لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار آئی ایس آئی کے سربراہ تعینات

جنرل قمر جاوید باجوہ کے فوج کے سربراہ کا عہدے سنھبالنے کے بعد فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کی گئی ہیں۔پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لفٹینیٹ جنرل نوید مختار کوآئی ایس آئی سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی کے فرائص انجام دے رہے تھے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کے فوج کے سربراہ کا عہدے سنھبالنے کے بعد فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کی گئی ہیں۔پاک فوج میں اہم عہدوں پر کچھ مزید تقرریاں و تبادلے کی تفصیل اس طرح ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر تھے۔لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو پریذیڈنٹ این ڈی یو تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سےپہلےڈی جی آئی ایس آئی تھے ،جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حیات الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن تعینات کر دیا گیا۔لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا۔حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل ڈی جی ایف ڈبلیو او کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ لیفٹینٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لاجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی اینڈ آئی پی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی، ، مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا:خواجہ محمد آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی ہے ،لگتا ہے راج ناتھ بوکھلاہٹ میں ہوش کھو بیٹھے ہیں ، انھیں معلوم نہیں کہ آج کا پاکستان کہاں کھڑا ہے ؟ مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی گیدڑ بھبکی ہے ،لگتا ہے راج ناتھ بوکھلاہٹ میں ہوش کھو بیٹھے ہیں ، راج ناتھ کو معلوم نہیں کہ آج کا پاکستان کہاں کھڑا ہے ، مودی سرکار مزید رہی تو بھارت کو اپنے ٹکڑے گننا مشکل ہو جائے گا۔

مودی سرکار اور اسکے وزراء کی پاکستان کو کھلی دھمکیاں محض گیدڑ بھبھکیاں ہیں، حافظ سعید

اسلام ٹائمز۔ امیر جماعۃ الدعوہ پاکستان حافظ محمدسعید نے ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی طرف سے پاکستان کے دس ٹکڑے کرنے کے بیانپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں، پاکستان کی طرف میلی نگاہ ڈالی تو پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر انڈیا کا وہ حشر کرے گی کہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اور اس کے وزراء کی پاکستان کو کھلی دھمکیاں محض گیدڑ بھبھکیاں ہیں۔ راجناتھ سنگھ جیسے وزراء پاکستان کے ٹکڑے کرنے کی باتیں کرکے اپنی شکست خوردہ فوج کو حوصلہ دینا چاہتے ہیں، لیکن یہ طفل تسلیاں اب کسی کام نہیں آئیں گی۔ کشمیریوں کی مضبوط جدوجہد آزادی کے نتیجہ میں ہندوستان کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا اور صرف کشمیر ہی آزاد نہیں ہوگا بلکہ اس کی دیگر ریاستیںبھی بکھر جائیں گی۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ بھارتی حکام کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ 1971ء والا پاکستان نہیں ہے۔ یہ ملکاللہ کے فضل و کرم سے ایٹمی قوت ہے۔ افواج پاکستان اور غیور عوام وطن عزیز پاکستان کیخلاف جارحیت کرنے والوں کو ناکوں چنے چبوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھارتی وزیر داخلہ کی ہرزہ سرائی پر کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے، بلکہ اسے واضح پیغام دینا چاہیے کہ وہ کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں پر فائرنگ جیسی گھٹیا حرکتوں سے باز رہے، وگرنہ اس کی دہشت گردی کا ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پھر اسے اپنا وجود برقرار رکھنا بھی مشکل ہو جائےگا

اگر آ پ کے کان پر با ل ہیں تو یہ تشویشناک خبر پڑھ لیں

لندن)نیوزڈیسک(اگر آپ کے کان پر بال نکل رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔سائنسدانوں نے کان کی کینال پر بالوں کی موجودگی اور دل کے دورے کے بارے میںتعلق کا انکشاف کیا ہے۔گذشتہ تین دہائیوں سے سائنسدان ان دونوں چیزوںکے بارے میں تعلق پر تحقیق کررہے تھے اور ہر بار اس کی توثیق ہوتی رہی۔ماضی کی ایک تحقیقمیں 43مردوں اور20خواتین کو لیا گیا ۔تحقیق کے90فیصد شرکاءکے کان کی کینال میں وافربا ل تھے۔بوسٹن یونیورسٹی کے تحقیق کار رچرڈ ویگنرکاکہنا ہے کہ کان میں بال اس وقت پرورش پاتے ہیں جب ہم ہارمون ایسٹروجن کے رحم وکرم پر رہیں،اس کے علاوہ ٹیسٹیرئیون کی وجہ سے بھیدل کے دورے کے امکانات پیدا ہونے لگتے ہیں۔اس کی وجہ سے سرخ خلیے بہت زیادہ بنتے ہیں اور شریانوں میں خون کا لوتھڑا بننے لگتاہے۔2006ءکی ایک اور تحقیق میں ایڈسٹن ای نےامریکن جرنل آف فورینزک میڈیکل پتھالوجی میں لکھا ہے کہ اس نے مختلف حصوں اور ان کے دل کے اثرات کا مطالعہ کیا اور یہ بات دیکھی کہ کان کے بالوں اور دل کی بیماریوں کا گہرا تعلق ہے اور اس کی وجہ سے مردوں میں اموات کی شرح زیادہ ہوسکتی ہے۔

رات سونے سے پہلے کیلے اُبال کر کھانےسے کیا ہوتا ہے؟ جان کر آپ بھی آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے

نیویارک)نیوزڈیسک( اگر انسان مستقل طور پر بے خوابی کا شکار ہوجائے اور باوجود کوشش کے راتکوسونہ پارہا ہو بہت تکلیف رہنے لگتی ہے۔بے خوابی کی وجہ سے بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں اورذیابیطس اور جسمانی کمزوری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔کچھ لوگ نیند کے لئے خواب آور ادویات کاسہارا لینے لگتے ہیں جس کے سائیڈ ایفکٹس کی وجہ سے ہم جسمانی طور پر مزید پیچیدگیوں کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ایسی مشکل کے لئے کیلوں والی چائے کا استعمال کریں۔اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں اور اس کے استعمال سے آپ کوپرسکون نیند بھی آنے لگی گی۔کیلوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیمکی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور ان دونوں دھاتوں کی وجہ سے ہمیں پرسکون نیند آنے لگتی ہے۔ان کی وجہ سے ہمارے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں اور ان میں اکڑاﺅ اور کھچاﺅبھی نہیں ہوتا۔اجزاءایک کیلاایک گلاس پانی2گرام دارچینیکیلے کو کاٹ کر پانی میں ڈالیں اور دس منٹ تک پانی کوابالی،مشروب کو چھان لیں۔اب اس پردارچینی چھڑک دیں اور رات کوسونے سے ایک گھنٹہ پہلے کیلے والی چائے نوش فرمائیں۔اس مشروب کوروزانہ استعمال کرنے سے آپکو رات کوپرسکون نیند آئے گی۔

اسمارٹ فون کی بیٹری ایک سال کے اندر کمزور کیوں ہوجاتی ہے?

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری ایک سال کے اندر ہی کمزور ہو جاتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ اسے جلد چارج کرنا پڑتا ہے۔مگر ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ اور اس سے بچنا ممکن ہے یا نہیں؟درحقیقت آپ کی بیٹری لیتھیم اون کی ہوتی ہے اور اس کے اندر کیمیائی ری ایکشن اسے کمزور بناتا ہے۔اب آپ کا فون پرانا ہونے لگتا ہے تو اس کی چارج برقرار رکھنے کی صلاحیت کمزور ہونے لگتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی بیٹری کے اندر دیکھیں تو آپ مختلف طرح کی تہوں کو ایک دوسرے میں سینڈوچ بنا دیکھیں گے۔ان تمام میٹریلز کے تین سیکشن ہوتے ہیں، نیگیٹو، گریفائٹ اور کاپر۔بیٹری کی نیگیٹو سائیڈ وہ ہوتی ہے جہاں پاور ذخیرہ ہوتی ہے جبکہ پوزیٹو سیکشن میں اس جمع ہونے والی پاور کو استعمال کیا جاتا ہے اور ایک الیکٹرو لیٹ پولی مر ایسا ہوتا ہے جو ان دونوں کے درمیان سپلائی کو ہموار رکھنے کا کام کرتا ہے۔ایک کیمیائی ری ایکشن دونوں سیکشنز کے درمیان ہوکر فون کو چلاتا ہے مگر اس پراسیس کے دوران الیکٹرون اپنے لیتھیم ایٹمز پیچھے چھوڑ دیتے ہیں جو بیٹری کو ری چارج ایبل بناتے ہیں۔آسان الفاظ میں اسے فل چارج سرکل کہا جاتا ہے مگر ہر بار ایسا کرنے سے بیٹری کے میٹریل میں کمی آنے لگتی ہے اور وہ پہلے کی طرح الیکٹرکل چارج کو کنٹرول میں رکھنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگتی ہے۔ فون کی بیٹری کو 400 بار چارج کرنے سے بیٹری کی صلاحیت میں 20 فیصد کمی آتی ہے کئی بار یہ عمل زیادہ تیز ہوتا ہے اور بیٹری جلد زیرو تک پہنچ جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ لیتھیم اون بیٹریوں کی زندگی ایک سے تین سال (وہ بھی بہت کم ہوتا ہے) تک ہی ہوتی ہے جبکہ فون یا بیٹری کو مسلسل زیادہ درجہ حرارت میں رکھنا بھی اس کی زندگی کم کرتا ہے۔تو اگر آپ بیٹری کی زندگی زیادہ عرصے تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو چند چیزوں پر عمل کو اپنا لیں۔جب ضرورت نہ ہو تو وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کو بند کردیں۔اپنے فون کو کمرے کے درجہ حرارت میں ہی رکھیں۔ فون کی برائٹنس کو سو فیصد تک نہ بڑھائیں۔بیٹری کو تماثر کرنے والے فیچرز جیسے فیس بک آٹو پلے کو ٹرن آف کردیں۔جب ممکن ہو فون کو لو پاور موڈ پر استعمال کریں۔

ملبے سے ملے آلات نے طیارہ حادثے کی ممکنہ وجوہات بتادیں

بدقسمت طیارے کے آلات نے حادثےکی ممکنہ وجوہات بتادیںطارق ابوالحسن...بدھ کے روز حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کے ملبے سے ملنے والے آلات نے حادثے کی ممکنہ وجوہات بتادیں۔ماہرین کے مطابق طیارے کا ایک انجن خراب ہوکر بند ہوگیا تھا، دوسرا انجن الٹا گھومنے لگا اور جہاز کو آگے لے جانے کے بجائے پیچھے دھکیلنے لگا تھا ۔پی آئی اے طیارے کا حادثہ ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا کہ 47 جیتے جاگتے مسافروں کو لیکر فضا میں بلند ہونے والا اے ٹی آر طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ کیا حالات تھے کونسی وجوہات تھیں؟کیا طیارے کاانجن پہلے سے خراب تھا؟کیا اے ٹی آر طیارے اس طرح کے فضائی حالات میں پرواز کے قابل ہیںبھی یا نہیں؟یہ اور ایسے بے شمار سوالات ہیںجن کا جواب جاننے کیلئے ماہرین کی ایک ٹیم نے حادثے کے مقام کا دورہ کیا ۔ٹیم کے ایک رکن نے جیو نیوز کو تباہ شدہ طیارے کی تصاویر بھیجی ہیں اور ان تصویروں بعض چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔بھیجی گئی پہلی تصویر طیارے کی گھڑی کی ہے جس میں جی ایم ٹی معیار کے مطابق آخری وقت 11 بجکر 21 منٹ درج ہے یعنی طیارہ مقامی وقت کے مطابق شام چار بجکر 21 منٹ پر زمین سے ٹکرایا۔دوسری تصویر میں کاک پٹ کا اندرونی منظر ہے، تصویر میں دائیں طرف کے میٹر زکا کام دائیں جانبنصب انجن کی کارکردگی ظاہر کرنا ہے جبکہ بائیں طرف کے میٹرز لیفٹ انجن کی کارکردگی بتاتے ہیں۔تصویر میں بائیں جانب کے پہلے میٹر کی سوئی زیرو پر ہے، مطلب یہ ہوا کہ بایاں انجن بند تھا ،بائیں طرف کا آخری میٹر بھی زیرو ہے یعنی انجن کا کمپریسر بھی بند تھا۔یہی نہیں بلکہ لیفٹ سائیڈ کے تمام میٹر زیرو شو کررہے ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ خرابی کا پتا چلتے ہی پائلٹ نے لیفٹ انجن چیک لسٹ کے مطابق خود بند کردیا تھا، اسی تصویر کی دائیں طرف رائٹ انجن کے میٹر ہیں،جن میں سب سے اوپر کے میٹر میں ٹرائی اینگل پوزیشن بتا رہی ہے کہ طیارے کا رائٹ انجن پوری قوت سے یعنی ایم سی ٹی پر چل رہا تھا۔دائیں طرف سب سے نیچے کا میٹر کمپریسر کی پوزیشن بتا رہا ہے یعنی رائٹ انجن زمین سے ٹکراتے وقت بھی کام کر رہا تھا ، لیفٹ انجن بند ہوا تو رائٹ انجن پوری قوت سے چلا کر پرواز کو ہموار رکھنے کی کوشش کی گئی۔دوبارہ دائیں طرف سب سے اوپر کے میٹر کو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرائی اینگل کی دوسری جانب چھوٹی سوئی زیرو پر ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ انجن کا پروپیلر لو پچ پر چلا یاجارہا تھا، ماہرین کو خدشہ ہے کہ طیارے کی تباہی کا سبب پروپیلر کا لو پچ پر چلایا جانا ہی بنا، لیفٹ انجن تو بند ہوگیا اور رائٹ انجن کا پروپیلر لو پچ پر جا کر طیارے کو آگے کے بجائے پیچھے دھکیلنے لگا، میٹر بتا رہے ہیں کہ رائٹ انجن فیدر بھی نہیں ہوا، اس کا آسان مطلب یہ ہوا کہ طیارے کو فضا میں بریک لگ گیا۔ماہرین کے خیال میں یہی وجہ تھی کہ طیارہ گلائیڈ یعنی فضاء میں تیرتے ہوئے آگے بڑھنے کے بجائے کسی پتھر کی طرح زمین پر تیزی سے آگرا۔تیسری تصویر میں لیور اوپر ہے یعنی طیارے کے پہئے بند تھے،جبکہ چوتھی تصویر میں طیارے کی ادھ جلی چیک لسٹ ہے یعنی پائلٹ چیک لسٹ پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ماہرین کے مطابق طیارہ اپنے روٹ سے کچھ ہٹا ہوا تھا، حادثے کے مقام سے کچھ آگے خشک نالا ہے، لگتا ہے پائلٹ نالے میں لینڈنگ کرنا چاہتا تھا۔طیارہ چار بجکر 16 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوا اور چار بجکر 21 منٹ پر زمین سے ٹکرایا، پانچ منٹ کے وقفے کے دوران پائلٹ نے طیارے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن رائٹ انجن نے بھی دھوکا دے دیا۔

موجودہ ٹیم میں مجھ جیسا نئی گیند کرنے والا کوئی باؤلر موجود نہیں:محمد آصف

خبار11دسمبر۔2016ء (قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف ”بڑے بول “ بولنے لگے،کہتے ہیں کہ موجودہ ٹیم میں ان جیسا نئی گیند کرنے والاکوئی باؤلر موجود نہیں ہے ۔

آئی ایس آئی کی سرکاری علامت کیا ہے اور اس علامت کی حقیقت کیا ہے ،جان کر آپ کےدل میں ادارے کی عزت مزید بڑھ جائے گی

آئی ایس آئی کی سرکاری علامت کیا ہے اور اس علامت کی حقیقت کیا ہے ،جان کر آپ کےدل میں ادارے کی عزت مزید بڑھ جائے گی

انٹر سروسز انٹیلی جنس )آئی ایس آئی (پاکستان کی مرکزی خفیہ ایجنسی ہے جو دشمنوں سے دن رات مقابلہ کر رہی ہے ،پاکستان کی بہترین خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی کارکردگی کو نہ صرف ملک میں سراہا یا جاتا ہے بلکہ دوسرے ممالک بھی آئی ایس آئی کے معترف ہیں ۔آپ نے آئی ایس آئی کی بہت سی دلیرانہ کارروائیوں کے بارے میں بہت سنا ہو گا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی ایس آئی کی سرکاری علامت کیا ہے اور اس علامت کی حقیقت کیاہے ،جان کر آپ کے دل میں آئی ایس آئی کی عزت مزید بڑھ جائے گی ۔

سنا ہے ، پاکستانی اداکارہ صباءقمر نے کسی بھارتی سے شادی کرلی: عرفان خان

سنا ہے ، پاکستانی اداکارہ صباءقمر نے کسی بھارتی سے شادی کرلی: عرفان خان

ممبئی )بھارت کے سینئر اداکارہ عرفان خان نے دعویٰ کیاہے کہ آنیوالی فلم میں ان کی فلمی ہیروئن اور پاکستانی اداکارہ صباقمر نے بھارت میںشادی کرلی ہے اور اب وہ پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی ہوگئی ہیں ۔جمعہ کو ایک تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں عرفان خان نےبتایاکہ ’ابھی صباءقمر کی جگہ پر کسی کو متبادل نہیں ڈھونڈا، اگر صباقمر چلی بھی گئی ہیں تو کچھ کہہ نہیں سکتے ، یہ توافواہیں چلتیرہتی ہیں ، ابھی تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں ہوا، دیکھیں گے کہ صورتحال ایسے ہی رہتی ہے یانہیں، ویسے صباقمر نے یہاں کسی سے شادی کرلی ہے اور وہ بھارتی ہوگئی ہیں ، میں نے کسی سے سنا ہے‘۔آئی این ایس کی رپورٹ کے مطابق عرفان خان اپنی آنیوالی ہندی فلم میں صباقمر کیساتھ رومانوی مناظر میں دکھائی دیں گے اور پاکستانی اداکاروں کیخلاف بھارت میں چلنے والی مہم کی روشنی میںاطلاعات تھیں کہ پاکستانی اداکارہ کی متبادل کوئی ہیروئن لی جاسکتی ہے اور عرفان خان ایسے ہی سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔

عرب ملک نے دو ایسے جانور چین اور کوریا کو دینے کی منظوری دیدی کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا کیونکہ یہ۔۔۔

مصری وزارت زراعت کے زیر انتظام جنرل اتھارتی فارویٹرینری سروسز کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم محروس کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت چین کو گدھے برآمد کئے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔ محروس کا کہنا تھا کہ اگرچہ چین کو گدھوں کا گوشت نہیں بلکہ صرف کھالیں چاہئیں لیکن اس کے باوجود گدھوں کی برآمد میں الازہر کے فتوے کی پاسداری کی جائے گی اور انہیں ذبح نہیں کیا جائے گا۔

صبح صبح افسوسناک خبر آ گئی، ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق، کئی گاڑیاں جل گئیں

صبح صبح افسوسناک خبر آ گئی، ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق، کئی گاڑیاں جل گئیں

ناکورو کاﺅنٹی میں نائیواشا ٹاﺅن کے باہر ایندھن لے جانے والا ٹینکر گاڑیوں میں ٹکرانے کے بعد دھماکے سےپھٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ کے افسر پیوس مسائیکا کہنا ہے کہ ”30 سے زائد افراد کی ہلاکت مصدقہہے اور بہت سے زخمی ہیں جبکہ ٹریفک حادثے کےنتیجے میں 11 گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔“کینیا کے ریڈ کراس ادارے کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکر کا ڈرائیور کنٹرول کھول بیٹھا جس کے بعد ٹینکر سڑک پر چل رہی دیگر گاڑیوں سے جا ٹکرایا اور اس میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔یہ حادثہ نیروبی، ناکورو ہائی وے پر پیش آیا، یہ روڈکینیا کے دارالحکومت نیروبی اور ملک کے مغربی علاقوں کو ملاتا ہے اور یوگنڈا سے بھی جڑا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں تقریباً 11 گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوئیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک آگ کا بگولہ مسافروں سے بھری گاڑیوں کو ’نگل‘ رہا تھا۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کے بعد سڑک پر بکھری جلی سڑی گاڑیوں سے لاشوں کو نکالا۔جائے حادثہ پر موجود ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ”یہ ایک خوفناک حادثہ ہے، لوگ جل کر مرےہیں، کچھ اپنی گاڑیوں میں اور کچھ گاڑیوں سے باہر نکل کر جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے۔“حادثے کے وقت ایک مقامی شخص جارج رونو بھی ہائی وے پر محو سفر تھے تاہم وہ بچ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ”خوش قسمتی سے ہم بچ گئے کیونکہ ہم نے حادثے کو دور سے ہی دیکھ لیاتھا۔ ہم نے مسلسل گاڑیوں کے ہارن بجنے کی آواز سنی اور پھر ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کےبعد شدید آگ نظر آنے لگی۔ یہ دیکھ کر ہم نے اپنی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ آگ پھیلنے لگی لیکنخوش قسمتی سے ہماری جانب نہ آئی۔“رونو کی گاڑی میں بیٹھے مسافر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”آگ اتنی شدید تھی کہ کوئی بھی اس کے قریب نہیں جا سکتا تھا اور فائر فائٹرز نے ہی اس پر قابو پانے کے بعد لاشوں کو نکالا۔ اس کے اردگرد کھڑی تمام گاڑیوں بھی شعلوں کی لپیٹ میں تھیں۔“حادثے میں بچ جانے والے چند افراد کو مقامی لوگوںنے موقع پر ہی طبی امداد دی تاہم امدادی ٹیموں کے موقع پر پہنچنے کے بعد بہت سے زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو بھی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔حادثے کی جگہ کے قریب ایک دکان پر کام کرنے والی جین موتھونی نے آگ دیکھتے ہی لوگوں کیجانب بچانے کیلئے موقع کی جانب دوڑ لگا دی ، انہوں نے بتایا کہ ”یہ ایک ڈراﺅنی فلم کی طرح تھا اور یہ ایک لمبے عرصے تک مجھے پریشان کرے گا۔ یہ سوچ کر کہ ایک خوفناک آگ لوگوں کو جلا رہی تھی اور اس کے بعد بہت سے جلے ہوئے لوگوں کو گاڑیوں کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے بھی دیکھا۔“اس مصروف ہائی وے پیش آنے والا یہ پہلا حادثہ نہیں ہے بلکہ اس معاملے میں یہ بدنام ہے۔ 2009ءمیں بھی 100 افراد ہلاک اور 200 افراد اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب ایک فیول ٹینکر الٹگیا اور مقامی لوگ پیٹرول اکٹھا کرنے کیلئے جمع ہو گئے اور اسی دوران آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے جبکہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب ملک بھر کے ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں۔

سمندر حدود میں گشت، چین نے 2جدید کشتیاں پاکستان کے حوالے کر دیں

سمندر حدود میں گشت، چین نے 2جدید کشتیاں پاکستان کے حوالے کر دیں

پاکستان نے چین سے سمندری حدود میں گشت کیلئے دو جدید کشتیاں حاصل کرلیں. چین کے شہر گوانگ ژو میں سمندری حدود میں گشت کیلئے دو جدید کشتیاں پاکستان کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی.تقریب میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن شاہ اور چینی حکام شریک ہوئے. نجی ٹی وی کے مطابق تقریب سے خطاب میں سیکرٹری دفاع ضمیرالحسن شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں کشتیاں کنٹریکٹ سے چار ماہ قبل ہی تیار ہوگئی تھیں کشتیوں کے حصول سے پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کی صلاحیت مزید بڑھے گی.اس موقع پر ڈی جی پی ایم ایس اے ایڈمرل جمیل اختر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تناظر میں موثر میری ٹائم سکیورٹی نہایت اہم ہے. میری ٹائم سکیورٹی کی بہتری سے دشمن قوتوں اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے میں مدد ملے گی،پاکستان کو مزید 2کشتیاں جنوری 2017میں ملیں گی.دوسری جانب وزات دفاع کا کہنا ہے کہ پاک چین اشتراک سے چھ میں سے دو کشتیاں کراچی شپ یارڈ میں تیار کی جا رہی ہیں.

شوہروں کی کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو بیویوں کو بہت اچھی لگتی ہیں اور اگر وہایسا کرتے ہیں تو بیویوں کی محبت ان کے لئے بڑھتی ہے

شوہروں کی کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو بیویوں کو بہت اچھی لگتی ہیں اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بیویوں کی محبت ان کے لئے بڑھتی ہے.آئیے آپکو ایسی باتوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں،یہ اسبات کی نشانی بھی ہے کہ آپ کا شوہر آپ سے محبت بھی کرتا ہے.آخری نوالہ چھوڑنا اگر آپ کا شوہر کھانا کھاتے ہوئے آپ کے لئے آخری نوالہ چھوڑ دیتا ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے اور اس بات کا اظہار کھانا کھاتے ہوئے بھی کرتا ہے. کھانا کھاتے ہوئے انتظار کرنا اگر آپ کا شوہر کھانا کھانے سے قبل آپ کا انتظار کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ آپ کے ساتھ کھاناکھائے تو یہ بھی اس کے پیار کی نشانی ہے. فون چارج کرنا آپ کو فون چارجنگ پر لگانا برا لگتا ہے لیکن آپ کا شوہر یہ کام کرتاہے تو یہ بھی اس کی محبت کی ایک نشانی ہے. کیا وہ آپ کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے اگرآپ کا شوہر اپنے تمام کام چھوڑ کر ڈاکٹر کے پاس جاتے ہوئے ساتھ ہوتا ہے تو یہ محبت کی ایک علامت ہے. گھر کی صفائی اکثر مرد گھر کی صفائی اور دیگر کاموں میں کم ہی دلچسپی لیتےہیں لیکن آپ کا ہمسفر صفائی کرواتا ہے تو اس کی محبت کی قدر کریں. بچے کا فیڈر بنانا زیادہ تر مرد بچوں کا فیڈر بنانا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں لیکن اگر آپ کا شوہر فیڈر بنانے میں پیش پیش ہوتا ہے تو یہ بھی محبت کی ایکعلامت ہے. آپ کے گانے بخوشی سنتا ہے خواتین کی موسیقی کی چوائس مردوں سے مختلف ہوتی ہےاور اگر آپ کا شوہر آپ کے گانے سن لیتا ہے تو یہ بھی محبت کی نشانی ہے. آپ کو آرام کرنے دیتا ہے اگر وہ اپنا کام خود کرتا ہے اور آپ کو تنگ نہیں کرتا تو اس میں بھی اس کا پیار جھلکتا ہے. لڑائی کے بعد صلح میں پہل اگر وہ لڑائی کرتا ہے اور خود ہی آپ کو منالیتا ہے تو زیادہ نخرہ مت کریں کیونکہ ایسا شوہر قسمت والی خواتین کو ملتا ہے. آپ کے چینل دیکھ لیتا ہے مرد کبھی بھی ڈرامے دیکھ کر زیادہ خوش نہیں ہوتے اور سپورٹس اور نیوز دیکھنے کے شوقین ہوتے ہیں لیکن اگر آپ کا ہمسفر آپ کے ڈرامے دیکھ کر ناراض نہیں ہوتا تو یہ بھی محبت کی مضبوط نشانی ہے.

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ بد ل ڈالی

بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کی 139سالہ تاریخ بد لڈالی۔ انگلینڈ کیخلاف ممبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز 8سالہ کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل تین سیریز میں 3ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ۔

Kategori

Kategori