”جہاز کے تباہ ہونے سے پہلے ہنگامی انخلا کے دروازے سے 9افراد نے چھلانگ لگائی لیکن جہاز ان پر ہی آگرا“،طیارے کےتباہ ہونے کے بعد سے موقع پر سب سے پہلے پہنچنے والا شخص سامنے آ گیا،کیا منظر دیکھا ،جان کرآپ کے بھی آنسو نکل آئیں گے

ایبٹ آباد )ڈیلی پاکستان آن لائن(حویلیاں کے پہاڑ میں گر کر تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے کے تباہ ہوتے ہی سب سے پہلے پہنچنے والا عینی شاہد بھی سامنے آ گیاہے ،اس کا کہناہے کہ وہ دو ر سے جہاز میں چیخنے چلانے کی آوازیں سن رہا تھا لیکن جب تک وہ جہاز کے قریب پہنچتا اس سے پہلے ہی جہاز میں دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی ،جہاز کے تباہ ہونے سے قبل 9افراد نے ہنگامی انخلاءوالے دروازے سے چھلانگ بھی لگائی لیکن جہاز ان کے اوپر ہی آن گرا۔نجی اخبار ایکسپریس ٹریبیون  کے مطابق مجاتہ گاﺅں کے رہائشی اور پولیس کانسٹیبل زاہد کا کہنا تھا کہ جب اس کی نظر جہاز پر پڑی تو اس وقت طیارہ گاﺅں کے عین اوپر انتہائی کم اونچائی پر ہچکولے کھا رہاتھا اور اچانک جہاز پہاڑ سےٹکرا گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔زاہد کا کہناتھا کہ جہاز کے تباہ ہونے سےقبل جس وقت وہ تیزی سے زمین کی طرف آ رہا تھا اس وقت میں نے دیکھا کہ طیارے کا ہنگامیانخلا والا دروازہ کھلا جس میں سے تقریبا 9افراد نے چھلانگ لگا دی لیکن اس کی قسمت میں زندگی نہیں تھی ،جیسے ہی وہ افراد نیچے آئے ان کے اوپر ہی تیارہ آن گرا ۔زاہد کا کہناتھا کہ وہ جیسے ہی اس نے طیارے کونیچے آتے دیکھا تو اس نے موٹر سائیکل پر جہاز کے پیچھے پیچھے جانا شروع کر دیا اور ساتھ دیگر دوستوں کو بھی ٹیلیفو ن کر کے اطلاع دی اور مدد کیلئے پہنچنے کیلئے کہا ۔تیارے کے تباہ ہونے کے بعد فوری بعد میں وہ پہلا شخص تھا جو کہ موقع پر پہنچا ،جہاز تین حصوص میں تقسیم ہوگیا تھا اور دو حصوں میں آگ بھڑک رہی تھی ،اس وقت میں مسافروں کی مدد کیلئے چیخیں واضح طو ر پر دور سے سن رہا تھا ،اس سے پہلے میں کچھ کرتا کہ اچانک فیول ٹینک پھٹ گیا اور زور دار دھماکے کے بعد پورے جہاز میں آ گ بھڑ ک اٹھی۔زاہد کا کہناتھا کہ کچھ ہی دیر میں گاﺅں کے دیگررہائشی بھی موقع پر پہنچنا شروع ہو گئے اورپانی ڈال کر آگ کو بجھانے کی کوشش شروع کردی جبکہ مٹی کی بوریاں بھی لائی گئیں تا کہ آگ پر جلد قابو پایا جاسکے ۔ان کا کہناتھاکہ آگ بجھانے کی کوشش میں چالیس سے زائد افراد معمولی زخمی بھی ہوئے ۔زاہد کا کہناتھا کہ اسے اسی دوران جنید جمشید کا پرس ملا جس میں تقریبا 6ہزار روپے کیش تھا اور شناختی کارڈ سمیت دیگر کارڈز بھی تھے جبکہ ا س کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ کا آدھا جلا ہواپرس بھی ملا جو کہ میں نے ڈی ایس پی خورشیدتنولی کے حوالے کر دیا ۔ان کا کہناتھا کہ مجھےاسی وقت ڈی سی چترال کا کا شناختی کارڈ بھی ملا جو کہ میں نے سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا۔زاہد نے اس موقع پر پائلٹ کو خراج تحسین پیشکرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ نے جہاز کو گاﺅں کے اوپر گرنے سے بچائے رکھا جس کے باعث کئیزندگیاں بچ گئیں اور اگر جہاز آبادی والے علاقے میں گر جاتا تو سینکڑوں زندگیاں خطرے میں پڑ سکتیںتھیں ۔

آسٹریلیا الیون کو پاکستانی بالرز نے 108 رنز پر محدود کردی

کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا الیون کو ایک سو چودہ رنز پر آوٹ کرکے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو چوبیس رنز بنالیئے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وارم اپ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے دو سو آٹھ رنز کے جواب میں پاکستانی بالرز نے آسٹریلیا الیون کو ایک سو چودہ رن پر آؤٹ کردیا۔ محمد عامر، راحت علی اور وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اظہرعلی نے ایک وکٹ کی۔واضح رہے کہ پاکستان نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں پر ایک سو چوبیس رنز بناکر دو سو اٹھارہ رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاک فوج زندہ باد.... ایک اور اہم ترین ملک نے پاکستان سے جے ایف 17تھنڈر طیارےبارے خوشخبری دیدی

قاہرہ )ویب ڈیسک( وفاقی وزیر دفاع پیداوار رانا تنویر حسین کی مصری صدر عبد الفتح السیسیی سے ملاقات۔دونوں رہنماﺅں میںباہمی دلچسپی کے علاوہ پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی ۔ رانا تنویر نے میڈ یا سے گفتگو میں بتایا کہ مصر نے جے ایف 17تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہا ر کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے بچے کے پیچھے چھپی داستان منظرعام پر آگئی -

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے اس بچے کا نام سیمی گرینرہے جو اب 10 سال کا ہوچکا ہے، سیمی کے والد 2009 میں گردوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ڈائیلسز کا مشورہ دیا اور نوبت ٹرانسپلانٹ تک جا پہنچی۔ سیمی کی فیملی نے فنڈ جمع کرنے کے لیے فیس بک پر “گو فنڈ می” کے نام سے ایک پیج بنایا جس پر عوام سے مدد کی اپیل کی گئی کہ “سکسیس کڈ” کے والد کو مدد کی ضرورت ہے۔ پیج بنتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی مدد کی اور چند ہی روز میں ان کے پاس ایک لاکھ ڈالر جمع ہوگئے۔

دوران پرواز مسافروں کی شرمناک خواہشات کی تکمیل کیلئے سہولت متعارف کروادی گئی

نیویارک)مانیٹرنگ ڈیسک(معروف ڈیٹنگ ایپلی کیشن’’ٹنڈر‘‘ نے اب فضائی سفر کے دوران مسافروں کی شرمناک خواہشات کی تکمیل کے لیے بھی سہولت متعارف کروا دی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈر نے ایسا ورژن جاری کر دیاہے جس کے ذریعے لوگ 30ہزار فٹ کی بلندی پر بھی بغیر انٹرنیٹ کے لوگوں سے رابطہ کرسکیںگے اور دوران سفر دل لگی بھی کر سکیں گے۔اس ورژن کا اعلان کرتے ہوئے ایپلی کیشن کے بانی مائیکل رچرڈز کا کہنا تھا کہ ’’فضائی سفر کرنے والا ہر شخص اس بات سے آگاہ ہے کہ ایئرپورٹس پر اور سفر کے دوران کس قدر بوریت ہوتی ہے۔ ہم نے اس بوریت کو دور کرنے کے لیے یہ سروس متعارف کروائی ہے تاکہ مسافر اپنے آس پاس موجود دیگر لوگوں سے رابطہ کر سکیں اور اپنی تنہائی دور کر سکیں۔اس سروس کے ذریعے مسافر اپنے طیارے میں موجود ان مسافروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے جن کی دوران پرواز محبت کی تلاش میں دلچسپی ہو گی۔‘‘

جج نے بیوہ عورت کو اپنی بیٹی کے ساتھ ایسے شرمناک کام کی اجازت دے دی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

بیونس آئرس )نیوز ڈیسک( اہل مغرب کی نام نہاد ترقی کی اصلیت دیکھنی ہو تو ذرا ان کی اخلاقیات پر نظر ڈال لیجئے۔ ان کے ہاں پہلے ہم جنس پرستی کو جائز قرار دیا گیا، پھر ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو بھی قانونی تحفظ مل گیا، اور اب رہی سہی کسر ماں بیٹی کو شادی کی اجازت دے کر پوری کردی گئی ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شرمناک واقعہارجنٹینا میں پیش آیا جہاں روزاریو شہر کے شادی رجسٹریشن دفتر کی جانب سے ایک ماں اور بیٹی کی شادی پر اعتراض اٹھایا گیا تھا، لیکن عدالت نےاس اعتراض کو رد کرتے ہوئے دونوں کو شادی کی اجازت دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 33 سالہ بیوہ خاتون نے اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ تعلق استوار کررکھا تھا اور دونوں اس تعلق کو شادی میں بدلنا چاہ رہی تھیں، لیکن رجسٹریشن دفتر کا کہناتھا کہ قانونی مشکلات کی وجہ سے یہ شادی رجسٹر نہیں ہوسکتی۔

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

آج کل ہر طرف سموگ اور دھند کی چادر،دن قدرے گرم ،رات ٹھنڈی ،گلے اور سانس کی بیماریاں عامہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق بیماریوں کی وجہ آلودہ موسمہے۔ تاہم اب محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتےہوئے کہا ہے کہ ہفتے سے مغربی ہوائوں کے باعث بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

آج کل ہر طرف سموگ اور دھند کی چادر،دن قدرے گرم ،رات ٹھنڈی ،گلے اور سانس کی بیماریاں عامہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق بیماریوں کی وجہ آلودہ موسمہے۔ تاہم اب محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتےہوئے کہا ہے کہ ہفتے سے مغربی ہوائوں کے باعث بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

پاک چین مشترکہ مشقیں, آرمی چیف بھی پہنچ گئے

پبی،راولپنڈی) صباح نیوز( چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے دوست ممالک کے ساتھمشترکہ فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا جائےگا۔ مشقوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے سے پاکستان اور چین کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے ،یہ بات آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے جمعرات کو نیشنل کانٹر ٹیرارازم ٹریننگ سنٹر کے دورے موقع پر کہی جہاں دو ماہ پر مشتمل جنگی مشق جنگجو 4 میں پاک فوج اور چینی فوج کے مشترکہ فوجی مشقوں کا آخری دن تھا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر پبی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہائی پروفائل تربیتی پروگرام کے اختتامی سیشن میں شرکت کی جب کہ آرمی چیف نے پاک چین جنگی مشقیں واریئر4 کا جائزہ بھی لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقوں نے دونوں ملکوں کی افواج کو اکٹھا کیا ہے اور ان سے علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پاکستان مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتارہے گا اور مشقوں کی وجہ سے دوسرے ملکوں کی افواج بھی پاکستانی فوج کے ساتھ مشقوں کے لیے متوجہ ہو رہی ہیں۔ مشقوں کا مقصد دیہی اور شہری علاقوں میں انسداد دہشتگردی کی مہارت بڑھانا تھا ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تجربات سے فائدہ اٹھانے کے باعث پاک چین کی استعداد کار میں اضافہ ہوا۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے انسداد دہشت گردی تجربات سے فائدہ اٹھایا۔ مشترکہ مشقوں سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعمیر کیا گیا نیا این سی پی سی کو دنیا نے فسٹ کلاس سہولت کے طور پر اعتراف کیا اور اس سے ہماری فوج کے ساتھ دیگر ممالک کی فوج تربیت کے لیے متوجہ ہو رہی ہے آرمی چیف نے پاک فوج کےساتھ دوست ممالک کی تربیت میں دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے اور امن کے قیام کے لیے تربیتی سروسز جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف لڑنے میں رینجرز ، پولیس، اے ایس ایف اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت دینے میں تربیتی مرکز کے عملے کی تعریف کی بعد میں بعد میں چینی فوجی کمانڈر نے پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی معیار اور مہارت اور معاونت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین اس سے فائدہ اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیاب تربیت اور دوستی سے دونوں برادر دوست ممالک کےدرمیان سٹریٹجک دوستی مذید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی کا کہنا تھا کہ چینی افواج، پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی معیار سے فائدہ اٹھاتی رہیں گی۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے پہلی بار منعقدہلانگ رینج اسنائپر شوٹنگ کے مقابلے بھی دیکھے جب کہ دوست ملکوں کی پاک فوج کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں دلچسپی کی تعریف بھی کی۔ آرمی چیف نے پہلی بار منعقدہ لانگ رینج اسنائپر شوٹنگ کے مقابلے بھی دیکھے، اسٹرائیکر کپ مقابلوں میں ملک بھر سے 100 بہترین سول، فوجی شوٹرز نے حصہ لیا ، میجر جنیدنے اسٹرائیکر کپ جیت کر بہترین شوٹر کا اعزاز حاصل کیا۔آرمی چیف نے بہترین شوٹرز کو انعامات سے بھی نوازا،اس موقع پر آرمی چیف نے بین الاقوامی سطح پر شوٹنگ مقابلے جیتنے کےلئے نوجوانوں کو تربیت دینے کی خاطر شوٹنگ مقابلوںمیں شرکاءکی تعداد کو وسعت دینے کی بھی ہدایت کی اس سے قبل ون کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل عمر فاروق درانی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔جدےد انسداددہشتگردی کے ادارے نے دنےابھرمےںاپنالوہامنواےاہے اوردوسری افواج کا ےہاںسے تربےت کاحصول اولےن ترجےح بھی ہے، ان خےالات کااظہاردوماہ کی پاک چاےئنہ فوجی مشقوں کے اختتامی روزآرمی چےف جنرل قمرجاوےدباجوہ نے قومی ادارہ انسداددہشت گردی سنٹرNCTCپبی کھارےاںمےںکےا۔مشقوں مےں شہری ودےہی آبادی مےںدہشت گردی کی وارداتوں کوبذرےعہ ہےلی کاپٹراوردونوں ممالک کی اسپےشل فورسزکی تربےت کوفوکس کےاگےا۔آرمی چےف نے افسران اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے اشتراک سے مرحلہ وارمشقوں سے انسداددہشت گردی کی مہارت مےںمزےدبہتری آئی ہے،انہوں نے اس بات پرزوردےاکہ دونوں افواج کی ان مشقوں سے خطہ سے دہشت گردی کے خاتمہ مےں مددملے گی۔انہوں نے اس بات کو سراہاکہ دوسرے دوست ممالک پاکفوج کے ساتھ تربےت مےں دلچسپی رکھتے ہےں،ہم تربےت کی پےشکش جاری رکھےں گے تاکہ دہشتگردی کاخاتمہ اورامن کاقےام ہو۔جنرل قمرجاوےدباجوہ نے تربےتی سٹاف کورےنجرز،پولےس،اے اےس اےف اوردےگراداروں کی تربےت کرنے پرخراج تحسےن پےش کےا۔آرمی چےف نے لانگ رےنج نشانہ بازی کے پہلے سٹرائےکرز کپ کامقابلہ دےکھاجس مےںملک بھرسے سول اورملٹری کے سونشانہ بازوں نے شرکت کی۔بہترےن نشانہ بازوںکوانہوں نے انعامات دےئے۔مےجرجنےدنے مقابلہ جےتااورکپ حاصل کےا۔آرمی چےف نے ہداےت دی کہ بےن الاقوامی سطح پرمقابلے لڑنے کےلئے نئی نسل کوتربےت دی جائے۔اس سے قبل چےن کے ملٹری کمانڈرنے پاک فوج کے تربےتی معےاراورمہارت کوسراہااورکہاکہاس سرمائے سے چائنہ مستفےدہوتارہےگا،ہماری کامےاب تربےت اورقربت دونوں دوست ممالک کے اسٹرےٹجک تعلقات کومزےد مضبوط اورمستحکم کرےگی۔

”علماءاور مفتی حضرات سے فتویٰ، ڈی این اے کا انتظار نہ کریں, طیارہ شہداءکی اجتماعی تدفین کردیں“

لاہور )مانیٹرنگ ڈیسک( خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر، سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ پر انتہائی غمزدہ ہوں، جاں بحق افراد کے لواحقین سے پوری ہمدردی ہے۔ ایسے حادثات جن میں میتوں کی شناخت ایک تکلیف دہ مرحلہ ہو، ان کی اجتماعی تدفین کر دینی چاہیے اور اس معاملے پر علماءکرام اسلامی نظریاتی کونسل اور دینی مدارس قوم کی رہنمائی کریں۔ چینل فائیو کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام”ضیاشاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ میں لواحقین کو 15 دنتک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ جس میں ہر لمحہ وہ اذیت میں گزرتے ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد باڈی مل جانے سے بھی کیا فائدہ ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے سے متعلق کچھ اخبارات نے تخریب کاری کی خبر شائع کی۔ ان کو راتوں رات یہ کیسے معلوم پڑ گیا، کیا شواہد ہیں۔ ایسے انتہائی حساس واقعات میں من گھڑت خبریں شائع کرنے میں اتنی تیزی نہیں دکھانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پی آئی اے میں ایک ملازم کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اسے قابلیت نہ ہونے کے باوجود بہت زیادہ تنخواہ دی جا رہی ہے تو کیا انہیں یہ طیارہ حادثے کے بعد پتہ چلا۔ انہیںقومی اسمبلی یا سینٹ میں اسی وقت یہ ایشو اٹھانا چاہیے تھا جب انہیں معلوم پڑا۔ خورشید شاہ کو تنخواہ یا اس شخص کا تذکرہ کرنے کے بجائے حادثے پر چیئرمین پی آئی اے سے بات کرنی چاہیے۔ اعظم سہگل صنعتکار خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اپنی بھی کئی صنعتیں ہیں، ان کی اہلیہ ڈان اخبار کی مالک ہے۔ ان کے اچھے یابرے ہونے کی بات پر سپریم کورٹ کے معاملے کی طرح کوئی رائے نہیں دینا چاہتا۔ ایک سوال پر ضیاشاہد نے کہا کہ میڈیا کو ایک بری عادت پڑ گئی ہے کہ کسی بھی حادثے یا واقعے پر بنا رپورٹ فیصلہ داغ دیتے ہیں۔ ایک ٹی وی ایسا بھی ہے جو کھلم کھلا خود تفتیش کر کے فیصلے سنا رہا ہے۔ کسی ٹی وی کے پاس ایسا کوئی آئینی یا قانونی اختیار نہیں۔ اشتہاری مہم چلاتا ہے کہمیں آ رہا ہوں، اب اور کوئی نہیں آئے گا، یہ بدمعاشی بند ہونی چاہیے۔ ان کو یہ نہیں معلوم کہ ابھی ایف آئی اے اور آئی ایس آئی بہت سے شواہد اکٹھے نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اتنے مہینوں میں کلبھوشن کے بارے معلومات اکٹھی نہیں کر سکے تو کوئی ٹائم فریم دے دیں، 25 یا50 سال کب تک ہو جائیں گی۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نےکہا ہے کہ پانامہ کیس پر اگر سپریم کورٹ کمیشن بناتا ہے تو وزیراعظم نوازشریف استعفی دے دیں کیونکہ کمیشن کو اداروں کی مدد کی ضرورت پڑے گی جو نواز شریف کے انڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے تمام دستاویزات اور شواہد جج صاحبان کی ٹیبل پر ہیں۔ مزید کسی معلومات کی ضرورت نہیں۔ سپریم کورٹ اس پر فیصلہ سنا دیتی ہے۔ تاریخ میں ایک مرتبہ سپریم کورٹ نے شہیدذوالفقار بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ سنایا تھا، اس وقت کون سے شواہد تھے۔ جج صاحبان نے سمجھا کہ ان پر لگائے گئے قتل کے الزامات درست ہیں اور فیصلہ سنا دیا۔ نواز شریف کا کردار اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے جعلی قطری لیٹر سپریم کورٹ میں پیش کیا، عدالت نے بھی کہا کہ اس کی کوئی اہمیتنہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 جج صاحبان پر پورا اعتماد ہے اور وہ ٹھیک فیصلہ دے سکتے ہیں۔ کمیشن بنا کر ہمیں بےوقوف بنانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت میں متفقہ فیصلہ ہوا ہے کہ اگر کمیشن بنتا ہے تو نواز شریف استعفی دے دیں۔ ہیڈ پمز ہسپتال ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ کے جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ میں 2اڑھائی ہفتے لگ سکتے ہیں، دنیا بھر میں اتنا ہی وقت لگتا ہے۔ 3,2 دن ڈی این اے ٹیسٹ ہونگے، پھر لواحقین کے خون کے سیمپل لیے جائیں گےجس میں 8 سے10دن لگ سکتے ہیں۔ خاندان اور میت کے خون کو میچ کیا جاتا ہے یہ بہت مہنگا پروسیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ٹیسٹ کےلئے پاکستان میں بہت کم لیبز ہیں، ملک بھرمیں زیادہ سے زیادہ 42 لیب ہونگی، جہاں ڈی این اے ٹیسٹ ہوتا ہے۔ علامہ حشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے جیسے واقعات میں جب میتوں کی شناخت نہ ہو پائے تو شریعت نبوی میں اجتماعی تدفین کی اجازت ہے۔ غزوہ احد کے شہداءکی شناخت بھی ممکن نہیں تھی، جس پر ان کی اجتماعی تدفین کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاندان بضد ہو تو اس کی خواہش کا احترام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ ایک حادثہ ہو جانے کے بعد جب معلوم ہے کہ اب وہ واپس نہیں آ سکتا تو ڈی ا ین اے ٹیسٹ میں مزید کرب اور اذیت سے نہیں گزرنا چاہیے۔ لواحقین کو اذیت سے بچانے کےلئے اسلام میں اجتماعی تدفین کی اجازت ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا استعفیٰ۔۔۔

اسلام آباد )مانیٹرنگ ڈیسک( پاکستان تحریک انصاف)پی ٹی آئی( کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام نہیں چاہتے بلکہ ان کی خواہش ہے سپریمکورٹ کا لارجر بینچ ہی اس کا فیصلہ کرے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی وکیل نے سپریم کورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا کہ نواز شریف کا پارلیمنٹ سے خطاب سیاسی تھا اور تقریر کے سیاسی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وزیراعظم جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وکیل کے اس اعتراف کے بعد کہ کوئی ثبوت یا منی ٹریل موجود نہیں، ہم کل ہی یہ کیسجیت چکے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کی جانب سے پاناما لیکس پر کمیشن کے قیام پر مشاورت کے لیے عدالت سے وقت مانگا گیا تھا، جس کے بعد عدالت نے مشاورت کے لیے وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی تھی۔چیف جسٹس نے پاناما لیکس کو تحقیقاتی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کمیشن تحریک انصاف کے الزامات پر بنایا جائے گا اور دونوں فریقین کو پورا موقع دیا جائے گا، کمیشن کو تمام اداروں کی معاونت کا اختیار بھی حاصل ہو گا اور اس کی رپورٹ ہمارے سامنے بینچ میں پیش کی جائے گی۔عمران خان کا کہنا تھا پارٹی سے مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ ہی پاناما لیکس کیس کا فیصلہ کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اخلاقیات کا معیار عام شہری سے اونچا ہوتا ہے کیونکہ وزیراعظم قوم کے پیسے کی رکھوالی کرتا ہے، جب عوام کے پیسے پر وہ لوگبیٹھے ہوں جن پر عوام کا اعتماد ہی نہ ہو تو انہیں مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ کمیشن صرف اس صورت میں قبول ہے جب وزیراعظم پہلے مستعفی ہوں، اگر کمیشن بنتا ہے اور وزیراعظم مستعفی نہیں ہوتے تو سارے ادارے ان ہی کے کنٹرول میں ہوں گے۔عمران خان نے مزید کہاکہ ’ہم چاہتے ہیں کہ عدالت جلد کیس کا فیصلہ کرے‘۔انہوں نے کہا کہ ان کے وکیل نعیم بخاری کل سپریم کورٹ میں اپنا مو ¿قف پیش کریں گے اور عدالت سے درخواست کریں گے کہ بنچ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ کرے کیونکہ پوری قوم 8 مہینے سے اس کیس میں پھنسی ہوئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم کمیشن نہیں چاہتے بلکہ سپریمکورٹ کا 5 رکنی بنچ ہی پانامہ کیس کا فیصلہ کرے ‘ عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا ہم قبول کریں گے ‘ کمیشن صرف ایک شرط پر ہو سکتا ہے کہ نواز شریف مستعفی ہوں‘ وزیر اعظم کے جھوٹ کے پیچھے اربوں کے اثاثے چھپے ہیں ‘ تقریر سیاسی ہونے کا مطلب وزیر اعظم جھوٹ بول رہےہیں ‘ بدقسمتی سے عوام کا اعتماد اداروں سے اٹھ چکا ہے ‘ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ ملکی ادارے ناکام ہو چکے ہیں ‘ پی آئی اے کا سیفٹی ریکارڈ اچھا نہیں ہے ‘ طیارہ حادثہ کی انکوائری ہونی چاہیے ۔ وہ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہمیں کمیشن بنانے کا آپشن دیا۔ کمیشن کے معاملےپر پارٹی رہنماﺅں اور قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا ہے کہ ملکی ادار ے ناکام ہو چکے ہیں۔ پانامہ معاملے پر سپریم کورٹ نواز شریف سے ضرور پوچھے گی۔ حکام وقت عوام کو جواب دہ ہے۔

Kategori

Kategori