حلب کے پناہ گزینوں جب کوئی میدان میں نہ آیا تو ترکی کا ایسا اقدام۔۔جان کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

ترکی نے شام کے اندر ہی حلب کے پناہ گزینوں کو ٹھہرانے کے لیے ایک کیمپ قائم کرنے کا کام شروع کردیاجبکہ حلب سے 55 زخمیوں اورمریضوں کو علاج کے لیے ترکی پہنچایا گیا، زخمیوں میں سے ایک شخص اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا جب کہ ایک بچے سمیت چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ ترکی نے شام کے اندر ہی حلب کے پناہ گزینوں کو ٹھہرانے کے لیے ایک کیمپ قائم کرنے کا کام شروع کردیا ہے تاہم حلب سے لائے جانے والے زخمیوں اور مریضوں کا ترکی کے اسپتالوں میں علاج کرایا جائے گا۔

دو ترک عہدیداروں نے بتایا کہ ترکی کی سرحد سے ساڑھے تین کلو میٹر اندر دو الگ الگ مقامات پر کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں جن میں 80 ہزار پناہ گزینوں کو ٹھہرانے کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔

(خبر جاری ہے)

ایرانی اور حزب اللہ جنگجو کس اسلامی ملک کی فوج نے پکڑ لئے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

یمنی فوج نے ایرانی ماہرین سمیت لبنانی حزب اللہ کے متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا انکشاف یمنی شہر الجوف کے گورنر امین العکیمی نے کیا ہے۔اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے الجوف کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کی آئیںی حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث متعدد ملیشیاؤں کے ارکان سمیت ایرانی ماہرین اور حزب اللہ کے کارکنوں کو جنگی قیدی بنایا ہے۔

گرفتار ہونے والے غیر ملکی مقامی باغیوں کو اہم معلومات سمیت یمن میں اپنا رسوخ بڑھانے کے طریقوں سے متعلق تربیت فراہم کر رہے تھے۔باغیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ الجوف میں فوج کے ساتھ ان کے حالیہ تصادم کے موقع پر دیکھنے میں آیا۔

وہ فحش اداکارہ جسے جیل میں ڈال دیا گیا، لیکن اب باہر آتے ہی اس نے دنیا بھر کےمردوں سے ایسی اپیل کردی کہ انکار کرنا مشکل ہوگی

لاس اینجلس )نیوز ڈیسک( فلاحی کاموں کے لئے چندہ جمع کرنے کی مثالیں تو آپ نے بہت دیکھی ہوں گی لیکن امریکہ میں ایک فحش اداکارہ نے جیل سے رہا ہونے کے بعد خود کو پھر سے فحاشی کے لئے تازہ دم کرنے کے لئے چندہ جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان اداکارہ کا نام ٹینا ٹرمپ ہے اور یہ فحش فلموں میں اداکاری کی وجہ سے پہلے ہی بدنام زمانہ سمجھی جاتی ہے۔ منشیات رکھنے کے جرم میں اسے چھ ماہ قید کی سزا ہوئی اور جیل سے رہا ہوتے ہی اس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ٹینا ٹرمپ، جس کا اصل نام کیانا جونز ہے، نے ٹویٹر پر لکھا، ”میں واپس آگئی ہوں۔ مجھے ابھی جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ میں دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑے ہونے کی کوشش کررہی ہوں تاکہ اپنی پہلے والی زندگی میں واپس آسکوں۔ مجھے آپ سب کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ میں اپنے مداحوں کو پھر سے خوش کرنے کا سلسلہ شروع کرسکوں۔ آپ مجھے خوش کریں، میں آپ کو خوش کردوں گی.
ٹینا ٹرمپ نے چندہ جمع کرنے کے لئے مشہور ویب سائٹ ”گو فنڈ می“ پر اپنا اکاﺅنٹ قائم کردیاہے۔ اس نے 10ہزار ڈالر )تقریباً 10 لاکھ پاکستانی روپے(کا ہدف مقرر کیا ہے، اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا بھر سے ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے دھڑا دھڑ چندہ دینے کا آغاز کردیا ہے۔ ٹینا ٹرمپ نے مداحوں کی گرمجوشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چندہ جمع کرکے جلد ہی انہیں خوش کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیں گی۔

میری شکست کا ذمہ دار کون؟ ہیلری کلنٹن نے صاف صاف نام لے دیا

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹں نے حالیہ امریکی صدارتی انتخاب میں اپنی ناکامی کی ذمہ داری مبینہ طور پر روسی مداخلت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن ان کے خلاف "ذاتی شکایت رکھتی ہیں.                               گزشتہ ماہ کے انتخاب میں اپنی شکست کے بعد عمومی طور پر منظر عام سے دور رہنے والی کلنٹن نے یہ بیان نیویارک سٹی میں اپنی مہم کے لیے عطیات دینے والوں سے خطاب میں کلنٹن کا کہنا تھا کہ "پوتن نے ذاتی طور پر ہمارے انتخابی عمل، ہماری جمہوریت کے خلاف خفیہ سائبر حملوں کی ہدایت کی کیونکہ انھیں مجھ سے ذاتی طور پر شکایت تھی۔

"سابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پیوٹن کی اس "پرخاش" کی وجہ ان کا بطور وزیرخارجہ ان کا یہ بیان ہے جس میں انھوں نے روس کے 2011ء کے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کا ذکر کیا تھا

اُسامہ بن لادن کے بیٹے کو صاف انکار ہو گیا

اسامہ بن لادن کے صاحبزادے کو مصر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اسامہ بن لادن کے صاحبزادے عمر بن لادن کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں ہفتے کے روز مصر کے قاہرہ ائیرپورٹ پر اترے ہی روک لیا گیا۔ عمر کو مصر میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے ترکی بھیج دیا گیا۔

عمر پر مصر مین داخلے پر پابندی عائد ہے جس کے باعث انہیں داخل ہونے سے روکا گیا۔ عمر کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ عمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے تمام افراد کو یکجا کرنے کیلئے ایران اور سعودی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا خاندان کا ہر شخص اچھا اور امن پسند شہری ہونے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے تاہم ان کے والد کے ماضی کے باعث بے حد مشکلات کا سامنا ہے۔

بریکنگ نیوز۔۔۔پاکستان میں زلزلہ

سوات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر سوات اور گرد و نواح کے علاقوں میں ہفتے کی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکوں نے عوام میں شدید خوف و حراس پھیلا دیا۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں جس کے باعث عوام شدید خوف و حراس کا شکار ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر کس ملک پہنچ گئے؟ جان کر آپ کو حیرانی نہیں ہو گی

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں. پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں. آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔

رمی چیف کا ریاض پہنچنے پر نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ آرمی چیف دوہر سعودی عرب کے دوران اعلی عسکری و سول قیادت سے کئی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

خیبرپختونخوا کی اہم ترین شخصیت لاپتہ

وزیر اعلی خیبر پختونخوا انسپکیشن ٹیم کے رکن نورا لامین کے بھائی اورگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے اسسٹنٹ پروفیسر اسد اللہ خان لاپتہ ہوگئے اور ایک ہفتہ سے ان کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ وہ کہاں اور کس حال میںہیں۔ان کی گمشدگی کا انکشاف گزشتہ روز اکرم خان درانی اینڈ کالج بنوں ٹاون شپ میں زیر تعلیم ان کے بیٹوں حیدر علی خان ، فہیم علی شاہ ، مضر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد ایک ہفتہ قبل کالج سے گھرآتے ہوئے اچانک لاپتہ ہو گئے۔انہوں نے صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، نئے چیف اف آرمی قمر جاوید باجو ہ ، سپریم کورٹ اف پاکستان کے چیف جسٹس ، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، وزیراعلی پرویز خٹک ، گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے اپیل کی کہ ان کے والد کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے کیونکہان کے خاندان کو اس غم سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اب کیا ہونے والا ہے؟”را“ کی جانب سے اچانک بڑا اعلان

انیل دھسمانا بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی حساس اداروں کے نئے سربراہ کی تقرری کی گئی ہے۔

انیل دھسمانا کو خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا نیا سربراہ مقررکیا گیا ہے۔ جبکہ راجیو جین کو انٹیلی جنس بیورو کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے ایسی بات کہہ دی۔۔ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

وزیر اعظم نے گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں تعمیر کیے جانے والے گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ یہاں سیاسی تقریر کرنے نہیں آئے۔ ماضی کی حکومتوں نے تہذیبی لحاظ سے بھی اپنی ذمے داریوں کو پورا نہیں کیا تاہم ہماری حکومت اس ذمہ داری کو بھی پورا کر رہی ہے۔
گریٹر اقبال پارک سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان جگہوں پر دھرنے والے بھی پہنچنا چاہتے ہیں لہذا یہاں پر لکھ کر لگا دینا چاہیے کہ یہ دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اب ملک میں 3 سال پہلے جیسے حالات نہیں رہے۔ ملک میں سستی بجلی آئے گی اور دہشت گردی ختم ہو رہی ہے۔ بجلی کی پیداوار بڑھنے سے ملک میں ترقی کا پہیا تیزی سے بڑھے گا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر شاہی قلعہ کی بھی تزئین و آرائش کی ہدایت کی۔

بریکنگ نیوز۔۔۔سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کے بعد چوہدری نثار کی دبنگ انٹری

کوئٹہ دھماکے کی رپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا موقف سپریم کورٹ کے سامنے پیش کروں گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں جارحانہ موڈ میں ہوں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رپورٹ میں نے اخبارات میں پڑھی ۔

کئی لوگوں کی جانب سےکہا گیا کہ وزیر داخلہ نے غلط بیانی کی ۔ مجھے خود پر عائد کیے گئے الزامات سے افسوس ہوا۔ مجھ سے موقف لیے بغیر غلط بیانی کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ میں کبھی بھی ذاتی مسئلے پر بھی غلط بیانی نہیں کرتا ۔ گنہگار انسان ہوں لیکن جھوٹ نہیں بولتا۔

بریکنگ نیوز۔۔۔بھارتی فوج پر حملہ، متعدد ہلاک

سری نگر: ضلع پامپورہ میں بھارتی فو ج پر حملہ ، 3 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں ضلع پامپورہ میں بھارتی فوج پر حملہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پامپورہ میں بھارتی فوج کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

گاڑی مالکان کو وارننگ۔۔۔نیا قانون بن گیا

ٹریفک پولیس کے نئے قانون سے عوام کو پریشانی ،گاڑی فروخت کرنے کے بعد بھی پرانے مالک کا چالان ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزاور پولیس نے گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ لیٹر جاری کردیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ گاڑی فروخت کرنے کے بعد اسے ٹرانسفر نہ کروانے پر پرانے مالک کو چالان کی رقم ادا کرنا ہوگی،وارننگ لیڑ میں کہا گیا ہے کہ ای چالان جمع نہ کروانے پر پولیس گاڑی کو بند کردے گی اور جب تک چالان جمع نہیں کروایا جائے گااور گاڑی ٹرانسفر نہیں کی جائے گی گاڑی نہیں چھوڑی جائے گی

سندھ طاس معاہدے میں کوئی تبدیلی قبول نہیں ،ْپاکستان

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دو متنازع آبی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے معاملے کو لٹکانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سندھ طاس معاہدے (انڈس واٹر ٹریٹی) میں کوئی ترمیم یا تبدیلی قبول نہیں۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹنگ مشینوں کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی ہیک ہوگئی تھی، حکام کا انکشاف

امریکی صدارتی انتخاب کے ووٹنگ مشینوں کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی خود ہیک ہوگئی جبکہ ہلیری کلنٹن کا کہناہے کہ صدارتی انتخاب میں ان کی شکست کے ذمہ دار ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے اور روسی ہیکرز ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی سیکورٹی کمپنی کے حکام نے بتایا کہ آٹھ نومبر کے صدارتی انتخاب کے بعد روسی ہیکرز صدارتی ووٹنگ مشینوں کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی کے کمپوٹرز میں داخل ہوئے۔

اور الیکشن سے متعلق معلومات چرانے کی کوشش کی۔خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے خود کو معلومات خریدنے والا ظاہر کیا اور روسی زبان بولنے والے ہیکرز سے پوچھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ہیکرز نے کہاکہ وہ امریکی الیکشن کمیشن تک رسائی چاہتے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کون ہیں؟ ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں بتا دیا

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور سے متعلق بتایا کہ ستمبر 2008ء میں باجوڑ میں جب آصف غفور کرنل تھے تو انہوں نے باجوڑ میں ہوئی بے تحاشا فائرنگ کے دوران خود ہتھیار اٹھایا اور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی مرہم پٹی بھی خود کی۔
ارشد شریف نے کہا کہ ان کا شمار ان کرنلز میں ہوتا ہے جنہیں احساس ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ دراصل کیا ہے۔ اس جنگ میں کتنی قربانیاں دی گئی ہیں اور ہمارے جوانوں نے کتنا لہو اس جنگ میں بہایا ہے؟

Kategori

Kategori