متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت غیر معنیہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم قائد نے ملکی سالمیت کیخلاف تقریر کی تھی جس میں ایم کیو ایم کے تمام رکن اور صوبائی اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے،ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے ۔دوران سماعت فاروق ستار نے بیرسٹر فروغ نسیم کے توسط سے عدالت میں جواب داخل کرایا۔ جواب میں بتایا گیا کہ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کے کوشیش کر رہے ہے۔درخواست گزار قانون کو اپنے ذاتی فائدے کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔ جواب میں مزید بتایا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ کی بڑی جماعت ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے متحدہ کو انتخابی نشان بھی الاٹ کیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon