مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان،بھارت بہتر تعلقات کی ضمانت نہیں دی جاسکتی: عبدالباسط

نئی دہلی میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارت کے ساتھ مخاصمت کے بجائے مفاہمت کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر مسئلے کو حل کئے بغیر بھارت پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ،دونوں ملکوں نے سات دہائیاں ضائع کر دی ہیں ایک نئی سونچ لے کر آگے جا نا ہو گا تب ہی خطے میں امن ،ترقی ،خوشحالی اور بہترتعلقات کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے ۔ بھارت پاکستان کے ساتھ فی الحال تعلقات کو خوشگوار بنانے کے موڈ میں نہیں ہے ۔ نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا بھارتپاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے تیار دکھائی نہیں دے رہا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے مابین اختلافات نے شدت اختیار کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا پچھلی سات دہائیوں سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر الزامات لگا کر کشیدگی اور تنا ؤے ماحول کو فروغ دے رہے ہیں اوردونوں ملکوں کے درمیان جنگیں بھی ہوئیں جس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا بلکہ تباہی و بربادی کا دونوں ممالک کو سامنا کرنا پڑا

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon