6.1شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا

جنوبی امریکی ملک پیرو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.1 ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ 100 کلومیٹر گہرائی میں آئی اور زلزلے کا مرکز ایسپرنزا ٹائون تھا۔ سول ڈیفنس اتھارٹیز کے مطابق فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایسپرنزا پورس دریا کے کنارے آباد چھوٹا سا ٹائون ہے۔

صاحبزادوں کے پاکستان آتے ہی عمران خان نے یہ کیا فیصلہ کر لیا؟؟

تحر یک انصاف کے سر براہ عمران خان نے اپنے صاحبزادوں کی پاکستان آمد پر سیاسی سر گر میوں کو محدود کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چیئر مین کے صاحبزادے قاسم اور سلمان اتوار کو پاکستان پہنچے تو عمران خان ان کو لینے کیلئے خود ایئر پور ٹ پہنچے اور عمران خان نے اب بنی گالہ میں اپنی سیاسی سر گر میوں کو محدود کر دیا ہے اور اب عمران خان اب زیادہ تر وقت اپنے بچوں کیساتھ گزاریں گے اور مر ی سمیت دیگر مقامات کی بھی بچوں کو سیر کر وائیں گے ۔

گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کے پہلے ہی روز یہ کیا ہو گیا؟ انتظامیہ کو پارک کے دروازے بند کرنے پڑ گئے

لاہور میں ایک سو بیس ایکٹر رقبے پر محیط گریٹر اقبال پارک کی جگہ عوام کے لیے کم پڑگئی‘ گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کے بعد پہلے ہی روز شہریوں کاحجوم خوبصورت پارک کو دیکھنے کے لیے امڈآیا‘ انتظامیہ نے مجبورا پارک کے دروازے بند کردیا‘انتظامیہ نے وی آئی پیز کی آمد پر سیکورٹی خدشات کے باعث شاہی قلعہ کو بھی بند کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا خوبصورت پلاٹ عوام کے سیر و تفریح کے لیے بنایا گیا ہے جس کا گزشتہ رات شاندار افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کیا۔

پارک کے افتتاح کے بعد پہلے روز ہی شہریوں کا جم غفیر خوبصورت پارک کو دیکھنے کے لیے امڈ آیاپارک میں لوگوں کو ہجوم دیکھ کرانتظامیہ کی جانب سے گریٹر اقبال پارک کے گیٹ مجبوار بند کر دیئے گئے ۔

”مذہب اسلام کو پسند کرتی ہوں،، مگر کچھ حدود کی وجہ سے مسلمان ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتی“۔۔ بھارت کی مشہور ترین خاتون شاعرہ نے کیا کچھ کہہ دیا

معروف بھارتی شاعرہ لتا حیا نے کہا ہے کہ اسلام کو پسند کرتی ہوں، السلام و علیکم سلامتی کا پیغام ہے‘ ’ مذہب اسلام پسند ہے مگر کچھ حدود کی وجہ سے مسلم ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتی ، باقی اللہ بہتر جاتا ہے کہ اس نے میرے نصیب میں کیا لکھا ہے۔،پاکستان سے مجھے قران مجید کا تحفہ آیا تھا جسے میں پڑھتی ہوں،مسلمانوں کا فرقوں میں تقسیم ہونا بر ا لگتاہے،،مسلمانوں کا مذہب بہت اچھا ہے فرقوں میںنہ پڑیں ،فلسطین‘ کشمیر اور شام میں بے گناہوں کے قتل عام پر بہت تکلیف ہوتی ہے، چاہتی ہوں سرحدوں کی لڑائی کو مٹنا چاہیے ،مجھے پاکستان سے بہت سارے محبت بھرے پیغامات آتے ہیں جن کا میں شکریہ ادا کرتی ہوں،لتا میرا نا م ہے جبکہ شاعری میں تخلص کیلئے حیا رکھا ہے ۔

آرمی چیف اور خادم الحرمین الشریفین ملاقات۔۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایسا اعلان۔۔ ہر پاکستانی کے دل کی آواز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کرکے حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ریاض میں سعودی فرمانروا، سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں امن واستحکام کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے۔انکا کہنا ہے کہ شدت پسندی کے محرکات کے خاتمے کے لئے دونوں ممالک کو موثرطریقہ کاراپنانا ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، جبکہ دوستانہ تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے ہوگا۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی حکام کو بتایا کہ حرمین شریفن کے تحفظ کیلئے پاک فوج سعودی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور خطے سے دہشتگردی کے خاتمہ کےلئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ایک تعاون جاری رکھیں گے۔

پاکستانی سینما مالکان کا اھم اعلان

آل پاکستان ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی 19 دسمبر سے اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسی روز سے سینما گھروں میں بھارتی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گے جس کے بعد سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور نواز الدین صدیقی کی فلم ’’فریکے علی‘‘ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آل پاکستان ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین زوریز لاشاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں پر توجہ دی لیکن  فلمیں کوئی خاطر خواہ بزنس نہ کرسکیں جس کے باعث سینما انڈسٹری میں سرمایہ کاری بند ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں پر پابندی سے نئے سینما گھر بھی بننا بند ہوگئے تھے لہٰذ اہمیں پرانی باتیں بھول کر نئے دور کا آغاز کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ملک بھر کے مختلف سینما گھروں  کی ویب سائٹس پر اگلے ہفتے کے لیے بھارتی فلموں کی نمائش کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں  باقاعدہ طور پر 19 دسمبر سے فلموں کی نمائش کا بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد بھارتی سینما مالکان اور پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اداکاروں اور فلموں کی نمائش پرپابندی لگادی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستانی سینما گھروں سے  بھی بھارتی فلمیں ہٹادی گئی تھیں جب کہ ملک بھر میں کیبل پر بھی بھارتی ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی عائد ہے۔

بلاول بھٹو کا اھم اعلان

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر اپنے چار مطالبات دہراتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، ہم پاناما اسکینڈل کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں، پاناما لیکس پر ہماری قرارداد پر عمل درآمد کے بغیر ملک میں جمہوریت نہیں آ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری 23 دسمبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، ان کی کراچی آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، اگر سابق صدر ہمارے ساتھ ہوں گے تو ہم پاناما لیکس کے معاملے پرحکومت سے اپنے مطالبات منوا لیں گے۔

تازہ ترین خبر۔۔۔پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ یاد رہے کہ سوات اور گردو نواح کا علاقہ گزشتہ چند روز سے زلزلوں کی زد میں ہے

وزیراعظم ایوان میں کب آئیں گے؟ حکومت نے صاف صاف بتا دیا

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی باتیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں ، وزیراعظم پہلے بھی پارلیمنٹ میں بیان دیتے رہے ہیں مگر کسی کے دباؤ پر ایوان میں نہیں آئیں گے۔
شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر طلال چودھری نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ اب پی ٹی آئی کو ہربات میں پارلیمنٹ یاد آرہی ہے ،اگر پارلیمنٹ اتنی ہی اچھی ہے تو عمران خان کو ایوان میں لے کرآئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طویل عرصے بعد پارلیمنٹ آنے پر شاہ محمود کوشرمندگی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ روز نئے مطالبات کرتے رہتے ہیں۔

شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل۔۔ ہفتے کے روز شادی کرنے والا جوڑا اتوار کو ہنی مون کی بجائے سفر آخرت پر روانہ

فصیلات کے مطابق اتوار کے روز خیبر پختونخوا کے علاقے پارہ چنار میں نو بیاہتا جوڑا کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا، نو بیاہتے جوڑے کے جاں بحق ہونے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ، نوبیاہتے جوڑے کی شادی ہفتے کے روز ہوئی اور اتوار کے روز ہنی مون پر جانے کے بجائے سفر آخرت پر روانہ ہو گیا ۔ جاں بحق ہونے والے نو بیاہتا جوڑے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث کمرے میں گیس کا ہیٹر جلایا گیا تھا ، پولیس جاں بحق ہونے والے نو بیاہتے جوڑے کے گھر پہنچ گئی اور ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا ، پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس۔۔پارلیمنٹ میں کس سیاسی جماعت کے ساتھ ملنے پر غور؟ بڑا فیصلہ ہو گیا

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف فیصلے کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کےساتھ سینیٹ میں حکومت کوٹف ٹائم دینےکافیصلہ ہوا ہے۔ دونوں ایوانوں میں پیپلز پارٹی کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نےتحریک انصاف کےپارلیمان سےمشاورت کی۔

پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں اسمبلی کی کارروائی کاجائزہ لیا گیا۔ امیدہےنوازشریف کل کےقومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں‌نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل نے مختلف مؤقف پیش کیا۔

اگروزیراعظم اپنےخطاب پر قائم ہیں تو قطری شہزادےکا خط واپس لیں۔وزیراعظم کے خطاب اور وکیل کے بیان میں تضاد ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر بھی غور کیا۔چوہدری نثارکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر ڈائریکٹ اٹیک ہے۔

سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ حاضر سروس جج کی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی شہرت پوری دنیا جانتی ہے۔ تصادم کی دھمکی توہین عدالت کے زمرے میں آسکتی ہے۔چوہدری نثار نے کل مولانا لدھیانوی سےملاقات کی تردیدکی۔پھر اعتراف کیا کہ دفاع پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔عدالتی رپورٹ کی مخالفت کرنا عدالت کی توہین ہے۔ کل اسمبلی میں وزیراعظم کے بیان، چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پربات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 21ویں آئینی ترمیم کی معیاد7جنوری کوختم ہو رہی ہے، لوگ خوفزدہ ہیں کہ ہمارا کیا بنے گا، تحریک انصاف وضاحت چاہتی ہے۔

حکومت نے 21ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیا فیصلہ کیا ہے۔ 21ویں ترمیم کے 2سالوں میں اصلاحات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ فوجی عدالتیں ختم ہوگئیں تودہشت گردوں سے کون نمٹے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شیخ رشیدسمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے بھی رابطےمیں ہیں۔خورشید شاہ سے رابطہ ہوا ہے،کل اجلاس سے پہلےملاقات کروں گا۔

سی پیک کے مثبت اور نمایاں نتائج آنا شروع۔۔ایسی خبر آ گئی جو پاکستان دُشمنوں کو جلا کر رکھ دے

 چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جو تین سال قبل شروع ہونیوالے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا پہلا حصہ ہے نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور چین پاکستان طویل المیعاد سماجی اور اقتصادی شراکت داری میں کردار کے حوالے سے اپنے نمایاں نتائج دینا شروع کر دیئے ہیں ، پاکستان کا بنیادی ڈھانچہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر کے طفیل بڑی تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس سے چین اور پاکستان کے سماجی اور اقتصادی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔

یہ بات یہاں سرکاری حکام نے بتائی ہے ، اپریل 2016ء میں قراقرم ہائی وے کے پاکستانی سیکشن پر تعمیر اور اپ گریڈنگ کا کام شروع ہوا تھا ، مئی میں پشاور کراچی ایکسپریس وے (سکھر ملتان سیکشن ) کی تعمیر پر کام شروع ہو گیا جو کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کا سب سے بڑ ا منصوبہ ہے ۔

حلب شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا کر قبضہ حاصل کرنے کے بعد شامی فوجی افسر کے ساتھ دورہ کرنے والی یہ شخصیت کون ہے؟

شام کے شہر حلب میں ایرانی گماشتوں کے ہاتھوں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد ایرانی جنرل کھلے عام شہر میں گھومتے رہے ،ایرانی ذرائع ابلاغ نے پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ’القس ملیشیا‘ کے سربراہ اور عرب ملکوں میں فوجی مداخلت کے منصوبہ ساز جنرل قاسم سلیمانی کی حلب میں مٹر گشت کی تازہ تصاویر شائع کی ہیں۔انسانی حقوق کے کارکنوں نے الزام عاید کیا کہ ایران نواز ملیشیاؤں نے حلب میں شہریوں کے انخلاء کے پروگرام میں رخنہ اندازی کی مجرمانہ سازشیں شروع کر رکھی ہیں۔

گذشتہ روز بھی اسدی فورسز اور اس کی ایران نواز ملیشیا نے حلب میں چار شہریوں کو گولیاں مار کر قتل اور چھ افراد کو زخمی کردیا۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ مشرقی حلب سے قافلوں کی شکل میں نکل کر محفوظ مقامات کی طرف جانے والے لٹے پٹے شہریوں کو ایرانی اجرتی قاتلوں اور اسدی فوج کے گماشتوں کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

جنید جمشید کاصاحبزادہ والد کی زندگی کا ایسا پہلو سامنے لے آیا۔۔ جان کر آپ بھی تعریف کریں گے

تیمور جنید کا کہنا ہے کہ والد صاحب کی کمی بہت محسوس کر رہے ہیں. تفصیلات کے مطابق شہید جنید جمشید کے صاحبزادے تیمور جنید کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے والد کی کمی بہت زیادہ محسوس کر رہے ہیں۔
والد ہمیشہ سب بہن بھائیوں کیساتھ بہت شفقت سے پیش آتے تھے۔ وہ ہمیشہ نصیحت کرتے تھے کہ جھوٹ نہ بولو کسی کو دھوکہ نہیں دو اور نماز قائم کرو۔ تیمور جنید کی جانب سے مزید کیا کہا گیا ہے؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

انتہائی افسوسناک بریکنگ نیوز۔۔مسافر طیارہ گر کر تباہ۔۔ متعدد افراد جاں بحق

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ تربیتی مشق پر تھا ،تمیکا سے روانہ ہونے والے طیارے کی منزل ومینا تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح سوا6 بجے پاپوا کے پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوا،جس میں 13 افرادسوار تھے ، جو تمام ہلاک ہوگئے،جن کی لاشوں کو نکالنے کا کا م جاری ہے۔

جماعت اسلامی کا جھوٹ پکڑا گیا۔۔ چوہدری نثار، احمد لدھیانوی ملاقات کی اصل کہانی سامنے آ گئی

جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ امیر العظیم کے وزیر داخلہ سے متعلق بیان پر افسوس ہوا ہے ، وزیر داخلہ نے دفاع پاکستان کونسل کے وفد سے ملاقات کی خواہش ظاہر نہیں کی تھی جبکہ دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں وزیرداخلہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا ،وزیر داخلہ کو جن ملاقاتیوں کی لسٹ بھیجی گئی اس میں علامہ محمد احمد لدھیانوی کا نام شامل نہیں تھا ۔

ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو میں جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے دفاع پاکستان کونسل کے وفد سے ملاقات کی خواہش ظاہر نہیں کی تھی ،امیر العظیم کے وزیرداخلہ سے متعلق بیان پر افسوس ہوا ، دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں وزیر داخلہ سے رابطہ مولانا سمیع الحق نے کیا تھا اور ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی
اس اجلاس میں سراج الحق اور لیاقت بلوچ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ سے ملاقات کے لئے چار نکاتی ایجنڈا طے کیا گیا تھا ، مولانا سمیع الحق کی خواہش پر وزیرداخلہ نے مولانا سمیع الحق اور ان کے وفد سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھیجنے کو کہا اور وزیرداخلہ کو جو فہرست دی گئی اس میں علامہ محمد احمد لدھیانوی کا نام شامل نہیں تھا اس فہرست میں مولاناسمیع الحق، اجمل وزیر،مولاناعبدالحقاور خودمیرانام شامل تھا ۔

Kategori

Kategori