جماعت اسلامی کا جھوٹ پکڑا گیا۔۔ چوہدری نثار، احمد لدھیانوی ملاقات کی اصل کہانی سامنے آ گئی

جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ امیر العظیم کے وزیر داخلہ سے متعلق بیان پر افسوس ہوا ہے ، وزیر داخلہ نے دفاع پاکستان کونسل کے وفد سے ملاقات کی خواہش ظاہر نہیں کی تھی جبکہ دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں وزیرداخلہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا ،وزیر داخلہ کو جن ملاقاتیوں کی لسٹ بھیجی گئی اس میں علامہ محمد احمد لدھیانوی کا نام شامل نہیں تھا ۔

ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو میں جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے دفاع پاکستان کونسل کے وفد سے ملاقات کی خواہش ظاہر نہیں کی تھی ،امیر العظیم کے وزیرداخلہ سے متعلق بیان پر افسوس ہوا ، دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس میں وزیر داخلہ سے رابطہ مولانا سمیع الحق نے کیا تھا اور ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی
اس اجلاس میں سراج الحق اور لیاقت بلوچ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ سے ملاقات کے لئے چار نکاتی ایجنڈا طے کیا گیا تھا ، مولانا سمیع الحق کی خواہش پر وزیرداخلہ نے مولانا سمیع الحق اور ان کے وفد سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھیجنے کو کہا اور وزیرداخلہ کو جو فہرست دی گئی اس میں علامہ محمد احمد لدھیانوی کا نام شامل نہیں تھا اس فہرست میں مولاناسمیع الحق، اجمل وزیر،مولاناعبدالحقاور خودمیرانام شامل تھا ۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon