮﻭﺭ ﮐﻤﯿﺸﻦ ﺑﻨﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ' ﮨﻢ ﻧﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺁﭘﺸﻦ ﮐﮭﻠﮯ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﯿﮟ ' ۔ ﭼﻴﻒ ﺟﺴﭩﺲ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ' ﮐﮩﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﻋﺪﺍﻟﺖ ﻋﻈﻤﯽ ﻧﮯ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﭨﯿﮏ ﺍَﭖ ﮐﯿﺎ۔ '

ﺍﯾﺮﺍﻥ ﻣﯿﮟ ’ ﺟﺴﻢ ﻓﺮﻭﺷﯽ ﭘﮭﯿﻼﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﻣﯿﮟ 12‘ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﻮ ﺟﯿﻞ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ

ﺍﯾﺮﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻃﻼﻋﺎﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻓﯿﺸﻦ ﺍﻧﮉﺳﭩﺮﯼ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻖ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ 12 ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﻮ ﺁﻥ ﻻﺋﻦ ﭘﻮﺳﭧ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ' ﺟﺴﻢ ﻓﺮﻭﺷﯽ ﭘﮭﯿﻼﻧﮯ ' ﮐﮯ ﺟﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﻞ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔
ﺍﻥ 12 ﺍﻓﺮﺍﺩ ﭘﺮ ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﺟﺴﻢ ﻓﺮﻭﺷﯽ ﭘﮭﯿﻼﻧﮯ، ﺁﻥ ﻻﺋﻦ ﻓﺤﺶ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﮐﯽ ﺍﺷﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﺪﻋﻨﻮﺍﻧﯽ ﮐﻮ ﻓﺮﻭﻍ ﺩﯾﻨﮯ، ﻓﯿﺸﻦ ﺷﻮﺯ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﺪﻋﻨﻮﺍﻧﯽ ﭘﺮ ﺍﮐﺴﺎﻧﮯ ﺍﻭﺭ ' ﻋﺮﯾﺎﻧﯿﺖ ﮐﯽ ﻣﻐﺮﺑﯽ ﻃﺮﺯ ﺛﻘﺎﻓﺖ ﮐﻮ ﭘﮭﯿﻼﻧﮯ ' ﺟﯿﺴﮯ ﺍﻟﺰﺍﻣﺎﺕ ﻋﺎﺋﺪ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﭼﻨﯿﻮﭦ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ’ ﻗﺘﻞ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺧﻮﺩﮐﺸﯽ ﮐﺮ ﻟﯽ ‘

ﭼﻨﯿﻮﭦ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ’ ﻗﺘﻞ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺧﻮﺩﮐﺸﯽ ﮐﺮ ﻟﯽ ‘

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺻﻮﺑﮧ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﮐﮯ ﺿﻠﻊ ﭼﻨﯿﻮﭦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺧﻮﺩ ﮐﺸﯽ ﮐﺮﻟﯽ ﮨﮯ۔
ﻗﺘﻞ ﮐﯿﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﺭ ﻟﮍﮐﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﻟﮍﮐﯽ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﯽ ﻋﻤﺮﯾﮟ ﺗﯿﻦ ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﺩﺱ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﯿﮟ۔
ﺻﺤﺎﻓﯽ ﻋﺒﺪﺍﻟﻨﺎﺻﺮ ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻗﺘﻞ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩﮐﺸﯽ ﮐﺎ ﯾﮧ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﻣﻨﮕﻞ ﮐﮯ ﺭﻭﺯ ﺿﻠﻊ ﭼﻨﯿﻮﭦ ﮐﮯ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﺤﻤﺪ ﻭﺍﻻ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﺁﯾﺎ ﺟﮩﺎﮞ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻣﺤﻤﺪ ﺣﺴﯿﻦ ﻧﺎﻣﯽ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﮐﻤﺴﻦ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﻼ ﺩﺑﺎ ﮐﺮ ﮨﻼﮎ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﭘﮭﺎﻧﺴﯽ ﺩﮮ ﺩﯼ۔
ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 35 ﺳﺎﻟﮧ ﻣﺤﻤﺪ ﺣﺴﯿﻦ ﻓﻮﺝ ﻣﯿﮟ ﻻﻧﺲ ﻧﺎﺋﯿﮏ ﮐﮯ ﻋﮩﺪﮮ ﭘﺮ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﮭﭩﯿﻮﮞ ﭘﺮ ﮔﮭﺮ ﺩﻟﯿﻞ ﻭﺍﻻ ﺁﺋﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﮔﮭﺮﯾﻠﻮ ﺟﮭﮕﮍﻭﮞ ﭘﺮ ﮐﭽﮫ ﺭﻭﺯ ﻗﺒﻞ ﮨﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻃﻼﻕ ﺩﮮ ﺩﯼ ﺗﮭﯽ۔
ﻣﺎﺭﮮ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﺱ ﺳﺎﻟﮧ ﺍﻗﺮﺍ ،ﺁﭨﮫ ﺳﺎﻟﮧ ﻭﻗﺎﺹ، ﭼﮫ ﺳﺎﻟﮧ ﺷﮩﺒﺎﺯ، ﭘﺎﻧﭻ ﺳﺎﻟﮧ ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﻦ ﺳﺎﻟﮧ ﻧﻌﻤﺎﻥ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ۔
ﭘﻮﻟﯿﺲ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﻔﺘﯿﺶ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺷﻮﺍﮨﺪ ﺟﻤﻊ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔
ﺍﺩﮬﺮ ﻻﻧﺲ ﻧﺎﺋﯿﮏ ﻣﺤﻤﺪ ﺣﺴﯿﻦ ﮐﯽ ﺳﺎﺑﻘﮧ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﺎﺯﯾﮧ ﮐﺎ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻗﺘﻞ ﮐﯽ ﻭﺍﺭﺩﺍﺕ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﮯ ﺧﺎﻧﺪﺍﻥ ﻭﺍﻟﮯ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ۔
ﻧﺎﺯﯾﮧ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺑﻘﮧ ﺷﻮﮨﺮ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﮭﮕﮍﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺳﺴﺮﺍﻟﯿﻮﮞ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﻭﺭﻏﻼ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻃﻼﻕ ﺩﻻﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺏ ﻣﺤﻤﺪ ﺣﺴﯿﻦ ﮐﻮ ﺑﭽﻮﮞ ﺳﻤﯿﺖ ﻗﺘﻞ ﮐﺮﺩﯾﺎ۔
ﻧﺎﺯﯾﮧ ﻧﮯ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﺤﻤﺪ ﺣﺴﯿﻦ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﺎﺋﯿﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪ ﺳﮯ ﺗﻨﮓ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﺍﺳﮯ ﻭﺭﺍﺛﺖ ﻣﯿﮟ ﺣﺼﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ، ﺟﺲ ﭘﺮ ﺩﻭ ﻣﺎﮦ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﮐﺸﯽ ﮐﺮﻟﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﺗﺎﮨﻢ ﻣﺤﻤﺪ ﺣﺴﯿﻦ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﺑﮩﺎﺩﺭ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﻧﺎﺯﯾﮧ ﮐﮯ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﮐﻮ ﯾﮑﺴﺮ ﻣﺴﺘﺮﺩ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻧﺎﺯﯾﮧ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﺍﺟﮍ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﻧﺎﺯﯾﮧ ﮐﮯ ﺟﮭﮕﮍﻭﮞ ﺳﮯ ﺗﻨﮓ ﺁﮐﺮ ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﻗﺪﻡ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﮨﮯ۔
ﻣﻘﺎﻣﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﺣﺴﻦ ﺍﻓﺘﺨﺎﺭ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﻈﺎﮨﺮ ﯾﮧ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﻗﺘﻞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺧﻮﺩﮐﺸﯽ ﮐﺎ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﺎﮨﻢ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻔﺘﯿﺶ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﯽ ﮐﺴﯽ ﺣﺘﻤﯽ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺟﺎﺳﮑﮯ ﮔﺎ۔

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭨﺮﻣﭗ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﯿﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺗﯿﺎﺭ ‘

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﻨﻮﺭﯼ ﺳﮯ ﺍﻣﺮﯾﮑﮧ ﻣﯿﮟ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﭨﺮﻣﭗ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﯿﮧ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺟﻨﻮﺑﯽ ﺍﯾﺸﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﻦ ﻭ ﺍﻣﺎﻥ ﻗﺎﺋﻢ ﮐﺮﻧﮯ، ﺍﻧﮉﯾﺎ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺗﻌﻠﻘﺎﺕ ﺑﮩﺘﺮ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﻮﺟﻮﺩﮦ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺣﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﺮ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺎ ﺧﯿﺮ ﻣﻘﺪﻡ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔
ﭘﯿﺮ ﮐﻮ ﻧﺌﯽ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﯿﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮏ ﻧﺌﯽ ﺷﺮﻭﻋﺎﺕ، ﺑﮩﺘﺮ ﺳﻔﺎﺭﺗﯽ ﺗﻌﻠﻘﺎﺕ ﺑﺤﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻣﻘﺼﺪ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺧﺎﺭﺟﮧ ﺍﻣﻮﺭ ﭘﺮ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻣﺤﻤﺪ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﻭﻥ ﺧﺼﻮﺻﯽ ﻃﺎﺭﻕ ﻓﺎﻃﻤﯽ ﺍﯾﮏ ﮨﻔﺘﮯ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﮮ ﭘﺮ ﺍﻣﺮﯾﮑﮧ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﺷﻨﮕﭩﻦ ﻣﯿﮟ ﺻﺤﺎﻓﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺎﺕ ﭼﯿﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺑﯿﺎﻥ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔
ﮔﺬﺷﺘﮧ ﮨﻔﺘﮯ ﻧﻮﻣﻨﺘﺨﺐ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﺻﺪﺭ ﮈﻭﻧﻠﮉ ﭨﺮﻣﭗ ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﯽ ﭨﯿﻠﯽ ﻓﻮﻥ ﭘﺮ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﮦ ﭘﺮﯾﺲ ﺭﯾﻠﯿﺰ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭨﺮﻣﭗ ﻧﮯ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﮐﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﭘﺮ ﺗﺼﻔﯿﮧ ﻃﻠﺐ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮐﮯ ﺣﻞ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﯿﮟ۔
ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﭘﺮﯾﺲ ﺭﯾﻠﯿﺰ ﻣﯿﮟ ﺟﺲ ﻗﺴﻢ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻧﮯ ﺳﻔﺎﺭﺗﯽ ﮐﯽ ﺧﻼﻑ ﻭﺭﺯﯼ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮐﯽ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﻣﯿﮟ ﺳﺒﮭﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﮯ ﺟﺎﺗﮯ۔
ﺍﺱ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻃﺎﺭﻕ ﻓﺎﻃﻤﯽ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻭﮨﺎﮞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﻭﮦ ﭨﺮﻣﭗ ﭨﯿﻢ ﮐﯽ ﻣﻨﻈﻮﺭﯼ ﺳﮯ ﮨﻮﺍ۔
ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺑﮯ ﺣﺪ ﺍﯾﻤﺎﻧﺪﺍﺭﺍﻧﮧ ﺍﻭﺭ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﮐﻮ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺑﺎﺕ ﭼﯿﺖ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﮔﺮ ﺫﮐﺮ ﮨﻮﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻓﺴﻮﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔
ﻃﺎﺭﻕ ﻓﺎﻃﻤﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻧﺌﯽ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﯿﮧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻞ ﮐﺮ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻏﻠﻂ ﺗﺼﻮﺭﺍﺕ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻭﮦ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﻮﺷﺸﯿﮟ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﯿﮟ۔
ﭨﺮﻣﭗ ﮐﯽ ﭨﯿﻢ ﮐﮯ ﺟﻮ ﻧﺎﻡ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﺌﯽ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺳﺨﺖ ﺑﯿﺎﻥ ﺩﯾﺘﮯ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﺎﮨﻢ ﻃﺎﺭﻕ ﻓﺎﻃﻤﯽ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻋﮩﺪﮮ ﮐﯽ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺭﮮ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺍﯾﺴﮯ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺑﯿﺎﻧﺎﺕ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺣﻘﯿﻘﺖ ﻣﯿﮟ ﻭﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﮨﻮ، ﺍﯾﺴﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔
ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻥ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻣﺴﺘﺮﺩ ﮐﯿﺎ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺷﺎﯾﺪ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ 20 ﺟﻨﻮﺭﯼ ﮐﻮ ﮈﻭﻧﻠﮉ ﭨﺮﻣﭗ ﮐﯽ ﺣﻠﻒ ﺑﺮﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﮐﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻭﺍﺷﻨﮕﭩﻦ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔

Kategori

Kategori