شہد جلد کو شاداب بنائے

شہد جہاں مختلف امراض میں معاون ہے وہیں شہد جلد کی خوبصورتی اور شادابی برقرار رکھنے میں بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ لیکن خواتین شہد کوخوبصورتی میں اضافے کیلئے کس طرح استعمال کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔ 
جلد کو فوری جگمگاہٹ اور شادابی دنیا چاہتے ہیں تو آدھے کپ تازہ دودھ میں ایک چمچہ شہد ملا کر اس آمیزے کو اپنے چہرے پر لگائیں یہ ماسک حیرت انگیز نتائج کاحامل ہے ۔ 
چہر پر شہد کا لیپ کرنے سے جھریوں کاخاتمہ ہوجاتا ہے ۔ 
آدھاچمچہ شہد تھوڑے سے گرم پانی میں ملاکر چہرے پر مل لیں تھوڑی دیر بعد چہرہ دھولیں ۔ 
چہرے کی جلد کو تروتازہ بنانے کیلئے بہترین ہے ۔ 
کہنیوں اور گھٹنوں پرلگانے کیلئے تھوڑا سا شہد نیم گرم پانی میں حل کرکے ملیں د س منٹ بعد دھو کرخشک کر لیں ۔

تاخیر سے آنے پر چینی استاد کی طلباء کو انوکھی سزا!

العربیہ ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی فوٹیج میں ایک چینی استاد کو تاخیر سے آنے والے طلباء کو ایک طرف کھڑا کر کے انہیں ایک دوسرے کو طمانچے مارنے کی سزا دے رہے ہیں۔ دیر سے آنے والے طلباء کو اس وقت تک کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جاتی جب تک وہ ایک دوسرے کے منہ پر طمانچے نہیں مارتے۔ سوشل میڈیا پر چینی استاد کی اس انوکھی سزا پر ملے جلے تبصرے جاری ہیں۔

اسرائیل کی مصر کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ کی پیش کش

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ''اسرائیل قاہرہ میں قبطی چرچ پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتا ہے اور وہ متاثرہ خاندانوں اور مصری عوام کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کا شریک ہی''۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنی فورسز کو مجتمع کرکے دہشت گردی کے خلاف مل جل کر لڑنا چاہیے۔اسرائیل ہی نے مصری فوج کو سیناء میں ان جہادیوں کے خلاف کارروائی میں ٹینک ،لڑاکا طیارے اور توپ خانے کو استعمال کرنے کی اجازت دی تھی کیونکہ مصر اور اسرائیل کے درمیان 1979میں طے شدہ کیمپ ڈیوڈ امن معاہدے کے تحت سیناء کو غیر فوجی علاقہ قرار دے دیا گیا تھا۔

یزیدی خواتین نے یورپی یونین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کر لیا

دہشت گرد گروپ داعش کے قبضے میں رہنے والی نادیہ مراد اور لامیا اجی بشر کو سخاروف پرائز یورپی پارلیمان کی طرف سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں دیا گیا۔ داعش کے چنگل سے بچ نکلنے کے بعد ان خواتین کی طرف سے یزیدی کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ انہیں دیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ دینے کا اعلان رواں برس اکتوبر میں کیا گیا تھا۔

ویزہ ختم ہونے کے باوجود واپس نہ جانے والے عمرہ معتمرین کو جرمانہ اور سزا ہوگی

سعودی حکام نے عمرہ پر آنے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عمرہ معتمرین نے اگر اپنے ویزے کی مدت سے زیادہ سعودی عرب میں قیام کیا تو انہیں 50 ہزار سے ایک لاکھ ریال جرمانہ جب کہ ایک سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے عمرہ معتمرین اور زائرین سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب میں اپنے قیام کی قانونی مدت کی سختی سے پابندی کریں اور مقررہ وقت پر اپنے اپنے ملک واپس لوٹ جائیں بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 50 ہزار سے ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

سعودی حکام کی جانب مزید کہا گیا ہیکہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس نہ جانے والے معتمرین کو جرمانے اور قید کے بعد ملک بدری کی سزا بھی دی جائے گی۔

سعودی عرب میں کفیل کی بیٹی کو قتل کرنے کے جرم میں خادمہ کو سزائے موت سنا دی گئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ قتل کرنے کے بعد ملا زمہ نے خود کو بھی مارنے کی کوشش کی مگر گھر والوں کے بر وقت پہنچنے پر اسے خود سوزی نہیں کرنے دی گئی ملزمہ کے خلاف ثبوت اور اس کے اقرار جرم پر عدالت نے ملزمہ کا سر قلم کرنے کا حکم سنا دیا تاہم ملزمہ کے پاس 15دن میں اپیل دائر کرنے کا حق ہے۔

دبئی میں ملاقات، ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو اور اہم مشاورت، بھارتی وزیرداخلہ کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت


پاکستان بھارتی جارحیت کا ہر قسم کاجواب دینے کی طاقت و بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، آصف زرداری , آصف زرداری کی صحت اور کمر کی حالت کافی بہتر ہے ، وہ مہینوں نہیں دنوں میں پاکستانی عوام میں ہوں گے ، سیکورٹی صورتحال کی بنا پر زرداری کے آنے کی حتمی تاریخ نہیں بتا سکتا ، بلاول بھٹو کے چار مطالبات قوم کو مایوسی سے نکالیں گے ،اس بار برگر تبدیلی نہیں حقیقی تبدیلی آئے گی،ہم مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کی آصف زرداری سے ملاقات کے بعد گفتگو

ہم پی ٹی آئی کی کون سی بات مانیں کہا گیا کہ کمیشن نہ بنا تولاک ڈائون کریں گے

وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی کون سی بات مانیں کہا گیا کہ کمیشن نہ بنا تولاک ڈائون کریں گے ،آج پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کا پھولوں سے استقبال کریں گے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے اسمبلی اور عدالت میں دیئے گئے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ۔ تحریک انصاف سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف کمپیئن چلا رہے ہیں ۔ ہم نے کہا تھا کہ جو بھی فورم بنا اس میں شوائد جمع کروا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادوں کو شکار کی اجازت صرف ہماری حکومت نے نہیں دی 1970 کی دہائی سے قطری شہزدے شکار کے لئے آتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف (آج) پارلیمنٹ میں آئی توپھولوں سے استقبال کریں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے کورکمانڈرکراچی کی ملاقات

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے کورکمانڈرکراچی کے درمیان تحائف کاتبادلہ بھی ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کورکمانڈرکراچی کراچی اورڈی جی رینجرزسندھ کوسندھی ٹوپی،اجرک اورمیوزک البم کاتحفہ دیا۔جبکہ کورکمانڈرکراچی کی جانب سے بھی وزیراعلیٰ سندھ کوتحفہ دیاگیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس بھی ہوا۔جس میں آئندہ کی سکیورٹی صورتحال پرحکمت بنائی گئی۔

آزاد کشمیر اور کارگل میں زلزلے کے جھٹکے

آزاد کشمیر اور کارگل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر اور کارگل میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کی شدت معمولی تھی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران کارگو جہاز کا ٹائر جام ہونے سے پروازوں کی آمدورفت معطل

راولپنڈی (بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران کارگو جہاز کا ٹائر جام ہونے سے پروازوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی۔ وزیر اعظم نوا زشریف کے خصوصی طیارے سمیت ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کے طیارے کو کامرہ ایئر بیس پر اتارا گیا جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ٹیک آف کے دوران جہاز کا ٹائر جام ہو گیا۔

پرویز مشرف کا امریکہ میں علاج کا مکمل،ڈاکٹروں کی دو ماہ بعد دوبارہ معائنہ کرانے کی ہدایت

جنرل(ر) پرویز مشرف نے ان کی صحتیابی کے لئے بھرپور دعائیں کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل(ر) پرویز مشرف گزشتہ ہفتے علاج کی غرض سے امریکہ گئے تھے جہاں پر ان کے علاج کا پروسیجر کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ڈاکٹروں نے انہیں دو ماہ کے بعد دوبارہ معائینہ کروانے کی ہدایت کی ہے۔علاج کا پروسیجر کامیابی سے مکمل ہونے پر جنرل (ر) پرویز مشرف نے قوم کی دعائوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دھماکہ

ضلع آوران میں سڑک کنارے نصب بم دھما کہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پیر کوضلع آوران کی تحصیل مشکے کے علاقے گور کئی میں سڑ ک کنارے نصب بم دھما کے کے نتیجے میں نور ولد امام بخش جاں بحق جبکہ عبدالنبی شدید زخمی ہوگیا مذکورہ افراد 2015میں کا لعدم تنظیم سے ہتھیار ڈال کر قومی دھا رے میں شا مل ہوئے تھے ۔

ان حالات میں کون کون پاکستان کے ساتھ ھے

مودی کی پالیسیاں ؛ بی جے پی کی اتحادی شیو سینا بھی تنقید کرنے لگی  پا کستا ن نہیں بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے،مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، شیوسینا.                                                  بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا نے بھی اب بھارتی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزظلم کے بعد دنیا بھی اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے واقف ہوچکی ہے جب کہ ان ہی کہ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے دنیا میں تنہا ہونے کا خطرہ ہے۔  بی جے پی کی اتحادی شیوسینا نے جریدے سامانا کے اداریئے میں بھارتی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے انتخابی مہم میں کہا تھا 56 انچ سینہ ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے جب کہ اب وزیراعظم نوازشریف 56 انچ سینہ دکھا رہے ہیں۔ 

سیف علی خان کی بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری

ممبئی: سیف علی خان اورامرتا سنگھ کی بیٹی سارہ خان کی بالی ووڈ میں انٹری کے چرچے کافی عرصے سے ہورہے ہیں اوراب وہ اپنی پہلی فلم میں ہریتھک روشن کے ساتھ ڈیبیو کرتی نظرآئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان بالی ووڈ میں انٹری کی خواہشمند تھیں جس کے بعد مختلف ہدایت کاروں کی جانب سے ان کے ڈیبیو کے لیے خبریں گردش کررہی تھی جب کہ سب سے زیادہ پروڈیوسراور ہدایت کارکرن جوہرکا نام سامنے آرہا تھا لیکن اب سارا علی بالی ووڈ ہدایت کارکرن ملہوترا کی کامیڈی فلم میں اداکارہریتھک روشن کے ہمراہ جلوہ گرہوں گی۔

دنیا کا بہترین فٹبالر کون؟

زیورخ: ہسپانوی فٹبال کلب رئیل میڈرڈ کے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے چوتھی بار بہترین فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منفرد اسٹائل کے ذریعے فٹبال شائقین کو متوجہ کرنے والے معروف فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے چوتھی بار بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ رونالڈو نے سخت مقابلے کے بعد اپنے روایتی حریف ارجنٹینا کے لیونل میسی کو مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے، لیونل میسی بیلن ڈی اور ایوارڈ 5 بار جیت چکے ہیں اور گزشتہ برس بھی یہ اعزاز ان کے نام ہی رہا تھا تاہم اس بار بیلن اور ایوارڈ کے لئے دنیا بھر کے 173 صحافیوں نے 31 سالہ پرتگالی کھلاڑی رونالڈو کو اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد فٹبالر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ میں 4 بار گولڈن بال حاصل کرسکوں گا لیکن یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد میں فخر اور بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

عرب ملک نے خوشخبری سنا دی

دوحا: قطر نے 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے تیاریاں تیز کردیں اور اس سلسلے میں وزارت محنت نے متنازع کفیل کا نظام ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی جگہ دوسرا قانون لانے کا اعلان کردیا۔  غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کے وزیرمحنت عیسیٰ بن سعد الجفالی النومی نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ملک میں کفیل نظام ختم ہوجائے گا جس کی جگہ نیا نظام نافذ العمل ہوگا جس کے تحت کسی بھی کمپنی کو ملازم سے کنٹریکٹ کرنا ہوگا اور نئے نظام سے ملک میں موجود 21 لاکھ سے زائد غیرملکی ملازمین استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیا قانون غیرملکی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے اہم پیش رفت ہے جب کہ کفیل نظام کے متبادل معاہدے کا نظام ملازمین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ ملازمتوں میں نرمی بھی لائے گا۔  قطری حکام کے مطابق نئے قانون کے تحت ملازمین باآسانی ایک ملازمت سے دوسری ملازمت تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور ملازم کے ساتھ ناانصافی ہونے کی صورت میں اسے دوسری ملازمت حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کفالا نظام ختم ہونے کے باوجود کسی ملازم کو ملک چھوڑنے سے پہلے اپنے آجر( ملازمت دینے والے) سے اجازت لینا ہوگی جب کہ اس حوالے سے اپیل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ملازمت چھوڑ کر اپنے ملک جانے کے خواہشمند افراد کا معاملہ سنے گی۔  حکام کے مطابق ایسے مالک جو  ملازمین کا پاسپورٹ ضبط کرتے ہیں انہیں نئے قانون کے تحت 10 ہزار سے 25 ہزار ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ گزشتہ سال آجروں کے خلاف 6 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ انہوں نے اپنے ملازمین کے پاسپورٹ ضبط کر لئے ہیں۔  واضح رہے کہ قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کا میزبان ملک ہے جس کے لئے اس نے تیاریاں تیز کردیں جب کہ قطرکی وزارت محنت نے گراؤنڈز، ہوٹل اور دیگر انفرااسٹرکچر بنانے کے لئے 10 لاکھ غیرملکی افرادی قوت کو قطر لانے کا اعلان کیا تھا 

دنیا کا بہترین فٹبالر کون؟

زیورخ: ہسپانوی فٹبال کلب رئیل میڈرڈ کے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے چوتھی بار بہترین فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منفرد اسٹائل کے ذریعے فٹبال شائقین کو متوجہ کرنے والے معروف فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے چوتھی بار بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ رونالڈو نے سخت مقابلے کے بعد اپنے روایتی حریف ارجنٹینا کے لیونل میسی کو مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے، لیونل میسی بیلن ڈی اور ایوارڈ 5 بار جیت چکے ہیں اور گزشتہ برس بھی یہ اعزاز ان کے نام ہی رہا تھا تاہم اس بار بیلن اور ایوارڈ کے لئے دنیا بھر کے 173 صحافیوں نے 31 سالہ پرتگالی کھلاڑی رونالڈو کو اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد فٹبالر کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ میں 4 بار گولڈن بال حاصل کرسکوں گا لیکن یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد میں فخر اور بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

لاھور لمس یونیورسٹی سے لاش برآمد

لاہور: لاہور یونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا طالب علم ہاسٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے کا نتیجہ ہے۔  لاہوریونی ورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا طالب علم شاہ میر آصف باجوہ ہاسٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  شاہ میر کمرے میں ساکت حالت میں پڑا ہوا تھا جس پر اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طالب علم کی موت کی تصدیق کی۔  ٹھانہ ڈیفنس بی کے ایس ایچ او نے  کہا کہ شاہ میر کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ نے میت کا پوسٹ مارٹم نہ کرنے کی درخواست دی تھی جس کے باعث اب میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔  یونی ورسٹی انتظامیہ نے طالب علم کی موت پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔  شاہ میر باجوہ کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ لمس کے شعبہ اکاؤنٹنگ کے پانچویں سیمسٹر کا طالب علم تھا۔ 

گوادر پورٹ کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس قائم

گوادر: پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر پورٹ اور اس سے ملحقہ سمندری راستوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی خصوصی ’’ٹاسک فورس ایٹی ایٹ ‘‘ تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ٹاسک فورس کے قیام کا افتتاح کیا جن کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ گوادرپورٹ کا تحفظ یقینی بنائے گی۔  گوادر میں پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاک بحریہ کی خصوصی ’’ٹاسک فورس ایٹی ایٹ‘‘ کو باضابطہ طور پر گوادر کی بندرگاہ اور اطراف کے سمندری راستوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی۔ تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی جنرل زبیر حیات اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف کو بھی شرکت کرنا تھی تاہم دھند کی وجہ سے ان کی آمد ممکن نہ ہوسکی۔  پاک بحریہ کے مطابق ٹاسک فورس 88 اور اقتصادی راہداری اسپیشل سیکورٹی ڈویژن مشترکہ طور پر سیکورٹی کے فرائض انجام دے گی۔ ٹاسک فورس 88 پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی حفاظت کے لیے قائم خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کے ہمراہ گوادر کی بندرگاہ اور اطراف کے سمندری راستوں کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دے گی۔  ٹاسک فورس ایٹی ایٹ بغیر پائلٹ جاسوس اور جنگی طیاروں، جدید ہتھیاروں، فریگیٹس، فاسٹ اٹیک کرافٹس اور نگرانی کے جدید ترین آلات سے لیس ہوگی۔ اس کے علاوہ بحری راہداری میں پاک بحریہ کے میرینز تعینات ہوں گے۔  واضح رہے کہ سی پیک کے زمینی روٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن تشکیل دی گئی ہے۔ 

دنیا کے خوبصورت ترین مرد کون؟

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور جہاں تک ہریتھک کی خوبصورتی کی تعریف کی جائے تو اس میں انہوں نے بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کی جانب سے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ہریتھک روشن کو دنیا کا تیسرا خوبصورت ترین مرد قرار دیا گیا ہے، فہرست میں ہالی ووڈ کے دل کی دھڑکن کہلائے جانے والے بریڈ پٹ اور جانی ڈیپ کو بھی ہریتھک  نے خوبصورتی میں پیچھے چھوڑدیا ہے،فہرست میں پہلے نمبر پر ٹام کروز اور دوسرے پر روبرٹ پیٹیسن ہیں۔

دوسری جانب ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی تعریفوں پر خوش نہیں ہوتے کیونکہ وہ چہرے کی خوبصورتی سے زیادہ ارادوں اور خیالات پر یقین رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے انسان خوبصورت بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کی جانب سے خوبصورت ترین افراد کی فہرست میں شامل کرنا صرف ایک تعریف ہے نہ کہ کوئی کامیابی

بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری میں آگ کیوں اور کس کے کہنے پر لگائی؟ رحمان بھولا کا دل دہلا دینے والا انکشاف

فیکٹری کوآگ حمادصدیقی کے کہنے پرلگائی۔آگ لگانے کے واقعے میں پارٹی کے دیگرکارکن بھی شامل تھے۔ملزم نے مزیدانکشاف کیاکہ آگ لگانے سے قبل فیکٹری انتظامیہ سے بھتہ مانگاگیاتھا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق عدالت سے کل رحمان بھولاکاریمانڈحاصل کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اب ملکہ برطانیہ کے روپ میں

لندن: انسٹاگرام پر کسی ستم ظریف نے ملکہ برطانیہ کی تصویروں میں منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چہرہ اس طرح سے لگایا ہے کہ وہ بالکل اصلی معلوم ہوتا ہے اور یہ تصویریں دیکھنے والے ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

آسٹریلیا میں ایک زائد شادیوں کے شوقین مردوں کے خلاف کارروائی

آسٹریلیا میں آباد مسلمانوں کی کچھ برادریوں میں کئی شادیاں کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ لوگ سماجی بہبود کے نظام سے بھی فائدےاٹھاتے ہیں۔ تاہم اب حکومت ایسے افراد کے خلاف سخت اقدامات کرنے والی ہے۔ آسٹریلیا کی حکومت نے ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے اور ایک سے زائد مرتبہ فلاحی رقوم وصول کرنے والے مسلم مردوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر خزانہ اسکاٹ موریسن نے سڈنی ریڈیو سے باتیں کرتے ہوئے کہا:’’زیادہ سے زیادہ فلاحی فوائد حاصل کرنے کے لیے مسلم مردوں کی جانب سے ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی روایت سو فیصد غلط ہے۔‘‘ آسٹریلیا میں ایسے کئی مرد ہیں، جو اپنی دوسری اور تیسری بیوی کے لیے الگ الگ فلاحی فائدے اٹھا رہے ہیں۔ موریسن نے مزید کہا:’’یہ ہماری اقدار کے خلاف ہے‘‘۔ ابھی ہفتےکے روز ہی آسٹریلیا کے ایک اخبار میں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آسٹریلیا کا سماجی بہبود کا شعبہ کثیر الازدواجی کو ایک طرح سے قانونی تسلیم کر رہا ہے کیونکہ وہ ایسے کئی افراد کو سماجی فائدے پہنچا رہا ہے، جنہوں نے ایک سے زائد شادیاں کیہوئی ہیں۔ تاہم اس اخبار نے یہ نہیں واضح کیا کہاس طرح کے کتنے واقعات اب تک سامنے آ چکے ہیں۔ اس تناظر میں موریسن نے پیر کو کہا کہ اگر رقوم دینے کا سلسلہ روک دیا جائے تو ہر خاتون یہ دعویٰ کر سکتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش تنہا کر رہی ہے۔ اس طرح یہ خاتون انفرادی طور پرفلاحی بہبود کے لیے دی جانے والی رقم کا مطالبہ کر سکتی ہے، جو بہت مہنگا بھی پڑ سکتا ہے:’’آپ گرم فرائی پین سے جلتے ہوئے چولہے میں چھلانگ لگانا نہیں چاہیں گے۔‘‘ دائیں بازو کی جماعت ’ون نیشن‘ کی سینیٹر پاؤلین ہینسن کہتی ہیں کہ مرکزی سیاسی جماعتیں اس وجہ سے اس مسئلے سے نمٹنے کی کوشش نہیں کر رہیں کیونکہ انہیں اپنے ووٹرز کھونے کا ڈر ہے۔ آسٹریلیا میں ایک سے زائد مرتبہ شادی کرنا غیر قانونی ہے۔ تاہم دو بالغ افراد اپنی مرضی سے ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔ اس ملک میں آباد کچھ مسلم مرد صرف مذہب کو بنیاد بناتے ہوئے دوسری شادی کرتے ہیں اور اپنی دوسری بیوی کا باقاعدہ اندارج نہیں کراتے

Kategori

Kategori