‏عمر کا وہ حصہ جس میں سگریٹ نوشی چھوڑی جائے تب بھی فائدہ مند ثابت‎


60 سال کی عمر میں بھی سگریٹ نوشی چھوڑ دینا مددگار ثابت ہوسکتا ہے،طبی ماہرین

امریکا کے قومی ادارہ صحت کے سائنسدانوں کی طرف سے 60سے 70سال کی عمر کے ایک لاکھ 60 ہزار افراد پر پانچ سال تک کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق60 سال کی عمر میں بھی سگریٹ نوشی چھوڑ دینا مددگار ثابت ہوتا ہے اس سے آپ کی زندگی کے چند سال مزید بڑھ جاتے ہیں ،اس عمر میں سگریٹ نوشی سے سگریٹ نہ پینے والے افراد کی نسبت جلد موت آجانے کے امکانات تین گنا زیادہ ہو جاتے ہیں اس لئے ادھیڑ عمری میں بھی سگریٹ نوشی چھوڑ دینا فائدہ مند ہے۔سائنسدانوں نے کہا ہے کہ بعض طبی اور صنفی عوامل کی وجہ سے سگریٹ نوشی سے شرح اموات عورتوں کے مقابلے مردوں میں زیادہ ہیں۔مذکورہ تحقیق امریکی رسالے’’جرنل آف پریونٹیو میڈیسن‘‘ میں شائع ہوئی ہے۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon