سائنسدانوں کو خواتین کے ہاتھوں زیادتی کانشانہ بننے والے مَردوں کی تلاش تاکہ۔۔۔

نیویارک)مانیٹرنگ ڈیسک( مردوں کی خواتین سے جنسی زیادتی پر کئی تحقیقات ہو چکی ہیں تاہم خواتین کے ہاتھوں مردوں کے جنسی استحصال پر بہت کم تحقیقات کی گئی ہیں۔ اب ماہرین اس امر پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ ایسے مردوں کی تلاش میں ہیں جن سے کبھی کسی خاتون نے ان کی مرضی کے بغیر جسمانی تعلق قائم کیا ہو۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کار وں کا کہنا ہے کہ مردوں کے جنسی استحصال کی کئی قسمیں ہو سکتی ہیں۔ کبھی کوئی مرد نیند سے بیدار ہوا ہو اور اس نے دیکھا ہو کہ کوئی خاتون اس کے ساتھ قابل اعتراض عمل میں مشغول ہے یا کوشش کر رہی ہے تو یہ بھی زیادتی کے زمرے میں آئے گا۔ اس کے علاوہ خواتین کے ہاتھوں بلیک میل ہوکر یا جسمانی، جذباتی یا مالی دھمکیوں سے مجبور پر ہو کر زیادتی کا شکار ہونے والے مرد بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon