پانامہ کیس کی سماعت, وزیراعظم نے اہم فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد )مانیٹرنگ ڈیسک( وزیراعظم نواز شریف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پانامہ لیکس معاملے کی عدالت خود سماعت کرے یا پھر کمیشن بنائے، انہیں سب کچھ قبول ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قانونی ٹیم اور مشیروں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور پانامہ لیکس کیلئے کمیشن بنانے کے معاملے پر ذاتی رائے نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔قانونی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی کوئی ذاتی رائے دینے کے حق میں نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عدالت خود سماعت کرے یا پھر کمیشن بنائے، انہیں قبول ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدالت کے باہر او عدالت میں پہلے بھی سچ بولا ہے، نہ پہلے کچھ چھپایا ہے اور نہ اب چھپانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں جوڈیشل کمیشن کے تشکیل کے حوالے سے فریقین کو جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے پاناما کیس کی آٹھویں باضابطہ سماعت کی اور فریقین کے دکلائ کو جوڈیشل کمیشن بنانے یا بینچ سے فیصلہ لینے کے حوالےسے اپنے موکلین سے مشاورت کر کے جواب پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کی۔

Thanxs for ur feedback....
EmoticonEmoticon