”زمین کی گہرائی میں ایسی تبدیلی آرہی ہے کہ ۔۔۔“ ماہرین ارضیات نے ایسا انکشاف کردیا کہ سن کر کسی کے بھی رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

نیویارک)نیوزڈیسک( دنیا پر زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور سائنسدانوں نے خدشہ طاہر کیا ہے کہ زمین کی تہہ میں ایسی تبدیلیاں آرہی ہیںجس کی وجہ دنیا میں زندگی ختم ہوجائے گی۔دو مختلف تحقیقات میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین کے 60میل گہرائی میں موجودپانی کے ذخائر خشک ہورہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان پانی کے ذخائر کا زمین کے اوپر موجود زندگی سے گہرا تعلق ہے اور ان کے خشک ہونے کی وجہ سے بنی نوع انسان ختم ہوجائے گی۔
اس پانی سے بننے والے آتش فشاﺅں سے ایسی مٹی ملتی ہے جس کی وجہ سے انسان کی زندگی چلتی ہے اور ان کی عدم موجودگی میں زندگی معدوم ہوجائے گی۔فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زمین کی گہرائی میں موجود پانی کافی نیچے جاچکا ہے ،اس پانی کا وزن کل زمین کے 1.5فیصد ہے اور یہ زمین پر موجود حیات کے لئے زندگی کا پیغام لاتا ہے۔ تحقیق کار مینیک موکھرجی کا کہنا ہے کہ زاس پانی کی وجہ سے زمین پر آتش فشانی ہوتی ہے اور ان سے نکلنے والالاوا ہمیں ایسی مٹی مہیا کرتا ہے جس کی وجہ سے زندگی کا چکر بہت طریقے سے چلتا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اگر یہ عمل متاثر ہونے لگے تو زندگی کی امکانات کم ہوتے ہوتے ختم ہوجائیں گے۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon