انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ،ہدف پورا کرنے کے لئے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ، ایف بی آر نے سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے 31 دسمبر تک ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی لگادی گئی۔ایف بی آر کے مطابق سال 2016 کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ تاریخ 15 دسمبر ہے جس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ تنخواہ دار طبقہ، افراد اورکمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ جرمانہ اور پینلٹی سے بچنے کیلئے بروقت گوشوارے جمع کرائے جائیں۔ حکام کے مطابق اب تک 6 لاکھ 35 ہزار افراد نے گوشوارے ای فائل کیئے ہیں جبکہ مینوئل ریٹرنز اس کے علاوہ ہیں۔ ایف بی آر حکام نے ٹیکس اکھٹا کرنے کیلئے افسران سمیت تمام ملازمین کی چھٹی پر 31 دسمبر تک پابندی عائد کر دی ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دسمبرمیں عمرہ اور زیارات کے لیے بھی چھٹی نہیں دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس محاصل میں اربوں روپے کا شارٹ فال پورا کرناہے۔ واضح رہے ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 5  ماہ میں ٹیکس محصولات میں تقریبا 130 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon