امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹنگ مشینوں کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی ہیک ہوگئی تھی، حکام کا انکشاف

امریکی صدارتی انتخاب کے ووٹنگ مشینوں کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی خود ہیک ہوگئی جبکہ ہلیری کلنٹن کا کہناہے کہ صدارتی انتخاب میں ان کی شکست کے ذمہ دار ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے اور روسی ہیکرز ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی سیکورٹی کمپنی کے حکام نے بتایا کہ آٹھ نومبر کے صدارتی انتخاب کے بعد روسی ہیکرز صدارتی ووٹنگ مشینوں کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی کے کمپوٹرز میں داخل ہوئے۔

اور الیکشن سے متعلق معلومات چرانے کی کوشش کی۔خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے خود کو معلومات خریدنے والا ظاہر کیا اور روسی زبان بولنے والے ہیکرز سے پوچھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ہیکرز نے کہاکہ وہ امریکی الیکشن کمیشن تک رسائی چاہتے ہیں۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon