40سال بعد پاکستان میں کیا نیاکام کرنے لگے ہیں ؟ حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں40سال بعد نیا نظام لا رہے ہیں،تمام سیاسی جماعتیں،میڈیا نمائندے تجاویز دے سکتے ہیں۔منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج کمیٹی کی 20ویں میٹنگ تھی،33ارکان پر مشتمل کمیٹی ہے،ملک میں 9قوانین تھے جس کے تحت الیکشن ہوتے تھے،فاٹا اور کے پی کے میں خواتین کا ٹرن آؤ ٹ کم ہوتا ہے،تمام ارکان تجاویز لائیں گے،میڈیا کی تجاویز کو بھی الیکشن رولز میں شامل کیا جائے گا،کمیٹی نے انٹرم رپورٹ دی تھی جس پر بحث کیلئے مزید ایک ماہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں چالیس سال بعد نظام میں تبدیلی لا رہے ہیں،نئے نظام کی تشکیل کیلئے تمام جماعتیں اپنی اپنی تجاویز دے سکتی ہیں،الیکٹرونک سسٹم میں سکیورٹی اور فنانشل معاملات دیکھنا ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اوگرا کی قیمتوں کو 6ماہ سے رد کررہے ہیں،ریگولیٹرز وزارتوں کے ذریعے ریگولیٹ کرسکیں گے،ریگولٹیرز اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں گے،تمام ریگولیٹرز کا قانون تبدیل نہیں کیا گیا ہے،ریگولیٹرز وزارت کو ریگولیٹ نہیں کرتے ہیں۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon