”اگر آپ کو یہ ٹیکسٹ میسج موصول ہوتوکسی بھی صورت جواب مت دیں ورنہ۔۔۔“

نیویارک)نیوزڈیسک( خیال کیا جاتا ہے کہ فراڈیے صرف پاکستان میں معصوم لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں اورانہیں جعلی میسج بھیج کر ان سے رقم بٹورتے ہیں لیکن حال ہی میں امریکہ اور برطانیہ میں موبائل فون صارفین کو مشہور زمانہ کمپنی Amazonکانام استعمال کرتے ہوئے دھوکے بازوں نے میسج بھیجے۔برطانوی اخبار انڈیپنڈینٹ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کئی موبائل صارفین کو بظاہر ایمازون کی طرف سے میسج موصول ہوئے جس میں ان سے یا تو ایمیل مانگا گیا یا پھر انہیں میسج میں موجود لنک پر کلک کرکے یہ گفٹ واﺅچر وصول کرنے کاکہاگیا۔امریکہ میں ملنے والے ٹیکسٹ میسج میں لکھاہے:”آپ ایمازون کی جانب سے ایک ہزار ڈالر کا گفٹ واﺅچر جیت چکے ہیں اور ا س کا نمبر YN89-07L-FG3C۔ برائے مہربانی اپنے ای میل کی تصدیق کریں تاکہ اسے واﺅچر میں شامل کیا جائے۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon