انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے میجر شبیر شریف نشان حیدر کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

میجر شبیر اٹھائیس اپریل انیس سوتینتالیس کو کنجاہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ بطور کیڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سےاعز ازی شمشیر؛سورڈ آف آنر؛ حاصل کی جبکہ انیس سو پینسٹھ کی پاک بھارت جنگ میں انھیں ستارۂ جرأت سے نوازہ گیا ۔ اُنھیں پاک فوج کے تین اعلیٰ ترین اعزازات حاصل کرنے کا شرف حاصل ہے .انیس سو اکہتر کی جنگ میں ان کی زیرِ قیادت چھ ایف ایف رجمنٹ نے سلیمانکی ہیڈ ورکس پر بھارتی فوج کو بڑا نقصان پہنچایا۔ چھ دسمبر کو میدان جنگ میں بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ بہادری کی اعلی مثال قائم کرنے پر انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر دیا گیا .دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد حال ہی ریٹائرڈ ہونے والے جنرل راحیل شریف ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ شہید کی موت قوم کی حیات ہے، میجر شبیر شریف جیسے بہادر سپوتوں کی بدولت قوم امن ، سلامتی اور ترقی کی راہوں پر آگے بڑھتی رہے گی۔
First

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon