ہرجانہ کیس !کپتان کیخلاف عدالتی کارروائی ، بچنا مشکل

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کے خلاف بیس ارب ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔مدعاعلیہ عمران خان کے وکیل نے پانچ سو روپے جرمانہ عائد ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جرمانہ کو چیلنج کر رکھا ہے۔فاضل جج نے ہرجانہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 28 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے پر ہرجانہ کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon