روس اور چین کے بعد ایک اور بڑے ملک نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا ، بھارت جل کر کوئلہ

پشاور( نیوز ڈیسک)پشاور میں متعین ایرانی قونصل جنرل محمد باقربیگی نے کہاہے کہ ایران نے ہمشیہ پاکستان کے ساتھ تھا،ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی رہے ، ایران پاکستان کا برادر ملک ہے ہر لحاظ سے پاکستان کا تحفظ چاہتے ہیں ۔دوسراملک پاکستان کیخلاف کام کرے گاتو ایران پاکستان کا ساتھ دے گا۔انہوںنے کہاکہ ایران پاکستان کیساتھ دیگر شعبوں سمیت تجارت کے شعبے میں بھر پور کام کرنے کا خواہش رکھتاہے ،پاکستا نی تاجروں کیلئے ملٹی بل ویزہ دیئے جائنگے ۔تاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے پیشے کو مزید فروغ دیاجاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کے روزٹرائبل ایریازچیمبر ز آف کامرس اینڈ اندسٹریز کے دفتر میں قبائلی تاجربرادری اور کاروباری آفراد سے اجلاس کے موقع پر کیا۔اس موقع پر زٹرائبل ایریازچیمبر ز آف کامرس اینڈ اندسٹریز کے صدر محمد شعیب خان،سینئر نائب صدر عرفان شنواری اور نائب صدر غلام نی سمیت فیڈریشن کے سابق نائب صدر حاجی زبیر علی سمیت ٹی اے سی سی آئی کے ایگزیکٹیوممبران سجادعلی ،شاکرین ،وقار نواز،مبارک سلیم،عثمان غنی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایرانی قونصل کو فاٹا کے روایت ،کلچرل ،معدنیاب اور دیگر وسائل سے متعلق تفصیلی دو سالہ رپورٹ بھی پیش کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے کہاکہ پاکستان ایران کا برادر ملک ہے انکے مابین صدیوں سے اچھے تعلقات ہے ،اگر تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو اسکے کئی مثال ملیںگے ،اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی دوستی کا یہی سلسلہ جاری رہے گا،اسی دوستی اور اچھے تعلقات کومدنظر رکھتے ہوئے ایران پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں سمیت تجارت کے پیشے میں بھی کام کرنا چاہتاہے ۔جسکے لئے جلد ہی ایک اہم اجلاس بلایاجائیگا،جسمیں پاکستان کے دیگر شہروں کیساتھ فاٹااور ایرانی تاجروں کو بھی مدعوکرکے آئندہ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تجارت کو فروغ سے متعلق تفصیلی بحث ومباحثہ کرکے آئندہ کیلئے ایک بہتر حکمت عملی تیار کرکی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارت کیلئے تافتان بارڈر پر تجارت ہورہی ہے تاہم اسکے علاوہ دوسرابارڈر بھی جلد کھول دیاجائیگا۔جس سے تجارت کیلئے مزید فروغ ملنے میں مددملے گا۔ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے کہاکہ ایرانی کمپنیوں کے حکام سے کئی تاجرادری بھی پاکستان سے تجارت کرناچاہتے ہیں،جسکے لئے دونوں کے تاجر،وصنعت کاروں کو ایک دوسرے ممالک کے دورے کرنے چاہئے تاکہ اس طر ح دونوں ممالک کے تاجروں سے آپس میں اعتماد بحال ہوسکے،اور مستقبل میں اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکے ۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین آمد ورفت کیلئے اسلام آبا د سے تہران کیلئے ڈائریکٹ فلائٹ کامعاہدہ تو ہواہے لیکن بعض اوقات ا س میں تاخیر آرہی ہے ،اور اب خواہش ہے کہ اسلام آباد یا پشاور سے ایران کیلئے بلاتاخیرڈائریکٹ فلائٹ شروع کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ایران کیساتھ جس طرح دیگر ممالک نے ایل اسی اور سی اے ڈی کے منصوبے تحت رقوم کی لین دین کی جارہی ہے اسی طرح پاکستان کے وزارت خزانہ اوربنک آف پاکستان کے حکام کو بھی چاہئے کہ وہ ایران کیساتھ پاکستانی کے تاجروں کی سہولت اسی منصوبے کو اپناکر اپنا موثرکردار اداکیاجائے۔جس سے پاکستانی توجروں کوبھر پور فائدہ ملے گا۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon