اسلام آباد: عمران خان کی سیاست کاجنازہ عدالت سےاٹھےگا،طلال چوہدری

مسلم لیگ کے رہنماؤں نے عمران خان کی جانب سے ایک بار پھر وزیراعظم سے استعفیٰ کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی جھوٹ کی بنیاد پر سیاستکرتے ہیں آج عدالت میں ان کاجھوٹ بے نقاب ہوگیا پاناما کیس میں وزیراعظم کا کسی چیز سے کوئی تعلق نہیں۔پاناما کیس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیس کڑور کے منتخب وزیراعظم کا پاناما کیس سمیت کسی میں نام نہیںوزیراعظم پر الزامات لگانے والے جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں جلد وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہونے والے ہیں۔طلال چوہدری نے بھی عمران خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے ثبوت لانے والے کہاں گئے اگر پاناما کیس پر کمیشن بنتا ہے تو اس پر اعتراض کیوں خان صاحب ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے کھینچ کھینچ کر سپریمکورٹ لائیں گے۔لیگی رہنماانوشہ رحمان کاکہناتھاکہ شریف فیملی کو مشرف دور میں سیل کیاگیاریکارڈ آج تک واپس نہیں مل سکا ہمیں امید ہے کہ عدالت عظمی میں انصاف کی جیت ہوگی پی ٹی ائی کے پاس کل ثبوت تھے نہ آج شواہد موجودہیں طارق فضل نے کہا کہ آج عدالت نے ہمارے موقف کو تسلیم کیاکہ مریم نواز وزیراعظم کی زیرِکفالت نہیں ہیں

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon