پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ سے مایوسی ہوئی،عمران خان کی ٹو نائٹ ود فریحہ میں گفتگو

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہانہیں پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ سے مایوسی ہوئی، پارلیمنٹ میں واپسی کا مقصد نواز شریف سے غلط بیانی پر جواب طلب کرنا ہے۔ابتک نیوز کے پروگرام ٹو نائٹ ود فریحہ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاست میں مقصد حاصل کرنے کے لیے سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں، وزیراعظم نے پانامہ لیکس پر پارلیمنٹمیں جھوٹ بولا ان کے خلاف کاراوئی ہونی چاہیئے۔وزیراعظم کے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کے بیاناتمیں تضاد ہے،انہوں نے سپریم کورٹ پر پانامہ لیکس کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں سب کچھ کھل گیا تھا اب صرف تین گھنٹے کی سماعت باقیرہ گئی تھی، سپریم کورٹ نے پہلے خود کہا تھا کہ وہ جلد فیصلہ دینا چاہتے ہیں،مگر جب فیصلے کا وقت آیا تو سماعت جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔عمران خان نے جنرل راحیل شریف کے حوالے سے کہا کہ انہیں ڈان لیکس پر کاروائی کرنی چاہیئے تھی ، انہوں نے وزیراعظم نواز شریف پر الزام لگایا کہ وہ فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں

آرمی پبلک سکول سانحہ دوسری برسی،پشاور کے تمام سرکاری و پرا ئیویٹ سکولوں ، کالجوں ،یونیورسٹیز میں16 دسمبر کو عام تعطیل کااعلان

ڈپٹی کمشنر پشاور ریا ض خان محسود نے اپنے دفتر سے جاری اعلا میے میں آرمی پبلک سکول سانحہ کی دوسری برسی کے موقع پر 16 دسمبر کو پشاور کے سرکاری و پرا ئیویٹ سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات ڈپٹی کمشنر پشاور ریا ض خان محسود نے آرمی پبلک سکول سا نحہ کی دوسری برسی کے موقع پر16 دسمبر کو پشاور کے سرکاری و پرا ئیویٹ سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں عام تعطیل کا حکم جا ری کیا ہے۔ جبکہ 16 دسمبر کو تمام سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے کفایت شعاری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

خیبر پختونخوا حکومت کے کفایت شعاری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،تین سالوں کے دوران صوبائی حکومت نے کروڑوں روپے ہیلی کاپٹر کے فیول پر اڑا دیئے ،اپوزیشن کے سوال پر حکومت کا اسمبلی میں تحریری جوا ب جمع کردیا،،جبکہ وزیراعلی کی جانب سے ترقیاتی فنڈروکنے پر تحت تحریک انصاف کے اپنے رکن اسپیکر کے سامنے بیٹھ کر احتجاج کیا۔

جرمن خاتون وزیر دفاع کا سعودی عرب میں حجاب کرنے سے صاف انکار

اس موقع پر جرمن وزیر نے سعودی قوانین کے برخلاف بنا حجاب کے سعودی شاہی خاندان اور حکومت کے افراد سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی عرب میں مسلمان اور غیر مسلم تمام خواتین پر عوامی مقامات میں حجاب پہننے کی پابندی ہے۔ تاہم جرمن وزیر نے اس پابندی پر عمل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ جرمن وزیر کے اس عمل پر سعودی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کیسے آنا چاہئے تھا؟ وزیر دفاع کا ایسا بیان۔۔ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گیں

وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جو دہلیز پار گئے ان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ‘ اسمبلی کو چور ڈاکوئوں کی اسمبلی کہنے والے پھر یو ٹرن لے کر واپس آ گئے ہیں ‘ پی ٹی آئی کے ارکنا کو برقع پہن کر پارلیمنٹ میں آنا چاہیے تھا ‘ عمران خان صبح کو کچھ بولتا ہے‘ شام کو کچھ بار بار فیصلے تبدیل کرنے سے عمران خان خود یو ٹرن بن کر رہ گیا ہے ‘ ایک شخص نے ساری جماعت اور کارکنوں کی عزت نفس تباہ کر دی ‘ تحریک انصاف کی بار بار پارلیمنٹ میں واپسی آئین اور جمہوریت کی فتح ہے ‘ عمران خان ٹھیک نہیں ہو سکتے ‘ یہ پھر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کریں گے پھر واپس آئیں گے۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
نہوں نے کہاکہ تحریک انصاف گھٹنوں پر بیٹھ کر اور پیٹ کے بل لیٹ کر پارلیمنٹ میں واپس آئی ہے۔ تحریک انصاف کے ممبران اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی وجہ سے واپس آتے ہیں۔ تحریک انصاف نے ہماری حکومت پر تمام ہتھکنڈے آزمائے۔ بنا شواہد میڈیا پر بار بار جھوٹ بولنے اور جگ ہنسائی کے بعد انہیں پتہ چل گیا کہ کچھ بھی بارآور ثابت نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی تاریخ میں آج تک کسی ایسی سیاسی جماعت ‘ پارٹی کے سربراہ پارٹی رہنمائوں کو عزت نفس پر ایسا سودا کرتے نہیں دیکھا جیسا تحریک انصاف والوں نے کیا۔ عمران خان کو نہ پارٹی نہ کارکنوں او رنہ ہی اداروں کی عزت کا خیال ہے۔ عمران خان 2014ء سے ایک ہی کام پر لگے ہوئے ہیں ۔ پہلے دھاندلی کے الزامات پر انہیں ہزیمت اٹھانا پڑی اب پانامہ معاملے پر لگے ہوئے ہیں۔ کیس سپریم کورٹ میں ہے اس لئے اس پر بات نہیں کروں گا ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے ممبران میں عزت نفس ہوتی تو یوں بار بار پارلیمنٹ میں واپس نہ آتے۔ پارلیمنٹ سے بالاتر کوئی نہیں یہ 20 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے جو شخص پارلیمنٹ کی عزت نہیں کرتا وہ اپنی تذلیل کرتا ہے۔ اپوزیشن اور حکومتی ممبران سب کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحری ک انصاف والے اپنے آپ کو میڈیا پر زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی سیاست سے تحریک انصاف کو گزشتہ 4 سالوں میں بے حد نقصان اٹھانا پڑا۔

2013ء میں میرے حلقے سے پی ٹی آئی کو 78 ہزار ووٹ ملے اب یہ حال ہے کہ ان کو میئر کیلئے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ نہیں ملے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج آئینی ادارہ ہے پچھلے 5 سالوں میں ادارے کا وقار بلند ہوا۔ فوج کے خلاف نازیبا زبان بولنا عمرن خان کا تو وطیرہ ہو سکتا ہے لیکن میرا نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 4 سال گزر گئے ایک سال بھی خیر و عافیت سے گزر جائے گا۔ گزشتہ 4 سال میں لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی میں کمی ہوئی ۔ معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں وزیر اعظم ہر میدان میں فتح یاب ہو رہے ہیں۔

ایران کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا ،ْایرانی سفیر

وادر میں سی پیک منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکی میں تعینات علی رضا بکدیلی نے ایران کی جانب سے گوادر بندرگاہ کی مخالفت کی خبروں کو بے بنیاد جھوٹ اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران گوادر بندرگاہ کے خلاف ہرگز نہیں ہے بلکہ ایران چاہ بہار اور گوادر بندرگاہ کے درمیان قریبی تعاون چاہتا ہے۔ایرانی سفیر نے کہاکہ چاہ بہار ایران میں ہے بھارت میں نہیں،جس کا تمام کنٹرول ایران کے پاس ہی ہے اور رہے گا پاکستان ایران کا برادر ملک ہے اور ایران کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

پاکستان اور بھارت نے پانی کی تقسیم کے معاملے پر براہ راست مذاکرت کی دوبارہ بحالی پر غور شروع کردیا

پاکستان اور بھارت نے عالمی بینک کی طرف سے آبی تنازعے کے حل کیلئے جنوری تک مہلت کے بعد پانی کی تقسیم کے معاملے پر براہ راست مذاکرت کی بحالی پر غور شروع کردیا۔امریکی خبررساں ادارے ’’اے پی ‘‘ کے مطابق پاکستان اور بھارت پانی کی تقسیم کے معاملے پر براہ راست مذاکرت کی بحالی پر غور کررہے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ انکا ملک اپنی بین الاقومی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور مزید مشاورت کیلئے تیار ہے ۔

ایک پاکستانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ براہ راست مذاکرت جلد دوبارہ شروع ہوجائیں گئے تاہم انھوں نے مزید وضاحت نہیں کی۔گزشتہ روز ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے پر غیر جانبدار ماہر کی تقرری روکتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو آبی تنازع جنوری تک حل کرنے کی مہلت دی تھی ۔

پاکستان نے جدیدترین کروزمیزائل بابرٹوکاکامیاب تجربہ کرلیا

آئی ایس پی آرکے مطابق بابرکروزمیزائل ویپن سسٹم700کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔پاکستان نے جدیدترین کروزمیزائل بابرٹوکاکامیاب تجربہ کرلیاہے،کروزمیزائل بابرٹوفضا،زمین اور سمندرمیں بھی مارکرسکتاہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات بابرکروزمیزائل ٹوکے تجربہ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک فضائیہ نے جنیدجمشیدکوایئرفورس فیملی کاحصہ قراردیاہے۔ترجمان پاک فضائیہ

مرحوم جمشیداکبرنے ایئرفورس کے ساتھ پاکستان نیوی میں بھی خدمات انجام دیں۔ایئرفورس آفیسرکےبیٹے ہونےکےباعث جنید جمشید ہمیشہ ایئرفورس سےمنسلک رہے۔جنید جمشید نےفضائیہ اسکول میں تعلیم حاصل کی اور بہترین طالبعلم رہے۔ترجمان نے مزیدبتایا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ چکلالہ کےنورخان بیس پر ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو سی ون تھرٹی طیارے پرکراچی روانہ کیا جارہا ہے۔

جنیدجمشیدکی نمازجنازہ نورخان ایئربیس پراداکردی گئی

معروف نعت خواں جنیدجمشیدکی نمازجنازہ نورخان ایئربیس پراداکردی گئی ہے،جنیدجمشیدکے جسدخاکی کوقومی پرچم میں لپیٹاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان ،مولاناطارق جمیل سمیت مذہبی،سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ نورخان ایئربیس پرجنیدجمشیدکوگارڈآف آنربھی پیش کیاگیا۔مزیدبرآں پاک فضائیہ کی طرف سے جنیدجمشیدکوایئرفورس فیملی کاحصہ قراردیاگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معروف نعت خواں جنیدجمشیدکی میت کراچی روانہ کرنے سے قبل مرحوم کی نمازجنازہ نورخان ایئربیس پراداکردی گئی ہے۔جنیدجمشید کےوالد ایئر کموڈورجمشید اکبر پاک فضائیہ کےوارویٹرن تھے۔مرحوم جمشیداکبرنے ایئرفورس کے ساتھ پاکستان نیوی میں بھی خدمات انجام دیں۔

جہاز حادثے میں بچنے والے کو کچھ یاد نہیں

2016ء میں کھیلوں کی دنیا میں جو سب سے افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ کولمبیا میں ہونے والا جہاز حادثہ تھا جس میں 75 افراد مارے گئے اور برازیل کی فٹ بال ٹیم چیپیکوئینس کے 19 اراکین بھی۔ اس واقعے نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا۔ ٹیم کے پرستاروں کے ساتھ ساتھ دیگر ٹیموں نے بھی جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا لیکن اس جان لیوا حادثے میں بچ جانے والے اس ٹیم کے ایک رکن کو کچھ بھی یاد نہیں۔

زیمپیئر نیتو اس حادثے میں کسی طرح بچ گئے تھے لیکن دو ہفتوں سے کومے میں تھے۔ جب انہیں ہوش آیا تو پہلا سوال اس چیمپیئن شپ فائنل میں اسکور کے حوالے سے کیا جو کھیلنے کے لیے یہ ٹیم کولمبیا جا رہی تھی۔ ساتھ ہی نیتو نے اس پر بھی حیرت کی کہ آخر وہ اس میچ میں کیوں نہیں کھیلے۔ جب انہیں معلوم ہوگا کہ جہاز کو راستے میں حادثہ پیش آیا تھا تو ان کے جذبات کیا ہوں گے، اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹروں نے ان کی یادداشت پر خراب اثرات پڑنے سے روکنے کے لیے ابھی اس خبر کو ان سے چھپا رکھا ہے۔ وہ آہستہ آہستہ خبر کو ان کے سامنے لائیں گے۔

نیتو جہاز حادثے میں بچ جانے والے ٹیم کے چار اراکین میں سے ایک تھے، اور ان کے ساتھیوں کو بحالی کے بعد برازیل منتقل کردیا گیا ہے۔ لیکن نیتو اپنی سر کی شدید چوٹوں کی وجہ سے ابھی تک ہسپتال میں پڑے ہیں

آج کل لڑکے شادی کے لیے میرے ساتھ سیلفی بنوا رہے ہیں۔ ریحام خان

ریحام خان نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے لڑکوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ ہمارا رشتہ اٹکا ہوا ہے تو آپ کے ساتھ سیلفی چایئیے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ میرے ساتھ سیلفی لیکر رشتے کیسے پکے ہو جاتے ہیں۔ شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں ویسے کو سنگل ہوں لیکن میں پاکستان کے ساتھ Committed ہوں۔

دنیا بھر میں معروف ہونے والی گیم پوکی مون گو پاکستان میں بھی متعارف کروا دی گئی

دنیا بھر میں معروف ہونے والی” پوکی مون گو “ گیم ایپلی کیشن پاکستان میں بھی بالآخر متعارف کروا دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پوکی مون گو گیم پاکستان میں متعارف ہونے کے بعد گیم ایپلی کیشن کے شوقین افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔پاکستانیوں کے لیے یہ گیم آفیشل سطح پر متعارف کروائی گئی۔ یہ ایپلی کیشن تقریبا 86 MBکی ہے۔

جو کہ کئی موبائل فونز میں اسپیس کی کمی کے سبب ڈاﺅنلوڈ ہونے کے قابل بھی نہیں۔ لہٰذا اس گیم کے شوقین افراد اس گیم کو کھیلنے کے لیے پہلے اپنے موبائل میں اسپیس بنائیں ۔اس گیم کے ذریعے پاکستانی بالخصوص پاکستانی نوجوان کہیں بھی جا کر پوکی مون کو پکڑ سکتے ہیں۔اس گیم کی کامیابی اور مقبولیت کی ایک وجہ یہ ہے بھی ہے کہ اسے کھیلتے ہوئے آپ کسی اور کھلاڑی کے ساتھ بھی مقابلہ کر سکتے ہیں۔


Kategori

Kategori