پاکستان کا نیوکلئیر سیکیورٹی نظام عالمی معیار کے مطابق ہے، دفترخارجہ

پاکستان کا نیوکلئیر سیکیورٹی نظام عالمی معیار کے مطابق ہے، دفترخارجہدفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نیوکلئیر سیکورٹی نظام عالمی معیار کے مطابق ہے، جبکہ نیوکلیئر سیکیورٹی سے متعلق انسانی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری مسلسل بڑھائی جارہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق دوسری وزارتی نیوکلیئر سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی جانب بروشر جاری کردیا گیا ہے۔ ایٹمی سیکیورٹی نظام سے متعلق پاکستانی بروشر ویانا وزارتی کانفرنس میں تقسیم کیا گیا۔دفترخارجہ کے مطابق بروشر کا مقصد پاکستان کے نیوکلیئر سیکورٹی نظام سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے اور جوہری سلامتی نظام عالمی معیار کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نیوکلئیر سیکورٹی انتظامات کو عالمی سطح پر متعدد اداروں اور ماہرین نے سراہا ہے۔ پاکستان جوہری سلامتی نظام کیلئے اقدامات پر وقتاً فوقتاً نظر ثانی بھی کرتا ہے، جبکہ نیوکلیئر سیکورٹی سے متعلق انسانی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی میں مسلسل سرمایہ کاری بھی بڑھائی جارہی ہے۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon