وہ درخت جس پر عورت کی شکل کا پھل لگتا ہے، یہ کہاں ہے اور ایسا کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی

13دسمبر2016( آپ نے درختوں پر طرح طرح کے پھل اُگتے تو ضرور دیکھے ہوں گے لیکن کبھی کسی درخت پر عورتیں اگتی نہیں دیکھی ہوں گی. اگر آپ یہ عجیب و غریب نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں واقع ایک قدیم بدھ مندر کا دورہ کر سکتے ہیں.اخبار ڈیلی میل کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں تھائی لینڈ کے قدیم بدھ مندر میںموجود مقدس درخت نریفون کو دکھایا گیا ہے. درخت پر جابجا سبز رنگ کے پھل لٹکتے نظر آتےہیں جو ہو بہو عورت کی شکل کے ہیں. یہ عورت نما پھل ٹہنیوں پرلٹکے ہیں اور کچھ تو شگوفوں کی صورت میں پھوٹ رہے ہیں. کچھ مکمل نظر آتے ہیں تو کچھ کا دھڑ پتوں میں سے برآمد ہوتا نظر آتا ہے.تھائی لینڈ کی ایک لوک داستان کے مطابق دیوتا اندرا نے اپنی بیوی کے تحفظ کے لئے ہیما فان جنگل میں یہ درخت لگائے جنہیں نریفون کہا جاتا ہے. بنکاک کے نواح میں واقع سنگ بوری بدھ مندر میں بھی ایک ایسا ہی درخت موجود ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو اسی درخت کی ہے.اگرچہ تھائی لینڈ میں یہ داستانیں عام پائی جاتیہیں کہ اس مقدس درخت کا پھل نوجوان لڑکیوں کی شکل کا ہوتا ہے، لیکن انٹرنیٹ صارفین اس باتکو بعید از قیاس قرار دیتے ہوئے شک ظاہر کر رہےہیں کہ یہ کوئی شعبدہ بازی ہے.

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon