40سال بعد پاکستان میں کیا نیاکام کرنے لگے ہیں ؟ حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں40سال بعد نیا نظام لا رہے ہیں،تمام سیاسی جماعتیں،میڈیا نمائندے تجاویز دے سکتے ہیں۔منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج کمیٹی کی 20ویں میٹنگ تھی،33ارکان پر مشتمل کمیٹی ہے،ملک میں 9قوانین تھے جس کے تحت الیکشن ہوتے تھے،فاٹا اور کے پی کے میں خواتین کا ٹرن آؤ ٹ کم ہوتا ہے،تمام ارکان تجاویز لائیں گے،میڈیا کی تجاویز کو بھی الیکشن رولز میں شامل کیا جائے گا،کمیٹی نے انٹرم رپورٹ دی تھی جس پر بحث کیلئے مزید ایک ماہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں چالیس سال بعد نظام میں تبدیلی لا رہے ہیں،نئے نظام کی تشکیل کیلئے تمام جماعتیں اپنی اپنی تجاویز دے سکتی ہیں،الیکٹرونک سسٹم میں سکیورٹی اور فنانشل معاملات دیکھنا ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اوگرا کی قیمتوں کو 6ماہ سے رد کررہے ہیں،ریگولیٹرز وزارتوں کے ذریعے ریگولیٹ کرسکیں گے،ریگولٹیرز اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں گے،تمام ریگولیٹرز کا قانون تبدیل نہیں کیا گیا ہے،ریگولیٹرز وزارت کو ریگولیٹ نہیں کرتے ہیں۔

روس اور چین کے بعد ایک اور بڑے ملک نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا ، بھارت جل کر کوئلہ

پشاور( نیوز ڈیسک)پشاور میں متعین ایرانی قونصل جنرل محمد باقربیگی نے کہاہے کہ ایران نے ہمشیہ پاکستان کے ساتھ تھا،ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی رہے ، ایران پاکستان کا برادر ملک ہے ہر لحاظ سے پاکستان کا تحفظ چاہتے ہیں ۔دوسراملک پاکستان کیخلاف کام کرے گاتو ایران پاکستان کا ساتھ دے گا۔انہوںنے کہاکہ ایران پاکستان کیساتھ دیگر شعبوں سمیت تجارت کے شعبے میں بھر پور کام کرنے کا خواہش رکھتاہے ،پاکستا نی تاجروں کیلئے ملٹی بل ویزہ دیئے جائنگے ۔تاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے پیشے کو مزید فروغ دیاجاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کے روزٹرائبل ایریازچیمبر ز آف کامرس اینڈ اندسٹریز کے دفتر میں قبائلی تاجربرادری اور کاروباری آفراد سے اجلاس کے موقع پر کیا۔اس موقع پر زٹرائبل ایریازچیمبر ز آف کامرس اینڈ اندسٹریز کے صدر محمد شعیب خان،سینئر نائب صدر عرفان شنواری اور نائب صدر غلام نی سمیت فیڈریشن کے سابق نائب صدر حاجی زبیر علی سمیت ٹی اے سی سی آئی کے ایگزیکٹیوممبران سجادعلی ،شاکرین ،وقار نواز،مبارک سلیم،عثمان غنی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایرانی قونصل کو فاٹا کے روایت ،کلچرل ،معدنیاب اور دیگر وسائل سے متعلق تفصیلی دو سالہ رپورٹ بھی پیش کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے کہاکہ پاکستان ایران کا برادر ملک ہے انکے مابین صدیوں سے اچھے تعلقات ہے ،اگر تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو اسکے کئی مثال ملیںگے ،اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی دوستی کا یہی سلسلہ جاری رہے گا،اسی دوستی اور اچھے تعلقات کومدنظر رکھتے ہوئے ایران پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں سمیت تجارت کے پیشے میں بھی کام کرنا چاہتاہے ۔جسکے لئے جلد ہی ایک اہم اجلاس بلایاجائیگا،جسمیں پاکستان کے دیگر شہروں کیساتھ فاٹااور ایرانی تاجروں کو بھی مدعوکرکے آئندہ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تجارت کو فروغ سے متعلق تفصیلی بحث ومباحثہ کرکے آئندہ کیلئے ایک بہتر حکمت عملی تیار کرکی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارت کیلئے تافتان بارڈر پر تجارت ہورہی ہے تاہم اسکے علاوہ دوسرابارڈر بھی جلد کھول دیاجائیگا۔جس سے تجارت کیلئے مزید فروغ ملنے میں مددملے گا۔ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے کہاکہ ایرانی کمپنیوں کے حکام سے کئی تاجرادری بھی پاکستان سے تجارت کرناچاہتے ہیں،جسکے لئے دونوں کے تاجر،وصنعت کاروں کو ایک دوسرے ممالک کے دورے کرنے چاہئے تاکہ اس طر ح دونوں ممالک کے تاجروں سے آپس میں اعتماد بحال ہوسکے،اور مستقبل میں اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکے ۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین آمد ورفت کیلئے اسلام آبا د سے تہران کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ کامعاہدہ تو ہواہے لیکن بعض اوقات ا س میں تاخیر آرہی ہے ،اور اب خواہش ہے کہ اسلام آباد یا پشاور سے ایران کیلئے بلاتاخیرڈائریکٹ فلائٹ شروع کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ایران کیساتھ جس طرح دیگر ممالک نے ایل اسی اور سی اے ڈی کے منصوبے تحت رقوم کی لین دین کی جارہی ہے اسی طرح پاکستان کے وزارت خزانہ اوربنک آف پاکستان کے حکام کو بھی چاہئے کہ وہ ایران کیساتھ پاکستانی کے تاجروں کی سہولت اسی منصوبے کو اپناکر اپنا موثرکردار اداکیاجائے۔جس سے پاکستانی توجروں کوبھر پور فائدہ ملے گا۔

تمہارا قصور یہ ہے کہ تم مسلمان ہو ، امریکہ میں مسلمان لڑکی کے ساتھ دلخراش واقعہ

نیویارک ( نیوز ڈیسک)امریکا میں مسلمانوں سے مذہبی منافرت کا ایک اور دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے،نیویارک میں فوڈاسٹورکے باہرمسلمان لڑکی کے چہرے پر کھولتی ہوئی کافی پھینک دی گئی۔واقعہ نیو یارک کے پوش ترین علاقے مین ہٹن کے سیونتھ ایونیوپر پیش آیا، 34برس کینیتھن گرینے21برس کی مسلم لڑکی کواپنا بیگ بھی دے مارا اور اسکا گلادبوچ لیا، ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔نیویارک میں اس ہفتے مسلمانوں کیخلاف منافرت کایہ تیسراواقعہ ہے،اس سیپہلے پولیس اہلکارکے علاوہ ایک اورخاتون کوبھی منافرت کانشانہ بنایا جاچکاہے۔

ہرجانہ کیس !کپتان کیخلاف عدالتی کارروائی ، بچنا مشکل

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کے خلاف بیس ارب ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔مدعاعلیہ عمران خان کے وکیل نے پانچ سو روپے جرمانہ عائد ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جرمانہ کو چیلنج کر رکھا ہے۔فاضل جج نے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 28 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے پر ہرجانہ کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

دوستی کا حق ادا ، پاکستان نے ترکی اور چین کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان میں چین اور ترکی کی جانب سے شروع کئے جانیوالے ترقیاتی منصوبوں کے باعث دونوں ممالک کے شہریوں کی بڑھتی ہوئی آمد کے پیش نظر پنجاب کے ایئرپورٹس پر تعینات امیگریشن عملہ کو چینی اور ترک زبان سیکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل سے پاکستان آنیوالے چینی اورترکی کے شہریوں کی امیگریشن میں آسانی پیدا ہو گی جبکہ اس سے دونوں دوست ممالک کے عوام میں روابط بھی بڑھیں گے۔ معلوم ہوا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور ترکی کے مختلف پراجیکٹس کی وجہ سے دونوں ممالک سے انجینئرز ، کاروباری حضرات ، ٹیکنو کریٹس اور عام شہریوں کی پاکستان آمد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، چنانچہ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ایئر پورٹ پر تعینات امیگریشن سٹاف کو چینی اور ترکی زبان سیکھنے کی ہدایات جاری کیں ، جس کے بعد 60 فیصد سے زائد عملہ نے چینی و ترک مسافروں سے بول چال کیلئے ان کی زبانوں کے ابتدائی جملے بھی سیکھ لئے جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے لاہور کے بعد ملتان ، فیصل آباد اور سیالکوٹ ایئر پورٹس پر تعینات امیگریشن عملے کو بھی ہدایت کر دی کہ وہ چینی اور ترکی زبان کے ابتدائی جملوں پر عبور حاصل کریں تاکہ امیگریشن میں آسانی رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سٹاف کیلئے چینی زبان کے 2 ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ ترکی زبان سیکھنے کیلئے ترکش ایئر لائنز کے عملہ سے مدد لی جا رہی ہے۔

پاکستانیوں کیلئے انتہائی بری خبر۔۔۔ 2بچےجاں بحق، 9 کی حالت غیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبرایجنسی میں نامعلوم وجوہات کے باعث 2بچےجاں بحق ہوگئے، جبکہ 9 بچوں کی حالت غیر ہوگئی ، بچوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔کوآرڈینیٹر فاٹا سیل ای پی آئی کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اموات کی وجوہات رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گی۔اموات کی وجوہات رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گی۔

نڈر وزیر داخلہ اچانک ایسی جگہ جا پہنچے جہاں جانے کی کسی بھی سیاستدان کی بالکل ہمت نہیں ہوتی

زاوزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین محمود اور دیگر سینئر فوجی حکام کے ہمراہ پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہیں طورخم کی تاریخی اہمیت ‘دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں ایف سی کی قربانیوں اور قبائلی عوام کی پاکستان سے محبت اور جنگ کو کامیاب کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے مچنی چیک پوسٹ جس کی بلندی 3600 فٹ ہے اور جہاں سے افغانستان دکھائی دیتا ہے وہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افغان حکومت کو امن کیلئے پاکستان سے تعاون کرنے کا واضح پیغام دیا جبکہ بارڈر مینجمنٹ کا عمل 2020 تک 6 پوائنٹس تک محدود اور مکمل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اسلام آباد کے سینئر صحافیوں کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے پشاور پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین محمود سمیت دیگر سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر فاٹا سے رکن قومی اسمبلی حاجی گل شاہ آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور میں وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں وزیر داخلہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لنڈی کوتل گئے اور انہوں نے مچنی چیک پوسٹ پر ڈیڑھ گھنٹہ گزارا جہاں پر سینئر فوجی حکام نے بارڈر کی صورتحال اور طورخم کی تاریخی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلال آباد افغانستان کا شہر یہاں سے 75 کلو میٹر جبکہ کابل 225 کلو میٹر ہے اور پاکستان کے بارڈر پر آخری گائوں کا نام افضل کلئے ہے اور یہاں تک پہنچنے کیلئے پختہ سڑک سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے دور میں بنائی گئی تھی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محمود غزنوی ‘ چنگیز خان ‘ احمد شاہ ابدالی اور نادر شاہ سمیت ماضی کے بڑے حکمران اور فوجی جرنیل اسی علاقے سے گزر کر برصغیر میں داخل ہوئے جبکہ سکھوں نے 1836ء میں ایک قلعہ تعمیر کیا جس کے آثار اب تک موجود ہیں او راس قلعے کی خاص بات یہ تھی کہ سکھ حکمران جب کسی مجرم کو سزا دیتے تھے تو اس کی گردن پر تلوار نہیں چلائی جاتی تھی بلکہ قلعے کی دیوار میں بلیڈ نصب کئے گئے تھے جس سے اس کی گردن کاٹ کر لاش کو پہاڑوں سے نیچے چلی جاتی تھی اور بلیڈ لگنے کی وجہ سے لاش کا قیمہ بن جاتا تھا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کو بتایا گیا کہ بدھ مت ‘ سکھ اور یورپین سیاحوں کو طورخم کے تاریخی مقامات پر لانے کیلئے ضروری ہے کہ ریلوے ٹریک کو دوبارہ درست کر کے ٹرین چلائی جائے جبکہ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ تاریخی مقامات کی بحالی میں مقامی انتظامیہ کی مدد کرے۔ وزیر داخلہ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ریل کی بحالی کیلئے وزیر ریلوے سے بات کریں گے جبکہ سیاحوں کیلئے جس طرح کی لندن میں ڈبل ڈیکر بسیں چلتی ہیں یہاں بھی بسیں چلوانے میں اپنا کردار اد ا کریں گے۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین نے بتایا کہ اس علاقے میں ایف سی نے علی مسجد کے قریب ایک فلٹریشن پلانٹ لگایا ہے جس کا پانی بہت صاف ہوتا ہے اور اگر لوگ بیمار ہو جائیں تو یہاں سے خصوصی طور پر پانی منگوا کر پیتے ہیں جس سے وہ صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ ریلوے لائن سے متعلق بریفنگ میں بتایاگیا کہ یہ 1901ء میں بچھائی گئی تھی اور اس وقت اس پر 2 ملین پائونڈ جو44 ارب روپے پاکستانی بنتے ہیں لاگت آئی تھی اور اب بھی صحیح حالت میں موجود ہے کچھ جگہوں پر مسائل موجود ہیں۔

وزیر داخلہ نے ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے کردار کی تعریف کی ۔ وزیر داخلہ خیبر گیٹ پر گئے جہاں اس سال جون میں گیٹ کی تعمیر کے معاملے پر افغانستان سے کشیدگی پیدا ہوئی تھی اور افغان فورسز نے فائرنگ بھی کی تھی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں افغان ایریا میں افغان شہری بھی موجود تھے جنہوں نے وزیر داخلہ کو وہاں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

وزیر داخلہ کو نئے گیٹ کی تعمیر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ بارڈر مینجمنٹ سسٹم سے پہلے روزانہ 30 ہزار سے زائد لوگ بارڈر کراس کرتے تھے اور کوئی چیکنگ نہیں ہوتی تھی جس کی وجہ سے دہشتگرد داخل ہو جاتے تھے اب بارڈر مینجمنٹ کا سسٹم بہتر بنایا گیا ہے اور روزانہ ویزا لے کر 4 سے 5 ہزار لوگ آتے جاتے ہیں۔ علاقے کے قبائلی لوگوں کو شناختی کارڈ دکھا کر آنے جانے کی سہولت دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حاجی گل شاہ آفریدی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہمیشہ قومی اسمبلی میں قبائلی عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے مقامی صحافیوں کو دورہ اسلام آباد کی بھی دعوت دی۔

"رکن پارلیمنٹ" کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ

کابل میں ہلمند کے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر 2 مسلح افراد کا حملہ ہوا ہے. افغان میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کابل میں ہلمند کے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔

مانسہرہ میں پراسرار کنویں کی دریافت، اندر سے کچھ ایسا نکل آیا، دیکھنے والے ہر شخص کے ہوش اڑ گئے

مانسہرہ میں پراسرار کنواں دریافت ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے تھانا خاکی کےعلاقے پلیسر میں مقامی افراد کی جانب سے صفائی کے دوران ایک کنواں دریافت ہوا۔

اہل علاقہ کی جانب سے جب کنویں کی صفائی کی گئی تو اس میں سے کچھ دستی بم برآمد ہوئے۔ دستی نم برآمد ہونے کے بعد اہل علاقہ نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جب کنویں کی صفائی کی تو اس دوران مزید کئی دستی بم برآمد ہوئے۔

یہ کریں گے پاکستان سے مقابلہ!!! ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش پیش بھارت کو تیسری مرتبہ عبرتناک ناکامی کا سامنا

بھارت کے سب سونک کروز میزائل نربھے کا ایک اور تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہتھیاروں کی دوڑ میں پیش پیش اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کے سب سونک کروز میزائل نربھے کا ایک اور تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔
اس میزائل کے اب تک 4 تجربے کیے جا چکے ہیں جس میں سے 3 بری طرح ناکام ہوئے۔ بدھ کے روز اس میزائل کا ایک اور تجربہ کیا گیا تاہم فضاء میں 2 منٹ کی پرواز کے بعد ہی میزائل اپنے راستے سے بھٹک گیا اور فضاء میں ہی تباہ ہو گیا۔ یہ میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم اب تک بھارت کو اس سلسلے میں کیے گئے تجربات میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بریکنگ نیوز! ایک اور پاکستانی طیارہ خوفناک ترین حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور سے کراچی جانے والے نجی ائیرلائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کے ٹیک آف سے قبل ہنگامی صورتحال دیکھنے میں آئی.
ٹیک آف سے قبل طیارے کا ہائیڈرولک فیول ٹینک لیک کر گیا۔ فیول ٹینک لیک ہونے پر پائلٹ نے فوری کنٹرول ٹاور کو مطلع کر دیا جس کے بعد ہنگامی طور پر 150 کے قریب مسافروں کو فوری طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔ طیارے کی مرمت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

حافظ سعید بلوچستان پہنچ گئے

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)حافظ محمد سعید امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان دو روزہ دورے کے لئے بلوچستان گئے جہاں انہوں نے بلوچ رہنماؤں سے ملاقات کی اور نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی دعوت پر ان کے ڈیرے پر ناشتہ کیا ۔حافظ سعید کوئٹہ میں سالانہ دفاع اسلام کانفرنس کے لئے گئے تھے ۔حافظ سعید نے دفاع اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد سعیدکشمیر سے بھارت کی مداخلت اور ظلم بند ہونا چاہیئے۔ میں حقائق بیان کرتا ہوں اس لیے بھارت میرے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔
میں کوئٹہ میں کھڑے ہوکر ثبوت کے ساتھ بات کررہا ہوں۔
بھارت کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرکے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
وقت آگیا ہے مسلمان اپنی اقوام متحدہ بنائے ایران اور سعودیہ کا کوئی اختلاف ہے تو وہ حل کیا جاسکتا ہے  تشدد اور گولی کے راستے بند کیئے جائین۔ پروپیگنڈا کر کے ہمارے نوجوانوں میں تکفیر کی سوچ پیدا کی جاتی ہے وہ ختم کیا جائے۔ جہاں حقوق نہیں ملیں گے ناانصافیاں ہوں گی وہاں امن کیسے ہوگا۔
سارے پاکستان کا چولہا بلوچستان کی گیس سے چلتا ہے تو پھر یہاں والوں کو حق کیوں نہین ملتاسی پیک کا منصوبہ اچھا ہے۔ وفاق اگر اس منصوبے کو چلانا چاہتا ہے تو اس منصوبے سے زیادہ توجہ دے کر بلوچستان کے مسائل حل کرنے چاہیئے اس سے امن ہوگا اور پورے پاکستان کو اس کا فائدہ ہوگا۔ قائد اعظم بلوچستان آئے تو بلوچوں نے سونے چاندی میں تولا گیا۔ پاکستان کے ہاس سرمایہ نہیں تھا۔ دفاتر میں روز مرہ کے کام کے لیے ٹبل کرسی اور بجٹ نہیں تھا۔  قائد اعظم نے اسٹیٹ بینک بنانے کے لیے بلوچستان سے مدد مانگی۔ اسلامی ملک بنانے پر قائد اعظم کو سونا چاندی میں تولا گیا اور اسی سونے سے اسٹیٹ بینک بنایا گیا۔ بلوچستان کی عوام اور نوابوں کا پاکستان پر احسان ہے۔ اس احسان کو سمجھو۔
سی پیک کے منصوبے کے ساتھ طے کرو بلوچستان میں خوشحالی لانی ہے۔ بلوچستان کی نمائندگی اسلام آباد سمیت ملک کے کونے کونے میں کروں گا۔اس موقع پر شاہ زین بگٹی نے بھی خطاب کیا ۔آخر پر حافظ محمد سعید نے بلوچستان کی عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ۔کانفرنس سے پہلے بلوچ رہنماؤں نے حافظ محمد سعید کو قبائلی لباس بھی پہنایا۔

Kategori

Kategori