دوران پرواز مسافروں کی شرمناک خواہشات کی تکمیل کیلئے سہولت متعارف کروادی گئی

نیویارک)مانیٹرنگ ڈیسک(معروف ڈیٹنگ ایپلی کیشن’’ٹنڈر‘‘ نے اب فضائی سفر کے دوران مسافروں کی شرمناک خواہشات کی تکمیل کے لیے بھی سہولت متعارف کروا دی ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈر نے ایسا ورژن جاری کر دیاہے جس کے ذریعے لوگ 30ہزار فٹ کی بلندی پر بھی بغیر انٹرنیٹ کے لوگوں سے رابطہ کرسکیںگے اور دوران سفر دل لگی بھی کر سکیں گے۔اس ورژن کا اعلان کرتے ہوئے ایپلی کیشن کے بانی مائیکل رچرڈز کا کہنا تھا کہ ’’فضائی سفر کرنے والا ہر شخص اس بات سے آگاہ ہے کہ ایئرپورٹس پر اور سفر کے دوران کس قدر بوریت ہوتی ہے۔ ہم نے اس بوریت کو دور کرنے کے لیے یہ سروس متعارف کروائی ہے تاکہ مسافر اپنے آس پاس موجود دیگر لوگوں سے رابطہ کر سکیں اور اپنی تنہائی دور کر سکیں۔اس سروس کے ذریعے مسافر اپنے طیارے میں موجود ان مسافروں کے ساتھ رابطہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے جن کی دوران پرواز محبت کی تلاش میں دلچسپی ہو گی۔‘‘

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon