شناختی کارڈرکھنےوالوں کےلیےاہم خبر

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کا کہنا ہے کہ نادرا شناختی کارڈہولڈرز کی تعداد دس کروڑ سے زائد جبکہ رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 9 کروڑ سے زائد ہے۔انہوں نے رجسٹرووٹرز میں صنفی فرق الیکشن کمیشن کیلئے اہم چیلنج قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں نیوزبریفنگ کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے بتایا کہ بغیرووٹ اندراج شناختی کارڈز کے حامل افرادکی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہے۔نادراشناختی کارڈ ہولڈرزکی تعداد10 کروڑ 28 لاکھ جبکہ کل رجسٹرووٹرز کی تعداد9 کروڑ70لاکھ سے زائد ہے۔مرد ووٹرزکی تعداد5 کروڑ 45لاکھ اورخواتین ووٹرزکی تعداد 4کروڑ 42 لاکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرد ووٹرز کے مقابلے میں خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ایک کروڑ21 لاکھ کم ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 90 ہزارخصوصی افراد کو انتخابی عمل کا حصہ بنائیں گے۔ رجسٹرڈ ووٹرز میں صنفی فرق الیکشن کمیشن کے لیے اہم چیلنج ہے۔ فاٹا میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 21 لاکھ ہوگئی ہے۔ جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 13 لاکھ اورخواتین ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ کےقریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدھ کوقومی سطح پرنیشنل ووٹرز ڈے منایا جائے گا۔ 

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon