انڈونیشیا میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 25 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جکارتہ ۔7 دسمبر )اے پی پی(انڈونیشیا میں 6.8 شدتکے زلزے کے نتیجہ میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے آچے سمیت کئی علاقوں میںآنے والے زلزلے نے تباہی مچادی ،زلزلے سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ زلزلے کے نتیجہ میں 25 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ انڈونیشیاءکے زلزلہ کی اطلاع دینے والے مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمین میںگہرائی 17 کلو میٹر تھی۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon