نیویارک)قدرت روزنامہ11دسمبر2016( آپ نے پیٹ کی چربی پگھلانے کے لئے کئی ٹوٹکے دیکھیں ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا قدرتی نسخہ بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کے پیٹ کی چربی بہت تیزی کے ساتھ پگھلے گی.یہ ایک انتہائی آسان اور قدرتی نسخہ ہے اور آپ کو ہر روز صبح 8بجے اسے استعمال کرنا ہے.اجزاء 100گرام خشک آلو بخارا ایک لیٹر صاف پانی بنانے کا طریقہ آلو بخارے کو ایک ہفتے کے لئے پانی میں بھگودیں اور ایک ہفتے بعد چھان لیں.اس مشروب کاایک گلاس ہر صبح ناشتے سے قبل استعمال کریں.اس کی وجہ سے آپ کا نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرے گا اور ساتھ ہی معدہ ٹھیک ہوگا،قبض دور ہوگی اور جسم سے زہریلے مادے نکلنے لگیں گے.اس کی وجہ سے جسم اور کینسر ذیابیطس میں کا باعث بننے والے اجزاءبھی نکل جائیں گے اور آپ اپنے آپ کو ہلکاپھلکا محسوس کریں گے.
مذاکرات کا عمل ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے'خطے میں چودھراہٹ کا بھارتی خوابکبھی پورا نہیں ہوگا:ناصر جنجوعہ
مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ خطے میںبھارت کا چودھراہٹ کا خواب پورا نہیں ہوگا،مذاکرات کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کو سوچنا چاہیے کہ ان کی سرزمین کو کون استعمال کر رہا ہے ،ہم خطے میںاستحقام کے لئے پر امن مذاکرات کو تیار ہیں لیکن ہماری مذاکرات کی کوششوں کو ہماری کمزوری تصور نہ کیا جائے ہم اپنا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ،ہدف پورا کرنے کے لئے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ، ایف بی آر نے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے 31 دسمبر تک ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی لگادی گئی۔ایف بی آر کے مطابق سال 2016 کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ تاریخ 15 دسمبر ہے جس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ تنخواہ دار طبقہ، افراد اورکمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ جرمانہ اور پینلٹی سے بچنے کیلئے بروقت گوشوارے جمع کرائے جائیں۔ حکام کے مطابق اب تک 6 لاکھ 35 ہزار افراد نے گوشوارے ای فائل کیئے ہیں جبکہ مینوئل ریٹرنز اس کے علاوہ ہیں۔ ایف بی آر حکام نے ٹیکس اکھٹا کرنے کیلئے افسران سمیت تمام ملازمین کی چھٹی پر 31 دسمبر تک پابندی عائد کر دی ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دسمبرمیں عمرہ اور زیارات کے لیے بھی چھٹی نہیں دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس محاصل میں اربوں روپے کا شارٹ فال پورا کرناہے۔ واضح رہے ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکس محصولات میں تقریبا 130 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ خطے اور خود ان کے لیے نقصان د ہ ہے،اب امریکہ نہیں ہم ڈومور کا مطالبہ کرتے ہیں:اعزاز چوہدری
سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کے لیے بے تاب ہے کیونکہ افغان امن سے ہی خطے اور پاکستان میں امن قائم ہو سکتا ہے، انڈیا اور افغانستان کا گٹھ جوڑ خطے اور خود ان کے لیے نقصان د ہ ہے، ان کے منفی پروپیگنڈے سے امنکا قیام مشکل ہے، ہم کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی مدد کے اپنے وعدے پر قائم ہیں پاکستان اور انکی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
سرکاری ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات ہمارے لیے اور ہماری خارجہ پالیسی کے لیے بہت اہم ہیں، یہ درستہے کہ ان تعلقات میں اتار چڑھاو¿ رہا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان میں اتار کم اورچڑھاو¿ زیادہ رہا ہے، یہ تعلقات یکطرفہ نہیںتھے امریکہ کو بھی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات میں بہت فوائد حاصل ہوئے اور پاکستان نے بھی ان سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا،جب بھی دونوں ملک قریب آئے یہ دونوں کے اپنے قومی مفاد میں تھا ۔2010ءاور 2013ءکے درمیان ان تعلقات میں بہت گہرا اتار آیا، 2013ءمیں جب ہماری حکومت آئی تو پارلیمینٹ میں یہ بحث ہوئی کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کیسے بہتر کیے جائیں اور ڈرون حملے کیسے روکے جائیں؟ تعلقات بہتر بنانے کی پہلی کاوش اگست 2013ءمیں کی گئی اسی سال اکتوبر میں پہلیبار امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستان آئےاور اکتوبر میں وزیرا عظم امریکہ گئے ،ایک بہت ہی اچھا مشترکہ اعلامیہ سامنے آیا ،بہت سے معاملات کھل کر سامنے آئے کہ ان تعلقات کو بہتر کرنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، ہماری طرف سے ایک بڑا توانا موقف اختیار کیا گیا کہ ڈرون حملے پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، دو سال کے بعد وزیر اعظم دوبارہ امریکہ گئے اور اس وقت انتہائی مثبت اعلامیہ سامنے آیااور دونوںملکوں کے تعلقات میں واضح چڑھاو آیا، 2016میں ہم نے محسوس کیا کہ امریکہ کا جھکاو ہندوستان کی طرف زیادہ ہوا ہے اور امریکہ کو متنبہ کیا کہ آپ غیر مساویانہ رویہ اختیار کریں۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ اب ہم سے ڈو مور کا کوئی مطالبہ نہیں ہے بلکہ ہماری طرف ڈو مور کا مطالبہ ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو پوری دنیا بھی تحسین کی نظر سے دیکھ رہی ہے اور ہماری اپنی قوم اس پر نازاں ہے ،ہماری اپنی کامیابیوں کا ہی نتیجہ ہے 2014 تک ہر ماہ 150 تک دہشت گردی کے واقعات ہو رہے تھے، آج الحمد للہ ہم سب محفوظ تر ہیں، ہم نے واضح کیا کہ ہندوستان اور افغانستان جو کچھ کر رہے ہیں وہ نہ صرف خطے بلکہ ان کے اپنے ممالک کی کوئی خدمت نہیں ہے ،پاکستان جس راہ پر گامزن ہے اس سے پورے خطے کی خوشحالی کے چشمے پھوٹنے والے ہیں ،ہم ہندوستان اور افغانستان سے کہہ رہے ہیں آپ پاکستان دشمنی کی روش کو چھوڑ کر بدلتےحالات کو دیکھ کر سمجھوتہ کر لیں، اگر یہ اپنی روش بدل لیں تو ممکن ہے وہ بھی ان مواقعوں سے بہرہ ور ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے زیادہ تر لوگ افغانستان میں ہیں اور کچھ یہاں پر ہیں، امریکہ اور افغانستان کا الزام یہ ہے کہ یہ لوگ پاکستانی سر زمین استعمال کر کے وہاں جا کردہشت گردی کرتے ہیں جبکہ ہماری قیادت نے برملا کہہ دیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی صورت کوئی فرد یا گروہ دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں کرے گا، ہمارا دوسرا وعدہ یہ ہے کہ پاکستان میں کوئی دہشت گرد نہیں رہے گا،ہم اس وعدے پر قائم ہیں اور اس پر کام ہو رہا ہے، ہم نے طالبان اور حقانیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ آپ افغانستان میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا تشدد میں شامل مت ہوں، اگر آپ اپنی روش نہیں بدل سکتے تو پاکستان کی سرزمین آپ کو خوش آمدید نہیں کہہ سکتی، اگر آپ نے پاکستان میں رہنا ہے تو افغانستان کے عام مہاجرین جو پچھلے 35-37سال سے رہ رہے ہیں، ان کی طرح پرامن انداز میں رہیے وگرنہ یہاں سے چلے جائیے ،آپ پر یہ سرزمین تنگکر دی جائے گی،جس پر بہت سے لوگ چلے بھی گئے، اس پر ہم نے افغانستان سے کہا کہ حضور جب یہ لوگ وہاں جائیں گے تو پھر تیاری رکھیے گا۔سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بنیادی طور پر افغانستان کے امن کا عسکری حل نہیں ہے، ہم نے افغان حکومت سے کہا کہ اگر وہاں امن قائم کرنا ہے اور مفاہمتی انداز میں کرنا ہے اور طالبان اور حقانیوں کو ساتھ بٹھا کر بات کرنی ہے تو امن قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر کے مسائل بہت گھمبیر ہیں ،ہم ان پر کبھی تبصرہ نہیں کرتے کیونکہ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ افغانستان میں تمام مسائل کا ذمہ دار پاکستان ہے تو یہ سراسر غلط الزام ہے ۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان کو بتا چکے ہیں کہ ہم آپ کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں آنے دیں گے، یہ آپ کی جنگ ہے اور آپ خود ہی سنبھالیے ،ہم اس معاملے میں سہولت پہنچائیں گے ۔اعزاز چودھری نے کہا کہ افغانستان کے اندر کی ناکامیوں پر پاکستان پر الزام لگا کر پردہ ڈالنا اپنے آپکو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ جس طرح پاکستان کے نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس کے تجربات سے سیکھا جائے اور ہمارے اس مشورے پر عمل کیا جائے کہ وہاں سیاسی عمل کے ذریعے ہم آپ کی مدد کرنے کو تیار ہیں بشرطیکہ آپ اس کے تیار ہوں، افغانستان میں امن ہونا چاہیے اس کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں کیونکہ اگر وہاں امن ہو گا تو ہمارے ہاں بھی امن آئے گا، ہماری قیادت نے ہر لحاظ سے افغانستان میں امن کی کاوشوں کی حمایت کی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی قیادت پاکستان پر” انڈیا کارڈ “کھیلنا بند کرے ، ایساکرنا منفی سیاست ہے، ہم نئی امریکی قیادت سے بھی کہیں گے کہ خطے میں ترقی وخوشحالی اور امن کی خاطر اس کو افغانستان میں قیام امن کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ داعش دنیا کے لیے بڑا لمحہ فکریہ ہے، اگر داعش افغانستان میں آجاتی ہے تو یہ ہمارے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے ۔
فرانس میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کاآغاز
فرانس کے شہر لیون میں سالانہ فیسٹیول آف لائٹس کاباقاعدہ آغاز کردیا گیاہے۔رات کی تا ریکی میں منعقد کر دہ اس فیسٹیول میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوکر جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھتی ہے جبکہ سارے شہر کو رنگ بر نگی لائٹس کی مدد سے روشن کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوںکے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی جاتی ہیں جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی نظر آتی ہے۔رواں سال لائٹ فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے درجنوں لائٹ آرٹسٹوں کی رنگ برنگی روشنیوں سے سجی پراجیکشنزعام عوام کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ8دسمبرسے شروع ہونے والا فرانس کا سب سے بڑا روشنیوں کا میلہ 4روز تک جاریرہنے کے بعد11دسمبر کو اختتام پذیر ہوگاجس میں لاکھوں افراد کی شرکتکی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں ۔
مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان،بھارت بہتر تعلقات کی ضمانت نہیں دی جاسکتی: عبدالباسط
نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت کے ساتھ مخاصمت کے بجائے مفاہمت کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر مسئلے کو حل کئے بغیر بھارت پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ،دونوں ملکوں نے سات دہائیاں ضائع کر دی ہیں ایک نئی سونچ لے کر آگے جا نا ہو گا تب ہی خطے میں امن ،ترقی ،خوشحالی اور بہترتعلقات کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے ۔ بھارت پاکستان کے ساتھ فی الحال تعلقات کو خوشگوار بنانے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا بھارتپاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے تیار دکھائی نہیں دے رہا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے مابین اختلافات نے شدت اختیار کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا پچھلی سات دہائیوں سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزامات لگا کر کشیدگی اور تنا ؤے ماحول کو فروغ دے رہے ہیں اوردونوں ملکوں کے درمیان جنگیں بھی ہوئیں جس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا بلکہ تباہی و بربادی کا دونوں ممالک کو سامنا کرنا پڑا
ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی
ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستاننے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دیپہلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو سخت مقابلے کے بعد 26-27 سے شکست دےدی۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ پاکستان نے چھبیس کے مقابلے میں ستائیس گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔واضح رہے کہ ایشیئن نیٹ بال ایونٹ کا فائنل کل ملائشیاء میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا یا بھارت سے ہوگا۔
اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف سے مشیر قومی سلامتی کی ملاقات
سلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف سے مشیر قومی سلامتی کی ملاقاتوزیراعظم محمد نواز شریف سے مشیر قومی سلامتی کی ملاقات ہوئی ہےجس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل )ر( ناصر جنجوعہ نے ملاقات کی ملاقات میں قومیسلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔)مزید تفصیلات آنے پر اپ ڈیٹ کردی جائے گی(
ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی
ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستاننے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دیپہلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو سخت مقابلے کے بعد 26-27 سے شکست دےدی۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ پاکستان نے چھبیس کے مقابلے میں ستائیس گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔واضح رہے کہ ایشیئن نیٹ بال ایونٹ کا فائنل کل ملائشیاء میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا یا بھارت سے ہوگا۔
شاہ رخ اور عامر خان مشکل ترین امتحان میں مبتلا
ممبئی : انڈیا کے معروف فنکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم 'رئیس' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ فلم کے ماہرین اور عام شائقین نے ٹریلر کی تعریف کی ہے۔اس فلم میں بھارت میں دکھائی جانے والی پاکستانی سیریل 'ہم سفر' سے شہرت پانے والی پاکستان کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شاہ رخ خان اب بھی مقبولیت کی بلندیوں پر ہیں اور فلم کے شائقین عمموماً ان کی فلم کو ایک بار دیکھنا ضرور پسند کرتے ہیں۔ ان کی فلموں کا انتظار رہتا ہے۔ فلم میں ایک پاکستانی اداکارہ کی شمولیت معمول کے دنوں میں اس فلم کو اور بھی زیادہ پر کشش بنا سکتی تھی لیکن نفرتوں کے اس ماحول میں فلم کے بارے میں طرح طرحکے شک وشبہات پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ شاہ رخ کی فلم 'رئیس' جنوری سنہ 2017 میں ریلیز ہو گی۔ ابھی فلم کے خلاف کسی تنظیم یا گروپ کی جانب سے براہ راست کوئی بیان نہیں آیا لیکن سوشل میڈیا پر کئی جگہ 'بائیکاٹ شاہ رخ' اور 'بائیکاٹ رئیس' کے پیغامات چل رہے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں ان کی دو اور فلمیں 'ڈیر زندگی' اور 'فین' ریلیز ہو چکی ہیں اور اس طرح کی مہموں کا بظاہر ان پر کوئی اثر نہیں پڑا۔شاہ رخ خان اب بھی مقبولیت کی بلندیوں پر ہیں اور فلم کے شائقین عمموماً ان کی فلم کو ایک بار دیکھنا ضرور پسند کرتے ہیں شاہ رخ سے بڑاچیلنج عامر خان کو درپیش ہے۔ ان کی فلم 'دنگل' اس مہینے کرسمس کے موقعے پر ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم ہریانہکے ایک پہلوان کی زندگی پر بنی ہے جو بعد میں ایک کوچ بنے اور ان کی تریبت میں ان کی اپنی بیٹی نے کشتی میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس فلم کے لیے عامر نے اپنے کردار کی مناسبت سے اپنا وزن کافی بڑھایا تھا۔عامر خان کو بالی وڈ کا بہترین اداکار تصور کیا جاتا ہے۔ وہ بھارتی شائقین میں کافی مقبول رہے ہیں لیکن کچھ عرصے پہلے انھوں نے ایک انٹرویو میں انڈیا میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری اور تنگ نظری پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جب اپنی بیوی کے حوا لےسے یہ کہا کہ ان حالات میں کہیں انھیں ملک ہی نہ چھوڑنا پڑے تو ان کے خلاف تنقید اورنفرت کا سیلاب امڈ پڑا۔ ان کے اس بیان پر ٹی وی چینلوں پر بحث ہوئی،سوشل میڈیا میں ان کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی۔ دباؤ اتنا بڑھا کہ بہت سی کمپنیوں نےانھیں اپنے اشتہاروں سے نکال دیا۔ اس صورت حالکے بعد 'دنگل' ان کا پہلا امتحان ہو گا۔ادھر سخت گیر تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد بالی وڈ کی نئی فلموں میں پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کو کاسٹ نہیں کیا جا رہا۔ انڈیا اور پاکستان کی کشیدگی اب سرحدوں سے نکل کر سپورٹس، آرٹس اور عوامی رشتو ں تک پہنچ چکی ہے۔ اس ماحول میں 'دنگل' اور آئندہ مہینے 'رئیس' ریلیز ہو رہی ہیں۔ یہ دونوں فلمیں بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں اور فلم انڈسٹری ان سے کافی امید کر رہی ہے۔عامر خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کی موجودگی باکس آفس پر کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ یہ اداکار ایک طویل عرصے سے فلم کے پردے پر حکمرانی کرتے رہے ہیں۔کئی فلم نقادوں کا خیال ہے کہ ان دونوں سپر سٹارز کی مقبولیت اب ڈھل رہی ہے۔ ان کی مقبولیت میں کمی آتی ہے یا اب بھی وہ اپنےشائقین کےدلوں پر حکومت کر رہے ہیں؟ یہ ان دونوں فلموں سے پتہ چل سکے گا۔
ایسا چہرہ تو 10 ہزار سال میں صرف ایک دفعہ ہی دیکھنے کو ملتا ہے‘ وہ ماڈل جس کے پہلی بار منظر عام پر آتے ہی لاکھوں انٹرنیٹ صارفین دل ہار بیٹھے
بیجنگ )نیوز ڈیسک( قدیم چینی لوک داستانوں کے مطابق قدرت ہر 10 ہزار سال بعد اپنی حسین ترین تخلیق کو دنیا میں بھیجتی ہے، اور آج کے چینیوں کا کہنا ہے کہ وہ حسین ترین مخلوق اس بار چین میں جلوہ گر ہوگئی ہے۔ چینی لوگوں کے مطابق اس بار حسن و جمال کے اس بے مثال جلوے کا ظہور ملک کے شمال مشرق میں ایک نوعمر ماڈل کیصورت میں ہوا ہے، جو حال ہی میں ایک مقابلے میں پہلی بار سامنے آئی اور پھر سارے ملک پر یوں چھاگئی کہ اب ہر کوئی اس کا دیوانہ نظر آرہا ہے۔
جنرل راحیل شریف کا ریٹائرمنٹ سے پہلے ایسا کارنامہ کہ پاک فوج ہمیشہ فخر کرے گی…. جان کر آپ بھی داد دیں گے
سلام آباد )ویب ڈیسک( جنرل راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ سے قبل پاک فوج کیلئے بغیر رن وے سپر مشتاق طیارے کو تیار کرنے کی ہدایت دی تھی جس پر سو فیصد عمل درآمد ہوا۔ ایئر مارشل ارشد ملک نے بتایا کہ ابتدائی تربیت کیلئے 3 سپر مشتاق طیارے بنائے گئے ہیں۔ یہ رن وے کےبغیر کام کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ جبکہ دفاعی معاہدوں سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ ملے گا
رجنی کانت نے عامر خان سے معذرت مانگ لی….مگر کیوں
ممبئی)ویب ڈیسک ( بالی ووڈ سپر اسٹارعامر خان نےلیجنڈری اداکار رجنی کانت سے اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کو تامل زبان میں ڈب کرنے کی درخواست کی تھی جس سے رجنی کانت نے مصروفیات کے باعث معذرت کرلی۔بالی ووڈ اسٹارعامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کی کامیابی کے لیے کافی پر امید ہیں اور انہوں نے فلم کو 3 زبانوں میں ڈب کرکے ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے انہوں نے رجنی کانت سے بھی درخواست کی تھی۔ عامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے لیے فلم ”دنگل“کی خصوصی اسکریننگ رکھی جس میں دونوں اداکاروں کی فیملیز نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر عامر خان نے رجنی کانت سے ان کی آواز میں فلم کو تامل زبان میں ڈب کرانے کی درخواست کی جس پر لیجنڈری اداکار نے مصروفیات کے باعث فلم کوڈب کرنے سے معذرت کرلی ہے۔واضح رہے کہ عامرخان کی فلم ”دنگل“23 دسمبر کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
”زمین کی گہرائی میں ایسی تبدیلی آرہی ہے کہ ۔۔۔“ ماہرین ارضیات نے ایسا انکشاف کردیا کہ سن کر کسی کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے
نیویارک)نیوزڈیسک( دنیا پر زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور سائنسدانوں نے خدشہ طاہر کیا ہے کہ زمین کی تہہ میں ایسی تبدیلیاں آرہی ہیںجس کی وجہ دنیا میں زندگی ختم ہوجائے گی۔دو مختلف تحقیقات میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین کے 60میل گہرائی میں موجودپانی کے ذخائر خشک ہورہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان پانی کے ذخائر کا زمین کے اوپر موجود زندگی سے گہرا تعلق ہے اور ان کے خشک ہونے کی وجہ سے بنی نوع انسان ختم ہوجائے گی۔
اس پانی سے بننے والے آتش فشاﺅں سے ایسی مٹی ملتی ہے جس کی وجہ سے انسان کی زندگی چلتی ہے اور ان کی عدم موجودگی میں زندگی معدوم ہوجائے گی۔فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زمین کی گہرائی میں موجود پانی کافی نیچے جاچکا ہے ،اس پانی کا وزن کل زمین کے 1.5فیصد ہے اور یہ زمین پر موجود حیات کے لئے زندگی کا پیغام لاتا ہے۔ تحقیق کار مینیک موکھرجی کا کہنا ہے کہ زاس پانی کی وجہ سے زمین پر آتش فشانی ہوتی ہے اور ان سے نکلنے والالاوا ہمیں ایسی مٹی مہیا کرتا ہے جس کی وجہ سے زندگی کا چکر بہت طریقے سے چلتا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اگر یہ عمل متاثر ہونے لگے تو زندگی کی امکانات کم ہوتے ہوتے ختم ہوجائیں گے۔
پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک ایسا خاندان بھی تھا جو مکمل طور پر اجڑ کر رہ گی
اسلام آباد)10-دسمبر-2016( پی آئی اےطیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک ایسا خاندان بھی تھا جو مکمل طور پر اجڑ کر رہ گیا. تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے پی کے 661 کے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل تھے.جو چترال کے علاقے گرم چشمہ سے تعلق رکھتےتھے. ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں حسن علی، زاہدہ پروین، فرحان ، مرزا گل، گل ھوران شامل تھے. جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں شناخت کے بعد چترال کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں...