جو شخص آئینی اداروں کی عزت نہیں کر سکتا وہ وزیراعظم بننے کا اہل نہیں,مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو شخص آئینی اداروں کی عزت نہیں کر سکتا وہ وزیراعظم بننے کا اہل نہیں،عمران خان اپنے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کا مقابلہ کرنا چھوڑ دیں اور خیالی کی دنیا سے باہر آجائیں،آج آگر نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پر عملدرآمد ہو رہا ہے تو وہ اس خطے کی ترقی ہے ،عمران خان صاحب کو چاہیے کے پی کے میں مایوس کن کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔اتوار کو پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کا صوابی میں جلسے سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا تیسری دفع منتخب وزیراعظم کے ساتھ مقابلہ مضحکہ خیز ہے۔وزیراعظم صرف لوگوں کی خدمت کر کے بنا جاتا ہے اور وزیراعظم نواز شریف صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ اس خطے کے لیڈر ہیں،عمران خان اپنے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کا مقابلہ کرنا چھوڑ دیں اور خیالی دنیا سے باہر آجائیں۔انہوں نے کہا کہ آج آگر نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پر عملڈرآمد ہو رہا ہے تو وہ اس خطے کی ترقی ہے،آج اگر وزیراعظم دہشتگردی اور دہشت گردوں کی کمر توڑ رہے ہیں تو وہ صرف اس خطے کے امن کیلئے ہے۔آج اگر پاکستان کے توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں اور لوڈشیڈنگ میں کمی آرہی ہے تو وہ اس خطے کے لیے ہے۔مریم اورنگز یب نے کہا کہ عمران خان صاحب کو چاہیے کہ کے پی کے میں مایوس کن کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ جو شخص آئینی اداروں کی عزت نہیں کر سکتا وہ وزیراعظم بننے کا اہل نہیں۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon