پاکستان اور بھارت نے پانی کی تقسیم کے معاملے پر براہ راست مذاکرت کی دوبارہ بحالی پر غور شروع کردیا

پاکستان اور بھارت نے عالمی بینک کی طرف سے آبی تنازعے کے حل کیلئے جنوری تک مہلت کے بعد پانی کی تقسیم کے معاملے پر براہ راست مذاکرت کی بحالی پر غور شروع کردیا۔امریکی خبررساں ادارے ’’اے پی ‘‘ کے مطابق پاکستان اور بھارت پانی کی تقسیم کے معاملے پر براہ راست مذاکرت کی بحالی پر غور کررہے ہیں۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ انکا ملک اپنی بین الاقومی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور مزید مشاورت کیلئے تیار ہے ۔

ایک پاکستانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ براہ راست مذاکرت جلد دوبارہ شروع ہوجائیں گئے تاہم انھوں نے مزید وضاحت نہیں کی۔گزشتہ روز ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے پر غیر جانبدار ماہر کی تقرری روکتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو آبی تنازع جنوری تک حل کرنے کی مہلت دی تھی ۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon